Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 21, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
25 Min Read
SHARE

بھاجپا ملک کو ایک اور تقسیم کی طرف لے جارہی ہے:محبوبہ مفتی  | نوجوان فسطائی طاقتوں کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنائیں 

جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے بھاجپا پرالزام عائد کیا ہے کہ  لوگوں کو مذہبی خطوط پرتقسیم کرکے وہ ملک کوایک اور تقسیم کی طرف دھکیل رہی ہے ۔جموں کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم جواہرلال نہرو کی ان کے سیکولر اقدار اور ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر لیجانے کیلئے ستائش کرتے ہوئے یہ الزامات عائد کئے۔آر ایس پورہ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،’’(بانی پاکستان محمد علی )جناح نے ماضی میں ملک کو تقسیم کیا لیکن آج ایکبار پھر ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پرتقسیم کرنے کی ہرایک کوشش کی جارہی ہے۔یہ(بھاجپا)لوگ ایک اورتقسیم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باپو کو ناتھو رام گوڈسے نے ہلاک کیا اور آج گوڈسے کے سینکڑوں معتقد اس کے نظریات پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوبھاجپا اوردیگر فسطائی طاقتوںکے مکروہ منصوبوں کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگرہم نے اس  مذہبی تقسیم کی اجازت دی ،تو مجاہدین آزادی جیسے بھگت سنگھ کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔اس لئے گاندھی کوایک بار پھر مرنے نہیں دیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت گاندھیائی نظریات کومرنے نہیں دے گی۔بھاجپا کو کشمیرمیں کوئی نشست نہ ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے زرخریدایجنٹ وہاں تنظیم کاجھنڈالہرارہے ہیں اورجموں پرلازم ہے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف کھڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ جموں تمام مذہبوں اوراعتقادات کاگھررہا ہے اوشہرنے جموں کشمیربھر سے ہرایک کو قبول کیا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کو دفعہ370کی منسوخی سے سب سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے کیوں کہ نہ صرف تجارت اور اقتصادیات بلکہ جموں کی تمدنی شناخت بھی دائو پرلگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی صنعت کاروں اورتجارتی گھرانوں کویہاں لالچ دیاجارہا ہے۔محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ کشمیرمیں کوئی نہیں آٗے گاکیوں کہ وہاں کے حالات بدتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے روزگاری کوختم کرنے کیلئے بھاجپا کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے ملک کوتباہ کیا ہے ۔انہوں نے اپنے مکروہ منصوبوں کا آغاز جموں کشمیر سے کیا جہاں کی صورتحال باقی ملک سے پہلے سے بدتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے تحت جموں کشمیرکاوجودخطرے میں ہے اور جوانوں پرذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ  نسلیں ان سے ان کے موقف پرسوال کریں گی ۔انہوں نے پارٹی ورکروں پر زوردیا کہ وہ تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں ۔
 
 
 

لداخ میںکووِڈ- 19کے 2مزید کیس سامنے

لیہہ//لداخ میں کورونا وائرس کے دومزید معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح خطے میں کووڈمتاثرین کی تعداد28202ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق  اس دوران نو مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے رخصت کیاگیااور مجموعی طور خطے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد27934ہوگئی ہے۔مرکزی زیرانتظام اس علاقہ میں اس وقت کورونا کے 40فعال کیس ہیں جن میں38لیہہ میں اوردوکرگل ضلع میں ہیں۔دونوں نئے معاملے لیہہ میں پائے گئے۔
 
 
 

سورج کنڈ دستکاری میلہ2022 | جموں کشمیر کا پویلین لوگوں کی دلچسپی کا مرکز

نئی دہلی//35ویں بین الاقوامی سورج کنڈدستکاری میلے2022 کے دوسرے روز جموں کشمیر پویلین پر لوگوں کا بھاری ہجوم دیکھا جارہا ہے جو یہاں موجود اشیاء میں گہری دلچسپی دکھارہے ہیں۔ پویلین یہاں کی وراثت کا جیتاجاگتا نمونہ ہے جس میں ایک ہاوس بوٹ،چشمہ شاہی کا دروازہ ،خانقاہ معلی ،باچھی دروازہ اور مابرک منڈی جموں کو دکھایا گیا ہے۔جموں کشمیر کے محکمہ سیاحت نے پویلین میں انفارمیشن کائونٹر بنائے ہیں جہاں ایک کونے میں مہم جوئی کاسامان رکھا گیا ہے جو میلہ میں شرکت کرنے اور پویلین کادورہ کرنے والوں کامنظور نظر بن گیا ہے۔محکمہ سیاحت کی ٹیم میں ایس کے آئی سی سی کے حکام ،اور جے کے ٹی ڈی سی کے افسر بھی شامل ہیں جو لوگوں کو جموں کشمیر کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں اور سیاحتی مقامات کی جانکاری دے رہے ہیں ۔جے کے ٹی ڈی سی نے یہاں جموں کشمیر کے پکوانوں کا سٹال بھی لگایاہے۔قابل ذکر ہے کہ اس میلے کا افتتاح ہریانہ کے گورنر نے گزشتہ روزکیا۔
 
 
 
 

