سرینگر// کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرارداروں میں مضمر قرار دیتے ہوئے اسمبلی یا پارلیمانی انتخابات سے اس کی اصلیت پر کوئی فرق نہ پڑنے کا موقف دہرایا ہے۔بار جنرل سیکریٹری نے کہاہے کہ قانونی و آئینی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ مکلف ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل سے یہ مسئلہ نہ پہلے حل ہوا ہے اور نہ ہی آئیندہ اس کے حل کی توقع ہے ۔بیان میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے9اور 12اپریل کو دی گئی کال کی حمایت کی ہے ۔