سرینگر//حریت (ع)،فریڈم پارٹی،دختران ملت ،مسلم لےگ، لبریشن فرنٹ اور سالویشن مومنٹ نے بدھ کی شام جاں بحق ہوئے جنگجو کمانڈر ایوب للہاری کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری ایک بلند نصب العین کے حصول کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں مسلسل پیش کررہے ہیں ۔حریت (ع)ترجمان نے جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جاری قتل وغارت ، گرفتاریوں اور ہراسانیوں کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پورے علاقے کو فورسز اور فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور پر امن احتجاجی مظاہرین کیخلاف طاقت اور تشدد کا بیجا استعمال جاری ہے جس کی بنا پر لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہےں۔ترجمان نے عسکریت پسند ایوب للہاری کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام ایک بلند نصب العین کے حصول کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔ایک بیان میںترجمان نے کہا کہ طاقت اور تشدد کے بل پر کسی قوم کی جائز جدوجہد کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا ۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس پورے خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور دیر یا سویر اس مسئلہ کو حل کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔فریڈم پارٹی ترجمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایوب للہاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں جائیں گی ۔دختران ملت نے للہاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کو مظلومیت کی حالت میں اُس وقت جاں بحق کیا گیا جب وہ علاج کیلئے جارہے تھے ۔مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ محمداےوب للہاری نے دنےاوی عےش و عشرت کو پائے حقارت سے ٹھکرا کر قوم کی سربلندی کے لئے عظےمت کاراستہ اختےار کےا اوراپنے عزےزو اقارب کو پس پشت ڈال کر اپنا سب کچھ قربان کر دےا جو باعث فخر ہے ۔ ترجمان کے مطابق لےگ کے اےک وفدنے للہارجاکر نماز جنازہ مےں شرکت کی۔وفد میں محمد رفےق رےنہ،عبدالرشےد خان، عبدالرشےد کولہ پوری، منظور للہاری، سبزار احمد ڈار، منظور احمد خان اور غلام حسن شامل تھے۔لبریشن فرنٹ ( آر ) نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا”یہ شہداءہمارے حقیقی ترجمان ہیں اور ہمارے بہتر مستقبل کے لئے اپنی عزیز جانوں کا سودا اللہ کے ساتھ کررہے ہیں“۔درین اثنا ترجمان نے پارٹی کے محبوس چیئرمین فاروق احمدڈار ( بٹہ کراٹے ) کی مسلسل گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار قائدین کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔سالویشن مومنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔بیان کے مطابق عدنان سلفی،اسحاق احمد،شیراز احمد نے للہار جاکرنماز جنازہ میں شرکت کی ۔