سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید704کیس سامنے آئے۔ ان میں سے509کیس وادی کشمیر جبکہ195کیس جموں صوبے سے سامنے آئے۔
آج ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں98مسافر بھی شامل ہیں اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد34480تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر میں198،بارہمولہ میں16،پلوامہ میں55،بڈگام میں64،اننت ناگ میں47،کولگام میں9،شوپیان میں9،کپوارہ میں49،بانڈی پورہ میں22اور گاندر بل ضلع میں40 کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموںضلع میں 98،راجوری میں17کٹھوعہ میں27،اُدھمپور میں15،رام بن میں3،سانبہ میں12،ڈوڈہ میں 7،پونچھ میں 7اور کشتواڑ ضلع میں9کیس منظر عام پر آئے۔