Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 20, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

لداخ میں کووِڈ- 19 کے5نئے معاملے  

لیہہ//لداخ میں کووِڈ- 19کے پانچ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس طرح خطے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد28200ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقہ میں اس وقت فعال کورونامعاملات کی تعداد47ہے جن میں45لیہہ اور2کرگل میں موجود ہیں۔خطے میں کووِڈ- 19کی عالمگیر وباء پھوٹ پڑنے کے بعد سے اب تک اس مرض سے228لوگوں کی موت ہوئی ہے  ۔نئے سارے کیس لیہہ میں پائے گئے۔اس دوران بارہ لوگوں کو اسپتالوں سے صحت یاب ہوکرگھروں کو روانہ کیاگیااور اس طرح خطے میں کوروناسے شفایاب ہونے والوں کی تعداد27925ہوگئی ہے۔
 

نیشنل انفراسٹرکچرپائپ لائن

نوڈل ڈیپارٹمنٹ اورنوڈل افسرنامزد

سرینگر//بلال فرقانی// حکومت نے جموں کشمیر میں نیشنل انفرا سٹریکچر پایپ لائن کیلئے نوڈل ڈیپارٹمنٹ اور نوڈل افسراں کو نامزد کیاہے۔ اس دوران جموں کشمیر سیکریٹریٹ(ماتحت) سروس کے3افسراں کو عبوری طور پر انچارج سیکشن افسراں تعینات کیا گیا۔سرکار کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ نیشنل انفرا سٹریکچر پایپ لائن کے نفاذ ،موثر نظارت اور تجدیدکیلئے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی نوڈل ڈیپارٹمنٹ ہوگا۔ آرڈر میں کہا گیا کہ اسی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری’این آئی سی‘(قومی ڈھانچہ جاتی پایپ لائن) کیلئے نوڈل افسر نامزد کئے گئے ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر سیکریٹریٹ(ماتحت) سروس کے3ہیڈ اسسٹنٹوں کو اپنے ہی تنخواہ اور گریڈ پر6ماہ یا جب تک ان اسامیوں کو بنیادی طور پر محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر پُر نہیں کیا جاتا ،کام چلائو سیکشن افسراں تعینات کرنے کو منظوری دی گئی۔ان افسراں میں محمد سلیم بڈو،مختار احمد خان اور محمد اشرف شامل ہیں۔ آرڈر میں وا ضح کیا گیا کہ یہ تقرریاں عارضی ہیں،اس کی بنیاد پر ان افسراں کو مستقل بنیادوں پر ان عہدوں پر رہنے کیلئے دعویٰ کرنے کا کوئی بھی حق نہیں ہوگا۔ آرڈر  میں کہا گیا ہے کہ ان افسراں کی مزید تقرریاں ہونے تک یہ اپنی ہی جگہوں پر کام کرتے رہیں گے۔
 
 

مولانا ہمدانی کا خانقاہ معلیٰ میں خطاب 

سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خانقاہِ معلی میں نمازِ مغرب سے نمازِ عشا تک شب برات کی فضیلت بیان کی۔ اس موقع پر انہوں نے شب برات سے متعلق بعض صحابہ کرامؓ اور خاصکر خلفائے راشدینؓ کے ارشادات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے مسلمانوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے اولاد کو ابتداء سے ہی آراستہ کریں اور پنجگانہ نماز پر قائم رکھیں۔
 

