Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

مساجد اور خواتین فکرو ادراک

Mir Ajaz
Last updated: October 28, 2022 12:09 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

نقی احمد ندوی۔ ریاض

خواتین اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں مسجد ایک ایسا کردار ادا کرسکتی ہے جس کا اندازہ اس وقت ہوگا ،جب ہم خواتین کو اپنی مسجدوں میں مصروف رکھنا شروع کردیں گے۔ موضوع بحث یہ بالکل نہیں ہے کہ پنج وقتہ نماز یا نمازِ جمعہ اور عیدین میں خواتین کی شرکت جائز ہے یا نہیں اور اگر جائز ہے تو کیا آج کے حالات میں مناسب ہے یا نہیں؟ اس پرصدیوں بحث ہوچکی، اس پر آپ اپنے اپنے مسلک کے لحاظ سے عمل کریں اور اپنے علماء کی باتیں مانیں ۔مگر اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگرخواتین کے لئے مسجدوںمیں تعلیمی، معاشی، سماجی اور رفاہی سرگرمیاں شروع کی جائیں تو اس کے دوررس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،جن کی آج کے دور میں شدید ترین ضرورت ہے۔
خواتین گھروں کی چہار دیواری اور خاص طور پر بڑے شہروں میں اپنے فلیٹ میں بند رہتی ہیں ،جہاں ان کے سامنے سوشل میڈیا یا ٹی وی اسکرین کے سوا کچھ نہیں ہوتا اور ان کے انٹرٹینمنٹ کا جو کچھ سامان مہیا ہے ،وہ دینی اور فکری لحاظ سے منفی اور غیر مفید ہے۔ ایسی صورت میں ہم خواتین کو مسجدوں سے جوڑ کر ایسی صورتحال سے بہت حد تک چھٹکارہ پانے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ان کے لیے مختلف قسم کے پروگرامس تیار کیے جاسکتے ہیں، جن کے اثرات بہت دور رس اور قابلِ ستائش ہوںگے ۔
دوسری طر ف گھروں کے اندر مسلم خواتین کو شب و روز بیٹھے رہنے اور جسمانی حرکت نہ ہونے کے باعث بہت سی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ بعض کو بلڈ پریشر، شوگر اور موٹاپا وغیرہ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے تو بعض کو پستان کا کینسر اور ماہ واری کے متعلق خطرناک بیماریاں وغیرہ وغیرہ۔ مزید برآں ملک کے موجودہ حالات میں ہماری لڑکیوں کوسیلف ڈیفنس کی جتنی سخت ضرورت ہے، اس کو ہر باشعور انسان بخوبی سمجھ سکتا ہے۔
اس پس منظر میںاپنی مسجدوں میں خواتین کے مختلف طبی موضوعات پر لیکچرس اور بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرامس کا انعقاد کرنا انتہائی ضروری اور ناگزیرہے۔ مثلاً شوگر کی بیماری میں کیا کرنا چاہیے؟ ہارٹ کی بیماری سے بچنے کے کیا طریقے ہیں؟ کس طرح چھاتی کے کینسر کی پہلے ہی جانچ کرانے سے جان بچ سکتی ہے ؟ ورزش اور ایکسرسائز سے بہت سی بیماریوں میں کیسے راحت مل سکتی ہے؟ اسی طرح مختلف موضوعات پر ماہ میں ایک بار خواتین کے لیے لیکچر کرانے میں ان کے اندرا ہم بیداری پیدا کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد کے کسی خاص کمرہ کو خواتین کی ورزش کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں مکمل پردہ میں ورزش کے انتظامات ہوں، اسی طرح بچیوں کو کراٹے اور سیلف ڈیفنس کی بھی ٹریننگ مکمل پردہ کے ساتھ دینے کے لئے ہم اپنی مسجدوں کا بخوبی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ سب کرنے کے لئے بہت سے وسائل اور پیسوں کی قطعی ضرورت نہیں، بس تھوڑی سی بیداری اور ہمت کی ضرورت ہے۔ چونکہ مسجد کی شکل میں اللہ تعالی نے ہمیں ایک بہترین انفراسٹرکچر پہلے ہی سے عنایت کر رکھا ہے، اس لئے بہت ہی معمولی خرچہ کے ساتھ یہ سارے امور انجام پاسکتے ہیں۔
مسجد ہی کے اندر صحت کے متعلق لیکچرز کیوں اور مسجد ہی کے احاطے میں بچوں کی سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کیوں؟ ایسے سوالات آپ کے ذہن میں آسکتے ہیں۔ تو یاد رکھئے کہ مسجد کا پاکیزہ ماحول خواتین کے اندر جو ذہنی سکون اور گارجین کے اندر جو اطمینان پیدا کرے گا، وہ دوسری جگہ میسر نہیںہوسکتا۔ ساتھ ہی مسجد کے انفراسٹرکچر کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے میں خرچہ بھی کم آئے گا اور اگر فیس بھی ہوگی تو بہت ہی معمولی ۔ تیسری بات یہ کہ مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے پہلے یا بعد میں قرآن کا درس بھی دس منٹ کے لیے دیا جاسکتا ہے جو اس سرگرمی میں مزید چار چاند لگاسکتا ہے۔
مسجد صرف مردوں کے لیے اللہ کا گھر نہیں ہے، مسجدوں پر ہماری خواتین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا مرد حضرات کا۔ اس لئے مساجد سے خواتین کو دور رکھنا اور ان کی تعمیر وترقی کے لئے مسجدکا استعمال نہ کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ عمل ہے ۔ اگرہم اپنی مسجدوں سے خواتین کو جوڑنے میں کامیاب ہوجائیں تو ان کی گودوں میں پرورش پانے والی ہماری نئی نسلیں یقینا ًدینی ماحول میں پروان چڑھیں گی۔
(ریاض ،سعودی عرب)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین
موسم میں بہتری اور عوامی رائے کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ممکن:سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?