Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE

CBSEامتحانات

۔10ویں اور 12ویں کیلئے 30نومبر اور یکم دسمبر سے

نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اہتمام سے دسویں جماعت کے امتحان 30 نومبر اور 12ویں  جماعت کے امتحان یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔امتحانات کنٹرولر سانیم بھاردواج کے مطابق اعلان شدہ تاریخیںاہم مضامین کیلئے ہیں جبکہ دیگر مضامین کیلئے امتحان کی تاریخیں اسکولوں کو الگ سے بھیجی جائیں گی۔دیگرمضامین کیلئے دسویں جماعت کیلئے17نومبرجبکہ12ویں جماعت کیلئے16نومبر سے بالترتیب شروع ہوں گے۔
 
 

رجنی پاٹل،میراورقرہ راہل گاندھی سے ملے

جموں کشمیر کی حفاظتی صورتحال پر اظہار تشویش   

سرینگر//کل ہند کانگریس کے جموں کشمیرامور کے انچارج اوررکن پارلیمان رجنی پاٹل اور پردیش کانگریس صدرغلا م احمد میرنے پیر کوکانگریس ورکنگ کمیٹی ممبر طارق حمیدقرہ کے ہمراہ نئی دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں کشمیرکی حفاظتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ایک گھنٹے سے زیادہ طویل اس میٹنگ میں ان رہنمائوں نے جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال کے علاوہ حالیہ شہری ہلاکتوں اورغیرمقامی مزدروں کو نشانہ بنانے کے معاملات پرسیرحاصل گفتگو کی۔ کانگریس رہنمائوں نے جموں کشمیرمیں حفاظتی صورتحال کی ابتری پرتشویش کااظہار کیااورکہا کہ کانگریس کولوگوں کی سلامتی کی فکر ہے جبکہ مرکز پرالزام لگایا کہ وہ لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔کانگریس رہنمائوں نے کہا کہ شہری ہلاکتیں باعث تشویش ہیںاورمرکزپرزوردیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثراورکارگر اقدام کریں۔
 

میونسپل کونسل گاندربل انتخاب 

ہلال احمد تانترے 11کونسلروں کے ووٹ سے  چیئرمین منتخب 

ارشاداحمد
 
گاندربل//میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین کے انتخاب میںہلال احمد تانترے نے ایک کڑے مقابلے میںسابق چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد لون کو کراری شکست دیدی۔منی سیکریٹریٹ گاندربل میں منعقدہ اس چنائو میں ہلال احمد تانترے کو 11میونسپل کونسلروں نے ووٹ دیا جبکہ ایڈوکیٹ الطاف احمد لون کوصرف چھ مونسپل کونسلروں نے ووٹ دیئے۔اس طرح ہلال احمدتانترے میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 28 ستمبر کو پاس کی گئی تھی جس کے باعث انہوں نے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔10 اکتوبر کو انتخابات کی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی تھی جس میں 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔پیر کے روز منی سیکٹریٹ گاندربل کانفرنس ہال میں باضابطہ انتخابات کا عمل شروع کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا مبصر کے طور موجود تھے۔تحصیلدار گاندربل نے بحیثیت مجسٹریٹ کے فرائض انجام دیئے جبکہ گاندربل میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر نے ووٹنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔گاندربل کے کل 17 میونسپل حلقے ہیں ۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نئے منتخب ہوئے چیئرمین ہلال احمد تانترے نے کہا کہ وہ گاندربل کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیںگے۔
 
 

