سرینگر//جمو ں کشمیر بچائو تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر مرکزی سرکار کی جانب سے مین سٹریم جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل اس وقت تک لاحاصل ہے جب تک نہ مزاحمتی قیادت کو بات چیت میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی امریکہ ،روس اورچین اور دیگر بڑے طاقتوں کے لئے ایک منڈی بن گئی ہے کیونکہ مذکورہ ممالک اُن کو جنگی ہتھیار فروخت کر تے ہیں لہذا بڑی طاقتیں کسی بھی صورت میں پاکستان اور ہندوستان کو دوست بننے نہیں دینگے۔ وکیل نے این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