Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مسئلہ کشمیر حکومت تنہا نہیں سلجھا سکتی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
گاندربل// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حکومت تنہا سلجھا نہیں سکتی بلکہ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کا بھی تعاون ہونا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کو خانہ و تھانہ نظر بند رکھنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے پیچیدگیوں میں اور بھی اضافہ ہو تا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت حسب معمول ہر سال یوم پاکستان پر دہلی سفارت خانہ جاتے تھے لیکن موجودہ پی ڈی پی حکومت نے اپنے آقائوں کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر تمام علیحدگی پسندوں کا کریک ڈائون کرکے اُن کے یوم پاکستان پر نئی دلی میں منعقد ہونے والی تقریب شریک ہونے پر روک لگادی۔ فاروق عبداللہ جمعرات کو گاندربل میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا ’کشمیریوں نے کبھی بھی غلامی پسند نہیں کی ہے اور نہ ہی طاقت کے بل بوتے پر دب سکتے ہیں۔ کشمیری قوم نے خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ عزت نفس کے اصلوں کے لئے جنگ لڑی ہے جس پر ہم قائم ہیں‘۔انہوں نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ پی ڈی پی کو ووٹ ڈالنا اصل میں بی جے پی کو ووٹ دینا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس ، بجرنگ دل ،شیو سینا ، راشٹریہ سیونگ سنگ کو ریاست میں راہ داری دینا تھا‘ ۔فاروق عبداللہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ’ آج ہندوستان فرقہ پرست پارٹیوں کی لپیٹ میں آچکا ہے جس سے اقلیتی طبقہ اپنے جان ومال کے علاوہ اپنے مذہبی عقائد کو بھی غیر محفوظ محسوس کررہا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ آج پورے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک دشمن بھی قرار دیا جاتا ہے‘ ۔انہوں نے کہا کہ یو پی میں بھاجپا کی طرف سے بقول اُن کے ایک فرقہ پرست وزیر اعلیٰ کی تقرری سے کون باخبر نہیں اور آج اس فرقہ پرست وزیر اعلیٰ نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی ایسے احکامات صادق کردیئے جس سے اقلیتیں خوفزدہ ہوگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ کار ملک کی آزادی اور سالمیت کے لئے خطرہ کا باعث ہے۔ نیشنل کانفرنس صدر نے کہا آج ریاست کے لوگوںکو اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کیا وہ فرقہ پرست عناصر اور کشمیر دشمن کے ہاتھوں سے کشمیریت ، انفرادیت ، تشخص ، پہچان اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ملا میٹ کرنے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔اس لئے ہمیں متحدد ہو کر ان کے ناپا ک سازشوں اور عزائم کو خاک میںملانا ہے اور دشمن کو ہر سطح پر شکست دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر طارق حمیدقرہ  اورمیاں الطاف نے اپنے خطاب میں اُس ظلم وستم داستان کی تفصیل بیان کی جو مخلوط حکومت نے گزشتہ عوامی ایجی ٹیشن کے دوران لوگوں پر ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے لوگوں سے پاکستان کے نام پر ، اسلام کے نام پر ، مجاہدین کے نام پر ، جماعت اسلامی کے نام پر ووٹ حاصل کئے۔مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے نام لیکن عوام کو صرف سبز باغ دکھائے گئے ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ضلع میں تین سو بے گناہ افراد اور نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے گئے ۔ نوجوانوں پر بے تحاشہ پی ایس اے لگایا گیا ،املاک تباہ کئے گئے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?