گول//گول کے علماء نے اس بات پر شدید اعتراض کیاہے کہ محکمہ صحت جو ہر سال کی طرح آج بھی پلس پولیو یعنی دوبوند زندگی کی بچوںکوپلایاگیا اور ہر سال باضابطہ طورپر اشتہارات، گاڑیوںمیںلوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوںکوآگاہ کرتاتھا،نے آج اس کے بجائے مساجد کاسہارا لیا۔علماء نے کہاکہ مساجد جوخدا کے گھر ہوتے ہیں ، اب سرکاری اشتہار بازی بھی انہی سے کی جانے لگی ہے ۔ مفتی جمال الدین نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ مساجد میں اس طرح کے بیانات جائز نہیںہیںاور اس کی شدیدالفاظ میںمذمت کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مساجد میں اس طرح کے اعلانات ہرگز جائز نہیںہیںجس کاتعلق نماز اورمساجد سے نہ ہو۔ وہیںکانگریس کے سینئر لیڈر گول ارناس الطاف حسین لون نے ایک بیان میںاس کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ خدا کاگھر ہے نہ کہ ایڈورٹائنگ سینٹر۔انہوںنے مسجد کمیٹی کواس طرح کی کارروائیوںسے دوررہنے کامشورہ دیا۔وہیں بی ایم اوگول نے کہاکہ باقی جگہوںپربھی جیسے رام بن وبانہال میں مساجدسے ہی پلس پولیوکااعلان کروایاگیا۔انہوںنے کہاکہ سرکاری فنڈ س کی کمی کی وجہ سے انہوں نے گاڑیوںمیںلوڈ اسپیکر کااستعمال نہیںکیا اورجب فنڈس ہی نہیںتھے تووہ ذاتی طورپرکہاںسے خرچ کریںگے۔