Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مسابقتی امتحانات کی ساکھ برقرار رکھنے کی سعی فوری حکومتی اقدامات بجا،طویل مدتی اقدامات اہم

Towseef
Last updated: June 26, 2024 10:41 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

پروفیسر ہمانشو رائے

مسابقتی امتحانات کی سالمیت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں، ہماری حکومت نے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے سرعت کے ساتھ فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ این ای ای ٹی – پی جی امتحان کو ملتوی کرنے اور چھ شہروں میں این ای ای ٹی – یو جی کے دوبارہ امتحانات کے دوران ، پیپر لیک ہونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ ، حالیہ یو جی سی – این ای ٹی پیپر لیک جیسے واقعات نے ، ان اہم امتحانات کی شفافیت اور معتبریت کے بارے میں ملک بھر کے طلباء میں جن سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ، وہ قابل فہم ہیں ۔ تاہم، ہندوستانی حکومت کے فعال اقدامات، اعتماد کی بحالی اور امتحانی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے واضح عزم کا اظہار کرتے ہیں ، جن میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنس (این ٹی اے ) میں قیادت کی تبدیلیوں کو نافذ کرنا اور ماہر کمیٹیوں کا قیام شامل ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف فوری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہیں، بلکہ اعتماد بحال کرنے اور تمام طالب علموں کے لیے انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے ، ایک طویل مدتی حکمت عملی کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔
امتحان کے شفاف، ہموار اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت تعلیم نے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد دو ماہ کے اندر قابل عمل سفارشات پیش کرنا ہے ، جو امتحانی عمل میں اصلاحات، اعداد و شمار کے تحفظاتی پروٹوکول کو بہتر بنانے اور ممکنہ طور پر مستقبل کی خلاف ورزیوں کے خلاف بہتر تحفظ کے لیے، این ٹی اے کی تنظیم نو کریں گی ۔ مزید برآں، سی بی آئی کی شمولیت ایک مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے جو نہ صرف ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی ، بلکہ نظام جاتی خامیوں کا بھی پردہ فاش کرے گی ، جو اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اجازت دیتی ہیں۔ مزید برآں، حکومت نے غیر منصفانہ طرز عمل کو روکنے اور ممکنہ غلط کام کرنے والوں کو روکنے کے لیے ،امتحانات سے متعلق سرکاری قانون متعارف کرایا ہے۔ یہ قانون سخت جرمانے عائد کرتا ہے، جن میں امتحانی سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کے قصوروار پائے جانے والوں کو ایک کروڑ روپے اور 10 سال تک قید کی سزا کی گنجائش شامل ہے ۔ یہ سخت اقدامات ، روک تھام سے متعلق ایک مستحکم پیغام کی ترسیل اور عوامی امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

اگرچہ فوری اقدامات جامع اور ضروری ہیں، لیکن امتحانی نظام میں طویل مدتی تحفظ اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ، مزید اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ آن لائن امتحانات کے لیے، جدید ترین خفیہ کاری کی تکنیکوں کو نافذ کرنا اور کثیر عنصر کی توثیق ، غیر مجاز رسائی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کو ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا فوری طور پر پتہ لگایا جا سکے، امتحانی پرچوں کی تخلیق سے لے کر تشخیص تک ، ٹریک اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

روایتی طور پر ، آف لائن امتحانات کے لیے، ہر مرحلے پر سخت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ اس میں امتحانی مواد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے بغیر واضح پیکیجنگ، محفوظ نقل و حمل اور تمام ہینڈلنگ پوائنٹس پر سخت جانچ شامل ہے۔ لاجسٹکس کے لیے ریئل ٹائم جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال اور ڈیجیٹل واٹر مارکنگ کا استعمال بھی ، لیک ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ اے آئی سے چلنے والے پراکٹرنگ نظام کو استعمال کرنے سے ، امتحانات کی نگرانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے دھوکہ دہی کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ امیدوار وہی ہیں جو وہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور یہ امتحانی عمل میں تحفظاتی عمل کی ایک اور پرت کا اضافہ کرتے ہیں۔

