سرینگر// ریاستی سرکاری نے مختلف پیشہ وارانہ کورسوں میں امیدواروں کا انتخاب عمل میں لانے کیلئے پالسیاں مرتب کرنے سے متعلق مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔پیشہ وارانہ داخلی امتحانات بورڑ( بورڑ آف پروفیشنل ایگزمینشن) کے چیئرمین22رکنی مشاورتی کمیٹی کے کنونیر ہونگے۔ سرکار نے ایک آرڑر زیر نمبر593-GAD of 2017 جاری کیا جس میں جموں کشمیر پیشہ وارانہ داخلی امتحانات بورڑ ایکٹ2002r/wایس آر اﺅ168 کے تحت مشاورتی بورڈ کے قیام کو منظوری دی گئی۔جنرل ایڈمنسٹریٹو کے کمشنر سیکریٹری خورشید احمد شاہ نے اس سلسلے میں جو حکم نامہ جاری کیا کے مطابق مذکورہ مشاورتی کمیٹی بورڑ کے شفاف کام کاج کیلئے پالسےاں مرتب کرنے کے علاوہ بورڑ کی طرف سے داخلی امتحانات کے ریکارڑ کی نگہداری کیلئے اپنی تجویز پیش کریں گی۔ بورڑ کی طرف سے داخلی عمل اور کونسلنگ کے معیاد بند عمل آوری سے متعلق منصوبے کی منظوری کے اختیارات بھی مذکورہ مشاورتی کمیٹی کو تفویض کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڑ کو مستحکم اور فعال بنانے کیلئے تجاویز کی منظوری بھی اسی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ مذکورہ مشاورتی کمیٹی میںبورڑ آف پروفیشنل ایگزامینشن کے چیئرمین کو کنونیئر بنایا گیا جبکہ بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کے چیئرمین،مستقل قانونی کمیٹی کے چیئرمین یا نامزد امیدوار، سینٹرل بورڑ آف اسکینڈری ایجوکیشن دہلی کے کنٹرولر، ریاستی یونیورسٹیوں کے ڈین اکیڈمکس،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر،جموں اور کشمیر یونیورسٹیوں کے ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل اور کسی بھی شعبے کا سربراہ جس کو وائس چانسلر نامز دکریں، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج،جموں اور سرینگر،پرنسپل ڈینٹل کالج،سرینگر اور جموں،جموں اور کشمیر کے کالج کا ایک پرنسپل جس کو کسی بھی شعبے میں مہارت ہو،دونوں صوبوں کے کسی کالج کا ایک ایک پروفیسرو معاون پروفیسر،جس کو کسی بھی مضمون میں مہارت ہو،سرینگر اور جموں کے ہائر اسکینڈری اسکولوں کا ایک پرنسپل،جس کو ناظم تعلیمات نامزد کریں،بورڑ آف پروفیشنل ایگزمینشن کے کنٹرولر اور سیکریٹری،اعلیٰ تعلیم محکمہ کے نمائندے ،محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے نمائندے،آر آئی ٹرینگس کے نمائندے۔فنی تعلیم محکمے کے نمائندے،محکمہ قانون اور انصاف کے نمائندے کے علاوہ دنوں صوبوں میں ہائر اسکینڈری اسکولوں میں تعینات ایک لکچرار جس کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نامزد کریں، مذکورہ مشاورتی کمیٹی میں بطور ممبران کام کریں گے۔