جموں//نیشنل کانفرنس عوامی نمائیدہ جماعت ہونے کا رول ادا کرکے ہی ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے دل میں جگہ حاصل کی تھی اور اس جماعت کو اور اسکی قیادت کو ہمیشہ عوام کا بے پناہ اشتراک ، تعاون شامل حال رہ کر اس جماعت کی جڑیں پیوست بھی ہے ۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے چار روز ہ صوبہ جموں کے علاقوں پونچھ راجوری کے دورہ کے اختتام پر اپنی جموں رہائش گاہ پر پارٹی سے وابستہ سینئر عہدیداران کارکنان اور جموں کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عوامی وفد، مقامی معزز شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے لڑائی یا جنگ کوئی حل نہیں ۔ہند و پاک کو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدہ رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ، اشتعال انگیز بیانات سے کچھ حل نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے برباد اور تباہی کی طرف ہی کشمیر کو دھکیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے آر پار کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ غریب لوگوں کا لحاظ کریں ۔ انہوں نے کارکنوں سے تاکید کی کہ وہ جماعت کو مضبوط کرنے کے لئے عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ پارٹی کی بالا دستی کو ہمیشہ مقدم جان کر کام کریں ۔ پارٹی کی مضبوطی اور بالادستی ۔ رابطہ صبط سے ہی ہمارا سیاسی وجود قائم دائم ہے ۔