مزید برآں، آزاد اداروں کی طرف سے بار بار، مکمل آڈٹ کرانے سے امتحانی عمل کے اندر موجود کمزوریوں کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ شفاف اور باقاعدہ جائزے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کیا جائے اور کسی بھی تضاد کو تیزی سے ختم کیا جائے۔ مستقبل میں ڈیجیٹل لاک کی ناکامی کو روکنے کے لیے ، امتحانی کتابچوں کےبکسوں کو دستی طور پر کھولنے اور سوالیہ پرچوں کی تقسیم میں تاخیر کو روکنے کے لیے، دیکھ بھال کے سخت نظام الاوقات اور بیک اپ پروٹوکول کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جانچ کو یقینی بنانا چاہئے کہ امتحانات سے پہلے ڈیجیٹل تالے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، نگرانی میں محفوظ دستی اوور رائیڈز کے لیے ہنگامی طریقہ کار کی عملے کو تربیت دی جانی چاہیے۔ یہ اقدامات رکاوٹوں کو کم کرنے اور امتحان کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔

طلباء، والدین، اساتذہ اور پالیسی سازوں پر مشتمل باقاعدہ مکالمے کے ساتھ ساتھ انصاف اور دیانت کی خوبیوں پر زور دینے والی دیانتداری کی ورکشاپس، ایسے فعال اقدامات کی نمائندگی کرتی ہیں ، جو امتحان کی دیانتداری کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان مباحثوں میں متعلقہ فریقین کو شامل کرنے سے ایک چابکدست کمیونٹی کو فروغ ملے گانیز اس طرح جوابی کلیدوں تک کسی بھی غیر مجاز رسائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔

این ٹی اے کے تحت ، مختلف امتحانات کے لیے سالانہ 10 ملین سے زیادہ طلباء اور صرف 2023 ءمیں ایک قابل ذکر 12.3 ملین امیدواروں کے اندراج کے ساتھ، این ٹی اے ، امتحانات کا انعقاد کرنے والے اداروں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ خاطر خواہ شرکت ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں کو تشکیل دینے میں امتحانات کے مؤثر کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان اعداد و شمار اور ہندوستان کے معروف تعلیمی نظام کی روشنی میں، حکومت کے فعال اقدامات قابل ستائش اور دور رس ہیں، جن کا مقصد طویل مدتی سالمیت اور بھروسے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف فوری چیلنجوں سے نمٹیں گے ، بلکہ لاکھوں طلباء کے خوابوں اور امنگوں کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ نقطہ نظر آنے والی نسلوں کے لیے تعلیمی نظام میں اعتماد کو مضبوط کرنے، انصاف اور شفافیت کو فروغ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔

آنے والے دنوں کے مد نظر، ہندوستانی مسابقتی امتحانات کا مستقبل ان اختراعی حکمت عملیوں پر منحصر ہے ، جو انصاف اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ جیسا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیاں ،تعلیم کو تراشنے کا عمل جاری رکھتی ہیں، اس تناظر میں مضبوط ڈیجیٹل حفاظتی اقدامات کو اپنانا ایک اہم ضرورت کے طور پر ابھرکر سامنے آتا ہے۔ آن لائن امتحانات کے لیے ، جدید ترین انکرپشن پروٹوکول اور سخت تصدیقی طریقہ کار کو نافذ کرنا ، سائبر خطرات اور غیر مجاز رسائی کے خلاف مضبوط دفاع ہوگا۔ یہ فعال نقطہ نظر نہ صرف جائزوں کی سالمیت کی حفاظت کرتا ہے ، بلکہ متعلقہ فریقوں کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنا اور پیشن گوئی ماڈلنگ میں پیشرفت کو اپنانا ، امتحانی لاجسٹکس اور وسائل کی تقسیم کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، ہموار انتظامیہ کو یقینی بناتا ہے اور آپریشنل چیلنجز کو کم کرتا ہے۔

تکنیکی ترقی اور تعلیمی ترجیحات کے ہم آہنگی کے ساتھ، ہندوستانی مسابقتی امتحانات کی رفتار ہموار عمل اور اعلیٰ ساکھ کا باعث بن سکتی ہے۔ آگے کی سوچ کی ان حکمت عملیوں پر عمل کرتے ہوئے، تعلیمی منظر نامہ انصاف، شفافیت اور عمدگی کے لیے اپنی وابستگی کو برقرار رکھ سکتا ہے، جو بالآخر طلباء کی امنگوں اور ملک کے تعلیمی نظام کی سالمیت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
(مضمون نگار آئی آئی ایم اندورکے ڈائریکٹر ہیں ۔
مضمون بشکریہ پی آئی بی سرینگر)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

امریکہ میں زہران ممدانی کے خلاف اسلامو فوبک تحریک ندائے حق

July 20, 2025
کالممضامین

! چشم ہائے گہر بار:بڑے کام کا ہے یہ آنکھ کا پانی تجلیات ادراک

July 20, 2025
کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?