مرکزی جامع مسجددوبارہ بند کرنا افسوسناک:انجمن

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے شب برات کے متبرک موقع پر حکام کی جانب سے تاریخی جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کرانے کے حکومتی رویہ کی مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انجمن نے کہا کہ صرف دو ہفتے کے وقفے کے بعد جامع مسجد کو طاقت کے بل پر بند کرانے کا عمل حد درجہ تکلیف دہ اور بار بار اس طرح کا رویہ سراسر مداخلت فی الدین ہے ۔انجمن نے واضح کیا کہ اگرچہ سربراہ انجمن میرواعظ محمد عمر فاروق گزشتہ تقریباً تین سالوں سے نظر بند ہیںاور تمام تر منصبی ،دعوتی اور پر امن سرگرمیوںسے محروم ہیں، اس کے باوجود اوقاف نے پروگرام کے مطابق جامع مسجد میں نماز عشا اور شب خوانی کی تقریب طے کی تھی اور اس ضمن میں قرب و جوار کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے بھی نمازی اور زائرین شب برات کے سلسلے میں عبادت و ریاضت اور توبہ و استغفار اور دعا و مناجات کیلئے بڑی تعداد میں آرہے تھے لیکن انتظامیہ کے اس جارحانہ عمل سے نہ صرف شدید مایوسی پیدا ہوئی بلکہ انہوں نے زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ۔بیان میںیہ بات زور دیکر کہی گئی کہ بار بار مرکزی عبادتگاہ کو بند کرانا اورمیرواعظ کشمیر کی لگاتار نظر بندی نہ تو عوام کیلئے قابل قبول ہے اور نہ ہی کسی بھی مہذب سماج اور معاشرے میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔انجمن نے مقدس اور متبرک ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی میرواعظ کشمیر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا پر زورمطالبہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ جامع مسجد کو اب جبرا ًبند کرنے کا عمل ترک کیا جائے گا اور میرواعظ کی بلا جواز نظر بندی ختم کی جائے گی تاکہ موصوف صدیوں پر محیط اپنے اکابر و اسلاف کے طرز اور طریقہ کار پر اپنا دینی ،دعوتی ،سماجی اور اصلاحی مشن کو آگے بڑھا سکیں۔
 
 

سیمنٹ کا کھمبا ٹوٹ گیا

محکمہ بجلی کا کیجول ملازم زخمی

مشتاق الحسن 
ٹنگمرگ //کنزر میں بجلی کا کھمبا ٹوٹ جانے سے محکمہ بجلی کا کیجول ملازم زخمی ہوگیا۔ زخمی ملازم کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔بٹہ پورہ کنزر میں محکمہ بجلی کے کیجول ملازمین سیمنٹ کے کھمبے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک کھمبا دو حصوں میں تقسیم ہوگی اور وسیم احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن دیوبگ کنزر نامی کیجول ملازم بری طرح زخمی ہوگیا اوراسے فوری طور ایمرجنسی ہیلتھ سنٹر کنزر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ٹنگمرگ منظور احمد نے بتایا کہ مذکورہ کیجول ملازم دیگر ملازمین کے ساتھ کھمبا ٹوٹ جانے سے زخمی ہواہے جسے بہتر علاج و معالجہ کی خاطر صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔
 
 
 

 مرن پلوامہ میں آگ

رہائشی مکان خاکستر

 
سرینگر//یو این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے مرن گاؤں میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔پلوامہ کے مرن گاؤں میں ہفتے کی صبح ثناء اللہ دھوبی کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی۔ آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں پوی عمار ت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے مکینوں اور ہمسایوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا۔آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
 
 
 

گاندربل میںشہری نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

گاندربل// منشیات مخالف مہم کارروائی کے دوران پولیس نے گاندربل میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس پوسٹ شادی پورہ کے اہلکاروں نے دریائے جہلم کے قریب شیخ زو کے مقام پر قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت مبارک شفیع ریشی ساکن شیخزو کے نام سے ہوئی۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے 70گرام ممنوعہ مادہ برآمدہوا ،اُسے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 62/2022 کے تحت گاندربل تھانہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔
 
 
 

مولانا اخضر حسین سے اظہار تعزیت

سرینگر// انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر نے جموں وکشمیر علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین کی والدہ کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا اخضر حسین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں انجمن نے اپنی اور صدر انجمن میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کو ایک نیک سیرت اورخوش اخلاق خاتون قرار دیتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی ہے کہ وہ انہیں جنت الفردوس عطا کرے اور مولانا اخضر حسین سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔حقانی میموریل ٹرسٹ نے مولانا اخضر حسین کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمیداللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمدڈار نے اُن کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ٹرسٹ کے مرکزی کونسل ،جملہ عہدیداران و اراکین ٹرسٹ نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?