سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کومزید20کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے کے بعد اس وائرس میں مبتلاءکیسوں کی مجموعی تعداد427پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے نئے مثبت کیسوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ آج جو20ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے اُن میں19کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جہاں اب کورونا متاثرین کی تعداد370پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کیس جموں صوبے میں مثبت آیا ہے جہاں ایسے کیسوں کی کل تعداد57ہوگئی ہے۔