سرینگر// فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں International Court Of Justice سے رجوع کرنے کےلئے سبھی عوامل پر غور کریں۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ایک فریق کی حثییت سے وہ اس عدالت سے رجوع کرنے کا حق رکھتا ہے ۔انھوںنے کلبوشن یادو کیس کے سلسلے میں بھارت کے ICJ میں کیس لے جانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی یہ مسئلہ اس ادارے میں اٹھاکر دنیا کی رائے عامہ کو بےدار کررسکتا ہے ۔انھوں نے ریاست میں جاری کی بربریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان دنیا کے ممالک کو سفارتی ذرئع کا استعمال کرتے ہوئے ان کی حمایت حاصل کرسکتا ہے اورانہیں جاری خونریزی کو روکنے کے لئے ان سے تعاون حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔شبیر احمد شاہ اس عالمی ادارے کو ایک موثر ذریعہ اور بااثر ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کی اس مانگ کو پورا کرنے کے بعدبھارتی فورسز کی جانب سے کھیلے جارہے موت کے کھیل پر روک لگانا ممکن ہوگا ۔شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے مستقل ممبران اور سیکریٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ ریاست کی مقبوضہ پوزیشن کے پیش نظر ہمیں اقوام متحدہ میں OBSERVERکی حثییت دی جائے ۔ بیان میں شبیر احمد شاہ نے فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ آزادی حاصل کرنے کے لئے اسی طرح پُر امن جدوجہد کررہے ہیں ،جس طرح فلسطین کے عوام اسرائیل کے خلاف کررہے ہیں ۔انھوں نے واضح کیا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہمارا مسئلہ موجود ہے لیکن بھارتی فورسز اور حکام نے جس طرح کا دہشت کا بازار گرم کررکھا ہے ،وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ ریاستی عوام کو مظلومیت پر مبنی آوازد نیا تک پہنچانے کے لئے ایک بین الاقوامی فورم میں مشاہدین کی حثییت دی جائے ۔شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ سے منسلک ادارے Economic & Social Affaires سے وابستہ غیر جانبدار ادارے کی جانب ریاست کو ایک علحیدہ ملک دکھائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے جموں کشمیر کو ایک الگ ملک دکھایا ہے ،اس سے ہمارے اس موقف کو تقویت پہنچتی ہے کہ ہم اقوام متحدہ میںایک مبصر کی حثثیت سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔انھوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ذمہ داروں کو مبنی بر انصاف مانگ پر کان دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور مظلوم خطوں کے لوگوں کو بین القوامی چارٹرکے تحت مبصرین کی حثییت دئے جانے کی بات کی گئی ہے۔شبیر احمد شاہ نے چےمپےنز ٹرافی مےںبے مثال کامیابی کے لئے پاکستانی ٹیم ،کرکٹ بورڑ اور پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔انھوں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے لئے ان کے ٹیم سپرٹ اور محنت کو بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام پاکستانی کی شاندار کامیابی پر شادمان ہیں اور ٹیم کو مبارک پیش کرتے ہیں ۔