مسئلہ کشمیر دو طرفہ طور حل کرنے کا قول و قرار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دلی //بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جاسکتا اور مسئلہ دو طرفہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تمام معاملات حل کرنے کا خواہشمند ہے تاہم بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔سشما سوراج مودی سرکارکے تین سال مکمل ہونے کے موقعہ پرنئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھی۔ سشما سوراج کاکہناتھاکہ بھارت اورپاکستان اسبات کاقول وقرارکرچکے ہیں کہ وہ کشمیرسمیت تمام باہمی مسائل اورتنازعات کودوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے ،اسلئے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کشمیرکے مسئلے کوعالمی عدالت انصاف میں لیکرنہیں جائیگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مذاکرات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے لیکن مذاکرات کے عمل میں دہشت گردانہ سرگرمیاں حائل ہیں ۔سشماسوراج کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی کے سایے میں مذاکرات نہیں ہوسکتے ،اسلئے بھارت اسبات کامنتظرہے کہ کب پاکستان دوطرفہ مذاکرات کیلئے درکارسازگارماحول تیارکرے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا شنگھائی کانفرنس، جو قزاکستان کی راجدھانی آستانہ میں8اور9جون کو منعقد ہونے والی ہے،میں مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کا پروگرام ہے، سشما سوراج نے کہا کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نہ پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی میٹنگ ہونے جارہی ہے اور نہ بھارت کی جانب سے ایسا کوئی پروگرام ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *