سرینگر // جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1941 ہوگئی ہے۔ان میں 722جموں جبکہ 1219کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ بدھ کو مزید 65افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ24ہزار 659 ہوگئی ہے جن میں 73ہزار 70کشمیر جبکہ 51ہزار 589جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 65معاملات میں 16جموں جبکہ 49کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر کے 49متاثرین میں 23ضلع سرینگر، 3بارہمولہ، 5بڈگام، 2پلوامہ، 1کپوارہ، 6اننت ناگ، 2بانڈی پورہ، 7گاندربل جبکہ کلگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے متاثرین میں 9ضلع جموں، 6ادھمپور اور 1پونچھ میں سامنے آئے ہیں جبکہ جموں کے ساتھ اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ، ان میں راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی شامل ہیں۔
مزید 3فوت
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 3افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2کشمیر جبکہ ایک جموں سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 2متاثرین میں ایک سرینگر اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ بژہ پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 80سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میںفوت ہوگیا‘‘ ۔ اننت ناگ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ مٹن سے تعلق رکھنے والی ایک 65سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ‘‘۔جموں میں فوت ہونے والے شخص کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے۔ جی ایم سی کٹھوعہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بلاواری کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والا ایک 55سالہ شخص بدھ کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,659معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے669سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,049اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,941تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,219کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران بدھ کو مزید61فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے۷۲اَفراداور کشمیر صوبے کے34اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 4600637ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 03؍فروری 2021 کی شام تک 44,75978نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11724افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34333اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔669 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ106188اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق998053اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