Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مسئلہ کشمیرکیساتھ عالمی امن جُڑا ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت کانفرنس  (ع) کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے اظہار اور اس مسئلہ کو پر امن طور حل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان پر مذاکرات شروع کرنے کے بیان کو دونوںممالک کے درمیان موجودہ پر تنائو صورتحال میں انتہائی معقول اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی طور اس خطے کے کروڑوں عوام کے مجموعی مفاد میں نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ دو جوہری ہمسایہ مملکتوں کے درمیان مخاصمانہ رویوں سے عبارت تعلقات ماضی میں بھی کئی خوفناک جنگوں کی صورت میں انتہائی تباہ کُن ثابت ہوئے ہیں اور اب کی بار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نوعیت ہر لحاظ سے تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات پر زور اور اس مسئلہ کو بامعنی بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش اس حقیقت کی غماز ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی نظر میں نہ صرف توجہ کا مرکز بن گیا ہے بلکہ اس مسئلہ کے دیرپا حل کو پورے جنوب ایشیائی خطے کے دائمی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایک ایسے مسئلہ پر جس کے حل کے ساتھ عالمی امن جڑا ہوا ہو کے حل کیلئے جب  فریقین کے مابین مذاکراتی عمل گزشتہ۷۰ سال سے بے نتیجہ ثابت ہوا ہو تو ایسے میں تیسرے فریق کی ثالثی حالات کا ناگزیر تقاضا  بن جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت کو یہ حقیقت ذہن نشین کرنی چاہئے کہ مسئلہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعہ حل کرانے کیلئے کشمیری عوام جو بے مثال جانی و مالی قربانیاں پیش کررہے ہیں اس مسئلہ کوحل کرنے کیلئے طاقت اور تشدد نہیں بلکہ صرف مذاکرات ہی ہر لحاظ سے ایک بہترین راستہ ہے ۔دریں اثناء حریت ترجمان نے ہندواہ میں ایک سال قبل پیش آئے واقع جس میں 5 نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج کے آر آر سے وابستہ اہلکار وں نے ایک فوجی اہلکار کے ہاتھوں ایک دوشیزہ کی مبینہ دست درازی کے خلاف احتجاج پر بے دردی سے شہید کیاکو ان کی پہلی برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کے عزت و ناموس اور کشمیر کی آزادی کیلئے جو قربانیاں دی اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا ایک سال گذرنے کے باوجود اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو انصاف کے کٹھرے میں کھڑا نہیں کیا گیا جو حد درجہ قابل مذمت ہے۔ اس دوران ترجمان کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد جس میں جناب غلام قادر بیگ، جناب پیر غلام نبی ، جناب حکیم غلام محمد، جناب محمد صدیق ہزار،اور محمد احسن کٹہیری شامل تھے نے ڈھلوان چرار شریف اور دولت پورہ چرار شریف جاکر گزشتہ دنوں نام نہاد انتخابات کے دوران سرکاری فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں شہید کئے گئے شہید فیضان ، شہید محمد عباس اور شہید شبیر احمد کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ اس موقعہ پر محبوس حریت چیرمین  میرواعظ نے ٹیلیفون کے ذریعہ ان شہداء کے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر کے ان عظیم سپوتوں کی بے مثال قربانیاں بالآخر کشمیریوں کی فتح و کامرانی پر منتج ہوں گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?