سرینگر//مسئلہ کشمیر کو کانگریس کی غلطیوں ے مجموعہ نتیجہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی سنیئر لیڈر ڈاکٹر جتند سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے نقطہ نظر کی بنیاد مستقل مزاجی،اعتماد سازی اور شفافیت پر مبنی ہے۔ سرینگر میں جھیل ڈال کے کنارے پر واقع’’ایس کے آئی سی سی‘‘ میں بی جے پی کے پہلے ایگزیکٹو میٹنگ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم دفتر کے انچار وزیر اور بھاجپا کے سنیئر لیڈر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے پہلے وزیر اعظم ہند جواہر لال نہرو کو ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ60برسوں کے دور اقتدار کے دوران جو گندگی پھیلائی ہیں،ہم اس کو صاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کا سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کی متواتر حکومتوں نے جواہر لال نہروں کی غلطیوں کے مجموعہ کے ساتھ ایک غیر یقینی صورتحال پیدا کی۔ سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ’’بی جے پی کو ان کو(چدمبرم) کو یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ جس صورتحال سے کشمیر اس وقت گزر رہا ہے،وہ انکی جماعت کی غلطیوں کا ہی نتیجہ ہے،اور بی جے پی کو ان جیسے لیڈروں کے لکچروں کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا ہو کہ ملک سابق وزیر داخلہ کو انکی اپنی غلطیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خطبے دینے کی اجازت دے گا۔اس دوران ایس کے آئی سی سی میں اتوار کو صبح10بجے کے قریب بی جے پی کی ایگزیکٹو میٹنگ کا آغاز ہوا،جس کے دوران پارٹی کے سنیئر لیڈران اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس دوران میٹنگ میں ریاست کی موجودہ صورتحال،مخلوط سرکار کی کار کردگی،مرکز کی طرف سے مذاکراتی عمل کیلئے نمائندے کے انتخاب اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