جموں کو الگ ریاست کادرجہ دینا پائیدارحل:اک جُٹ جموں

جموں//اک جٹ جموں کے صدرایڈوکیٹ انکورشرما نے پیر کو جموں کیلئے الگ ریاستی درجے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری حل ہے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر 5 اگست 2019کی تاریخی اصلاحات مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مکمل طور ناکام ہوئے ہیں  اورجموں خطے کے لوگ دہلی کی حکومت کی ایماپر بدستور فرقہ وارانہ،ظالمانہ اورہٹ دھرم ماحولیاتی نظام میں کچلتے رہیں گے۔شرمانے کہا، ’’دفعہ370 اور 35A کی تنسیخ کے قلیل وقفے کوچھوڑکرہم دفعہ370کی کالعدمی کے مقصدکے عمل کومسلسل شکست خوردہ دیکھتے ہیں ۔جموں خطے کو مزید مستقل کم تر رتبے پردھکیلا گیا ہے اور یہ کشمیرکی نوآبادی مسلسل بنا ہوا ہے،جوجموں کشمیرپرنہرو کی پالیسی کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جموں کیلئے علیحدہ ریاست کادرجہ ہی واحدعلاج ہے تاکہ خطے کے لوگوں کو بااختیار بناکر اپنے معاملات کا مختار بنایا جائے اوردشمنوں کی جموں کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایاجائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جموں کے لوگ دیرسویر اُٹھ کھڑے ہوں گے اگر نئی دہلی کے حکمرانوں نے جموں کوکشمیرکی نوآبادی بنا کر رکھاتاکہ کشمیرکے جہادیوں کو خوش رکھا جائے۔  جموں کیلئے الگ ریاست کے درجے کوجواز بخشتے ہوئے انہوںنے کہا جس طریقے سے مملکت ہندجہاد سے آنکھیں موندھے ہوئے ہیں اورخود جہاد کے حق میں مہم چلارہی ہے ،جس طور سے کشمیرکی جہادی قیادت خود کو طالبان،پاکستان اور چین سے شناخت کرتی ہے ،جس طور سے جنگجو کشمیرمیں اقلیتوں کو قتل کررہے ہیں،جموں کو کشمیر سے الگ کرنے میں ہی آنے والی تباہی سے بچاجاسکتا ہے ۔
 

 موٹر سائیکل حادثہ ،نوجوان لقمہ اجل 

محمد بشارت 
 
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ہوئے ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔جموں وکشمیر پولیس کے مطابق بدھل کے درمن علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین آپسی تصادم ہوا جس کی وجہ سے 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت علی مصطفیٰ ولد سلیمان شاہ سکنہ ترگائیں او ر آفتاب احمد ولد محمد شبیر سکنہ درمن کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا تاہم اس دوران علی مصطفیٰ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 

لداخ کی باشندگی سند 

کرگل میں پہلی سرٹیفکیٹ فاطمہ بانو کو جاری کی گئی

کرگل//کرگل کے چوسکور گائوں کی فاطمہ بانو ’لداخ کی شہریت‘حاصل کرنے والی کرگل پہلی شہری بن گئی ہے۔پیر کو حکام نے ضلع بھرمیں ان اسناد کو جاری کرنے کے خصوصی کیمپ منعقد کئے تھے۔کرگل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرنگ موٹپ نے پہلی سند تحصیلدارکے دفتر میں جاری کی۔ لداخ کی تمام ذیلی خدمات کومقامی لوگوں کیلئے مخصوص رکھنے کے تقریباًتین ماہ بعدلداخ انتظامیہ نے 4ستمبرکوایک حکم جاری کیا جس میں کسی بھی محکمہ میں نان گزیٹیڈ اسامیوں پر تقرری کیلئے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے باشندوں کی عارضی طورتشریح کی گئی۔لداخ کے باشندوں کے سند کے 2021کے حکم کے مطابق کسی بھی شہری جس کے پاس پشتنی باشندہ ہونے کی سند ہو،جولیہہ اور کرگل میں مجازحاکم نے جاری کی ہو،یا ان افراد کے زمرے میں شامل ہو،جنہیں پشتنی باشندہ ہونے کی سند جاری کی جاسکتی تھی ،وہ اس سند کے حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ کرگل کے لوگوں کو لداخ کے باشندہ ہونے کی سند حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ کیمپ تمام تحصیل دفاتر میں قائم کئے گئے ہیں جہاں یہ اسناد جاری کی جائیں گی۔حالیہ حکم کے مطابق لداخ انتظامیہ نے تحصیلداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ یہ اسناد جاری کریں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل دفاتر میں یہ اسناد جاری کرنے کا عمل آئندہ دنوں میں جاری رہے گا۔کرگل کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرموٹپ نے کہا کہ تحصیلدار بھی مختلف مقامات پرایسے کمیپ لگا سکتے ہیں اوراس کیلئے وہ پنچایتی راج اداروں کاتعاون حاصل کریں گے۔
 

زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ملک میں 1,31,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری: مرکزی وزیر 

کٹھوعہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اور بہبود کساناں شوبھا کرندلا جے نے کٹھوعہ کا دورہ کیا۔ابتداً ،مرکزی وزیر مملکت نے کاشت کاری کا سامان کسانوں میں بشمول ٹریکٹر ، تھریشر ، کمبائنڈہارویسٹر ، لیزر لیولرس کے علاوہ لاڈلی بیٹی پاس بک اور آئی سی ڈی ایس مستحقین میںتقسیم کیں۔مرکزی وزیر مملکت نے 519.50لاکھ روپے کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹس کے مختلف منصوبوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا او رجے جے ایم کے تحت 198.2لاکھ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا۔ اُنہوں نے ضلع میں مشروم پیداوار کو بڑھانے کے لئے 46.94 لاکھ روپے کی لاگت سے آنے والے ٹریکوٹا مشروم کوریڈ ور پروجیکٹ ، برمل کے تحت پاسچرائزڈ کمپوٹ یونٹ کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے تحت مالی او رتکنیکی مدد فراہم  کر کے زرعی برادری کو خود کفیل بنانا چاہتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو فروغ دینے کے لئے 1,31,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ برآمد پرمبنی معیشت پرخصوصی زور دیا جائے کیوں کہ عالمی مانگ کو پورا کرنے کی ملک میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے زرعی شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اِس شعبے میں ترقی کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ زراعت پر مبنی مصنوعات برآمد کرنے کے حوالے سے ہماری درجہ بندی میں مزید بہتری آئی ہے اور اَب عالمی سطح پر 9ویں پوزیشن حاصل ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ زرعی شعبہ کا اَب ملک کی جی ڈی پی میں 20 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے  ۔مرکزی وزیر موصوف نے کسانوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم کسان یوجنا کے تحت اَب تک 9قسطیں بذریعہ ڈی بی ٹی  11 کروڑ روپے کسانوں کے کھاتوں میں جمع ہوچکی ہیں۔اُنہوں نے کسانوں کی معاشی صلاحیت کو بڑھانے میں مکس فارمنگ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ   پولٹری ، ڈیری ، ماہی پالن اور زرعی پیداوار وغیرہ حاصل کرنے کے پائیدار ذرائع فراہم کرنا ہے تا کہ کسانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کسانوں کو کرناٹک رائتا سرکھشا پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، آندھراپردیش کے ریتھو بندھو او رتامل ناڈو کی گودام / کولڈ سٹوریج سکیم جیسی سکیموں کی بنیاد پر کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے  پر غور کر رہی ہے ۔آل وومن فارمرپرڈیوسر آرگنائزیشن ( ایف پی او)کے قیام کی پہلی تجویز کو سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو آگے بڑھایا جانا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان فائدہ اُٹھاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایف پی او کے بہتر کام کرنے کے لئے ایک علیحدہ کار پورس بنایا جائے گا جس کے ذریعے مقررکردہ عملے کو معاوضہ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کم شرح سود قرضوں کی فراہمی اور سبسڈی دی جائے گی۔مرکزی وزیر مملکت نے تکنیکی مداخلتوں کی ضرورت پر زو ردیا جیسے میکانائزڈ فارمنگ ، برانڈنگ ، مارکیٹنگ ، پروسسنگ ، فارم کی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن وغیرہ تاکہ کسان اَپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے منڈیوں کے ڈیجیٹلائزیشن ، پیکنگ وغیرہ پر کیو آر کوڈ کے ذریعے بیجوں کی کووالٹی چیک کو یقینی بنانے جیسے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اَپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں ملک بھر میں بیس منڈیوں کو اَب تک ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ پور کنڈی پروجیکٹ شروع ہونے کے بعد سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں 1 لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کرے گا۔انہوں نے جل جیون مشن کے بارے میں بھی بات کی جس کا مقصد 2022 ء تک ہر گھرکونل کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی ہوگی۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن مہان سنگھ نے اَپنے خطاب میں کاشت کار برادری کی بہتری کی خاطر مختلف اقدامات کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔ اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ضلع کا پروفائل پیش کیا او رزراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ضلع کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ بعد میں وزیر مملکت نے محکمہ زراعت ہیرا نگر کے سیڈ ملٹی پلکیشن فارم کا بھی دورہ کیا۔
 

