سرینگر // سرینگر اور اننت ناگ میں مزید 7علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ وادی میں ابتک 71علاقوں کو محدود پابندی والے زمرے میںلایا گیاہے۔ ڈی سی سرینگر نے سنیچر کی شام ٹیوٹر پر تحریر کیا ’’ خانیار علاقے میں 2دنوں کے دوران 50افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ، اسلئے علاقے کو محدود پابندی والے علاقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ سرینگر میں ابتک 28علاقوں کو محدود پابندی والے زمرے میں شامل کیا گیا ہے جن میںکشمیر یونیورسٹی کے مین کیمپس ، شیخ العالم کالونی ( حیدرپورہ) ، ہمدانیہ کالونی سیکٹر 5بمنہ، ایچ آئی جی کالونی لین نمبر 3بمنہ، عثمانیہ کالونی بمن، بی بی کینٹ بادامی باغ، بیگ محلہ آلوچی باغ ، مخدوم محلہ بٹہ پور،نواب باغ نذدیک بہرار اسپتال لال بازار، لین نمبر 1عمر کالونی (ائے )لال بازار نذدیک رہ مسجد، عمر کالونی( اے) لال بازار لین نمبر 3نذدیک جی ڈی گوائنکا سکول ، زند شاہ مسجد کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ ہاکہ بازار،گلشن محلہ عثمان آباد حولوازہ باغ حیدرپورہ، ستھرا شاہی نزدیک حول ، ستھر ا شاہی نذیدک سیول سیکریٹریٹ،ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو نزدیک ٹیلنٹ سکول، قمر آباد بمنہ نزدیک صدیق لین ابو بکر مسجد بمنہ نام کے علاقے شامل ہیں۔ ادھر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی سنیچر کو 6علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں کے زمرے میں زامل کیا گیا ہے جن میں پنگوانی تراپو، کادی پورہ، ہاجی دانتر، میر دنتر، سرہامہ بجبہاڑہ، خان محلہ شانگس شامل ہیں۔ اس سے قبل بارہمولہ ضلع میں 35علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے جن میںسوپور میں10، ٹنگمرگ میں 4،پٹن میں 2اور مین بارہمولہ میں 19علاقوں کو محدود پابندی والے علاقے میں شامل کیا گیا ہے۔ سوپور میں 10علاقوں جن میں آرم پورہ، بومئی ،وارپورہ، جلال آباد،چھنہ کھن،برتھ کلان، اچھ بل، نائو پورہ، سنگرامہ، تار، کے 2علاقوں میںڈار محلہ پلہالن، بٹ محلہ وائلو شامل ہیں۔ٹنگمرگ کے 4محدود پابندیوں والے علاقوں میں فیروز پورہ،سونلی پورہ، اقبال کالونی، کھار پورہ ،باررہمولہ کے شیری میڈیکل بلاک کے تحت آنے والے علاقوں میں خوجہ محلہ اور رنگوار کے متعلقہ علاقے، کانلی باغ(مائکرو وئے)، نور باغ شیری اور کنٹھ باغ شیری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل 19 کو بارہمولہ کے خواجہ باغ لوور( پیٹرول پمپ سے جٹی تک) ، چیک کانسپورہ، سنگری کالونی، دیوان باغ، دلنہ( قاضی محلہ، راوت پورہ، دلنہ گھاٹ اور ملت کالونی) ، شیروانی کالونی اور لون محلہ فیروز پور شامل ہیں ۔