سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں کے علاوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے مزید کئی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں جنکی تصاویر ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ ان میں ایک حافظ القرآن ہیں۔ جن نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ان میں بیشتر کا تعلق پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے ہے۔ جنگجوؤں کے صفوں میں اختیار کرنے والے نوجوانوں کی شناخت ریئس احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن وہیل شوپیان،عادل بشیر ولد بشیر احمد شیخ ساکن زینہ پورہ شوپیان،محمد رفیق بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکن اچھن پلوامہ،یاور مشتاق ولد مشتاق احمد ڈار ساکن بندپاہو شوپیان اور حافظ قرآن اعجاز احمد ملک ولد عبدالاحد ساکن دردسن کرالہ پورہ کپواہ شامل ہیں۔