بانہال میںریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

بانہال//محمد تسکین//رام بن کے دھندراٹھ علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ۔ 52 سالہ غلام محمد وانی ولد غلام رسول وانی پر پیر کی صبح بستی کے نزدیک مکئی کے کھیت میں موجود ریچھ نے حملہ کردیاجس کی وجہ سے اس کے سر ، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید اور گہرے زخم آئے ۔موجود لوگوں کے شور شرابہ کے بیچ ایک مقامی نوجوانوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ کوبھاگنے پر مجبور کردیا اور غلام محمد کو اس کے چنگل سے چھڑایا ۔ انہوں نے بعد میں زخمی کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ 
 
 
 
 
 

 گنڈ حسی بٹ میں سیرت کانفرنس

سرینگر// عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گُنڈ حسی بٹ میں ایک سیرتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں طلباء و طالبات نے منظوم نعتیہ کلام پیش کیااور مختلف اساتذہ نے ربیع الاول اور سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالی ۔کانفرنس کے اختتام پرپرنسپل میر شبیر احمد نے’’ عظمتِ رسولؐ اور اُنکی تعلیمات پر روشنی کا عمل دخل دورِ حاضر میں ‘‘ کے عنوان پر مکمل روشنی ڈالی اور سامعین کو ان تعلیمات سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔
 

محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ میں صفائی مہم کا آغاز 

سید اعجاز
 پلوامہ//چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ کی جانب سے ضلع میںصفائی مہم کا آغاز ہوا۔انہوں نے ضلع کے تمام سکولوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ صفائی مہم کا افتتاح چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ عبدالحی رفیقی نے ایجوکیشن پلاننگ افسر منظور احمد اور محکمہ کے دیگر ملازمین کی موجودگی میں کیا۔ صفائی مہم میں ایجوکیشن پلاننگ افسر منظور احمد ،معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی اور  سی ای اوآفس کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ عبدالحی رفیقی نے خود جھاڑو اٹھایا اور صفائی کرتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے تمام سکولوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے سکولوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
 
 
 

ترال میں سائبر جرائم پرجانکاری پروگرام

سید اعجاز 
ترال//ٹائون ہال ترال میں پیر کو اونتی پورہ پولیس اور چنار ویلی گرپ کے اشتراک سے سائبر جرائم کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام منعقد ہوا جس میں طلباء اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت ہے ۔جانکاری پروگرام میں ماہرین نے لوگوں کو آن لائن اور دیگر سوشل میڈیا کے جرائم کے حوالے سے جانکاری دی  ۔اس موقعے پر اور لوگوں کے علاوہ ایس ایچ او ترال ظہور احمد وانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 
 

ڈاکٹر غلام مصطفی خان

 پیپلز مومنٹ کے صدر منتخب

سرینگر// ڈاکٹر غلام مصطفی خان کو جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ (جے کے پی ایم) کا صدر منتخب کیا گیا۔ڈاکٹر خان حافظ قرآن بھی ہیں۔انہوں نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے موقع پر پیر کومیڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’ ہماری پارٹی قوم کی خادم ہے اور ہم ان بے بس وبے کس لوگوں کے ساتھ ہیں جن کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک نہیں پہنچتی ہے‘‘ ۔حالیہ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہم کشمیر میں ہو رہی عام لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز اور مشینری کو استعمال میں لا کر ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں‘‘۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جماعت میں شامل ہوکر سماج کے پسماندہ طبقے کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ بٹائیں۔یو این آئی
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?