سرینگر // وادی کشمیر میں مزید تین نوجوانوں نے مسلح عسکری گروپ سے ناطہ توڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’وادی میں مزید تین نوجوان اپنے اہل خانہ کی اپیل پر واپس اپنے گھر آگئے ہیں۔ اللہ ان کا بھلا کرے‘۔ وادی میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران قریب 10 مقامی جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ہے، تاہم سیکورٹی اداروں نے اس رجحان کو گھر واپسی کا نام دیا ہے۔تاہم انہوں نے گھر واپسی اختیار کرنے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر کرنے سے اجتناب کیا۔