مظفرآباد//جماعت اسلامی(اے جے کے) امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرا ہتمام یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان اور حکومت(اے جے کے)فیصلہ کن حکمت عملی تشکیل دے،حکومت پاکستان فوری طورپر عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے اسلامی ممالک اور مغربی ممالک کے لیے الگ الگ وفود تشکیل دے ،او آئی سی ،عرب لیگ ،یورپی یونین اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے رابطے کرے،وزیر اعظم پاکستان خود وفد کی قیادت کرتے ہوئے اہم دارلحکومتوں کے دورے کریں،وزیر اعظم (اے جے کے)کو ساتھ لے جائیں،صدر پاکستان ،صدر اے جے کے کو لے کر اوردیگر جماعتوں کے وفود کے ساتھ عالمی برادری کی حمایت کے لیے نکلیں،کشمیری دنیا اور پاکستانی کمیونٹی دنیا میں جہاں بھی ہے اس کو متحرک کیا جائے سفراءکو متحرک کیاجائے،اس سارے ہوم ورک کے ساتھ سلامتی کونسل میں اس مسئلے کوآٹھایا جائے،بھارت پر اقصادی پابندی عائد کروائی جائیں،اسلامی ممالک سے معاشی بائیکاٹ کروایا جائے،دفتر خارجہ کشمیری قیادت سے مشاورت ماہانہ بنیادوں پر کرے ،ایک ڈپٹی وزیر خارجہ کا تقرر کیاجائے تو صرف کشمیرپر فوکس رکھے،اس کا کام ہی کشمیرپر حمایت حاصل کرنا ہو،دنیا میںکوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہو،اس فضا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔،ریلی سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم کشمیرراجہ آفتاب،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،ناظم مقام عمر شیخ ،آصف یعقوب،اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،ریلی سے خطاب کیا۔