Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مسئلہ کشمیراور انتخابی شطرنج کی بساط!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 1, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان کشمیر کے حوالے سے الفاظ کی جو  جنگ شروع ہوئی اسکے نتیجہ میں کئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بھاجپا جموںوکشمیر کو حاصل اٹانومی کو آزادی سے تعبیر کر رہی ہے، جبکہ پارٹی کے صدر کا یہ ماننا ہے کہ کانگریس پارٹی علیحدگی پسند وں کی حمایت کر رہی ہے۔ یہ سب ایک ایسے وقت پر ہو رہاہے جب مرکزی حکومت نے کشمیر حل کی تلاش کےلئے خصوصی مذاکرات کار تعینات کرکے انہیں مسئلہ کشمیر کے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ظاہر بات ہے کہ اس طرح یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر میں صورتحال کو سنبھالنے کےلئے سنجیدہ ہے اور تازہ اقدام گزرے مہینوں میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب سے دورہ کشمیر کے دوران مسئلہ کے حل کی خاطر کئے گئے اعلان کو آگے بڑھانے کا ایک سلسلہ ہے۔ مذاکرات کا ردنیشور شرما کی تقرری کے ساتھ ہی اس مسئلے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات اور خیالات سامنے آگئے اور انکے مفوضہ مشن پر کھلم کھلا شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا، لہٰذا اسکے نتائج کے بارے میں کچھ کہنامشکل ہے۔خاص کر مین اسٹریم جماعتوں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جس عنوان سے انکے مشن اور اسکے عزائم کو واضح طور پر مشکوک قرار دیا اُ س پر دونوں خیموں میں بیان بازی کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ سابق یو پی اے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے جموںوکشمیر سے چھینی گئی اٹانومی کو کشمیر کا حل جتلا یا تو وزیراعظم مودی نے کھلم کھلا اُن پر علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگایا، اس طرح اگر یہ کہا جائے کہ وزیراعظم کے نزدیک اٹانومی کی بحالی کا مطالبہ آزادی مانگنے کے برابر ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاست کی داخلی خود مختاری کے حوالے سے بی جے پی کا نظریۂ ابتدائے آفرنیش سے منفی رہا ہے، بلکہ وہ بچی کھچی اٹانومی کے خاتمے کو اپنے ایجنڈا حصہ اہم مانتے چلے آتے ہیں، تاہم پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت بناتے وقت جو ایجنڈا آف الائنس دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا تھا، اُس میں طے تھا کہ اُن معاملات کے ساتھ چھیڑچھاڑ نہیں کی جائیگی، جس پر دونوں جماعتوں کے نظرئیات متضاد ہیں ، جبکہ نہ صرف ریاست کے کھوئی ہوئی داخلی خود مختاری کی بحالی پی ڈی پی کے ایجنڈا کا بنیادی حصہ ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل تلاش کرکے ریاست کے سینے پر کھینچی حد متارکہ، جو روزنہ بنیادوں پر خونی کھیل کا میدان بنی ہوئی ہے، کو غیر متعلق  قرار دنیا سابق وزیر اعلیٰ مفتی  محمد  سعید سے لیکر موجودہ قیادت تک وظیفہ زبان رہا ہے۔ مگر اس نئی صورتحال میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بی جے پی نے اپنی شریک اقتدار جماعت کے ساتھ طے پائے قول و قرار سے کھلم کھلا علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ فی الوقت ملک کی کئی ریاستوں میں انتخابات کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور ان ریاستوں میں الیکشن مہم کے دوران اب کھلے بندوں جموںوکشمیر کو انتخابی حربہ  کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبھی بی جے پی صدر نے ہمارچل پردیش میں ایک انتخابی جلسے میں کانگریس اور کشمیر کے مزاحمتی خیمے کو ایک ہی سکے کے دو رُخ قرار دیا ۔ ظاہر بات ہے کہ کشمیر کے حوالے سے نفرت کی سیاست کو ہوا دیکر بھاجپا کانگریس کو پچھاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ تجزیہ نگاروں نے چدمبرم اور نریندر مودی کے مابین اٹانومی کے معاملے پر الزام تراشیوں کو بھی اسی انتخابی سیاست کا حصہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی قائدین کی جانب سے کانگریس پر یہ الزام عائد کیا جا رہاہے کہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے اور بقول انکے اگر آزاد بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل، جنہوں نے کئی سودیسی ریاستوں کو ملک میں ضم کر دیا  ،کے کہنے پر پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو نے عمل کیا ہوتا تو جموںوکشمیر کا ملک کے ساتھ مکمل انضمام ہوا ہوتا۔ یہ پنڈت نہرو کی خطا ہے کہ انہوں نے دفعہ370کے تحت کشمیر کی داخلی خود مختاری کو تحفظ فراہم کیا، جس کا نتیجہ کشمیر  کی موجودہ مزاحمتی تحریک ہے۔ یہ کہتے ہوئے بھاجپا یہ کہنے سے گریز نہیں کرتی کہ 1953میں ریاست  کے ایک منتخب وزیراعظم کو رات کے اندھیرے میں کس  جماعت نے گرفتار کرکے جیل  میں ڈال دیا۔ وزیراعظم اور صدر ریاست کے عہدوں کو کس نے وزیراعلیٰ اور گورنر سے مبدل کر دیا  نیز ریاست کو دی گئی اٹانومی کو کس نے رفتہ رفتہ ختم کر دیا۔ یہ بھی نہیں کہا جاتا کہ ماضی میں مذاکرات کا ری کے نتیجہ میں اٹانومی کی بحالی اور افسپا کے خاتمہ کے حوالے سے رپورٹوں کو کس جماعت نے کوڑے دان کی نذر کر دیا ۔ ظاہر ہے کہ ایسا کانگریس نے ہی کیا اور گزشتہ 27برسوں کے دوران کشمیریوں کو کیا کچھ دیکھنا پڑا،اس میں کیا  کانگریس کا کوئی رول نہیں ہے؟۔ ان باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر مسئلے کو انتخابی سیاسی شطرنج کا مہرہ بنا کر جمہوریت اور انسانی اقتدار کا سر عام نیلام کیا جا رہاہے اور ریاست میں قیام امن اور فوز و فلاح کی ساری کوششوں کی حقیقت کی پول کھل جاتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?