جموںوکشمیر میں بے روزگاری کی شرح46.3فیصد

انتظامی نااہلی کی دین ،خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں:نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں بے تحاشہ اضافے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر زمین و آسمان کے قلابے ملانے کے کتنے ہی جھوٹے دعوے کیوں نہ کریں لیکن زمینی سطح کے اعداد و شمار سے حکومتی پروپیگنڈا ریت کی دیوار ثابت ہوجاتا ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ آج تک مرکزجموںوکشمیر میں متعلق بے روزگاری سے متعلق غیر سرکاری رپورٹوں کی نفی کرتا آیا ہے لیکن آج حکومت ہند کی وزارت شماریات اور پروگرام نے اپنی تازہ ترین  رپورٹ میں اس بات انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کے کی شرح 46.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور جموںوکشمیر بے روزگاری کے معاملے میں پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اتناہی نہیں بلکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 67.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنے کا سلسلہ دن رات جاری رکھا گیا ہے اور جان بوجھ کر نوجوان کُش پالیسیاں اپنائی گئیں ہیں۔ ملک اور باہری دنیا کو دکھانے کیلئے گذشتہ 3برسوں سے لگاتار 60ہزار سریع الرفتار سرکاری ملازمتیں دینے کے اعلانات کئے جارہے ہیں لیکن اُلٹا یہاں کے ملازمین کو نوکریاں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ بیان میںکہاگیا ہے کہ حکومتی سطح پر دعوے کئے جارہے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری ہوگی اور 5لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے لیکن گذشتہ 3سال سے یہاں ایک بھی سرمایہ کاری دیکھنے کو نہیں ملی۔ این سی ترجمان نے کہا کہ بے روزگاری کے لحاظ سے جموں وکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کی اتنی زیادہ شرح حکمرانوں اور گذشتہ 3سال سے جاری مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر میں تعمیر و ترقی، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق آئے روز زمینی حقائق عوام کے سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز بڑے بڑے لیڈران پارلیمنٹ سے لیکر یہاں تک یہاں کے حالات سے متعلق جھوٹے دعوے اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ این سی ترجمان نے کہا کہ حکومتی اور انتظامی کا ناکامی اور نااہلی کا خمیازہ یہاں کے عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ 
 
 
 

کشمیری پنڈتوں کیلئے راجیو گاندھی نے پارلیمنٹ کا گھیراو کیا تھا | بھاجپا سیاسی فائدہ کیلئے جھوٹی باتیں بنا رہے ہیں: کانگریس

سرینگر// کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹی باتیں بنا رہے ہیں، لیکن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔سی این آئی کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کی کہانی پر بنائی گئی ہدایت کار وویک اگنیہوتری کی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو لے کر سیاسی گھمسان جاری ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد سے بی جے پی اور اس کے حامی کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کے لیے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بی جے پی کی اس سیاست پر کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک فلم کی آڑ میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم دیکھی ہے اور یہ ادھورے سچ کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی اسے ایشو بنا رہی ہے۔کانگریس کا دعویٰ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی فلاح کا بیشتر کام پارٹی نے ہی کیا ہے اور پارٹی اس معاملے میں بے باک رہی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے درد کو سمجھتی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اندرا گاندھی کے وقت وزیر اعظم دفتر میں کشمیری پنڈتوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی۔ پارٹی کے ذریعہ کشمیر کے ایشو پر لیے گئے کسی بھی فیصلے پر مکھن لال فوطیدار جیسے لوگوں کی رائے کو آخر تک اہمیت دی جاتی رہی تھی۔کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وہ راجیو گاندھی ہی تھے جنھوں نے پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کے وقت پارلیمنٹ کا گھیرائو کیا تھا اور حکومت سے گزارش کی تھی کہ وہ متاثرین کی مدد کرے، لیکن کسی نے نہیں سنی۔ وہ تکلیف میں تھے کیونکہ ان کا کنبہ وہیں سے آیا تھا۔ اس وقت مرکز میں حکومت کس کی تھی؟ بی جے پی کی حمایت سے وی پی سنگھ اقتدار میں تھے۔سرجے والا نے بتایا کہ 2004 سے 2014 تک یو پی اے حکومت کے 10 سالوں کی مدت کار کے دوران 4241 جنگجوئوں کو مار گرایا گیا۔ اس مدت میں کشمیری پنڈتوں کو پی ایم پیکیج کی شکل میں 3000 ملازمتیں دی گئیں، 5911 ٹرانزٹ ہاوس بنائے گئے جب کہ بی جے پی کی آٹھ سال کی حکومت میں صرف 520 ملازمتیں دی گئیں اور 100 ٹرانزٹ ہاوس بنائے گئے۔ بی جے پی صرف پرانے زخموں کو ہرا کر رہی ہے لیکن کچھ کر نہیں رہی۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی فائدہ کے لیے اس ایشو کو اٹھا رہے ہیں، لیکن متاثرین کے حق میں کچھ نہیں کر رہے۔
 
 
 
 

 ’کشمیرفائلز‘کا مقصد فرقہ وارانہ آگ بھڑکانا:انجمن شرعی شیعیان

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے متنازعہ بالی ووڈ فلم ’کشمیرفائلز‘میں زہرآلودمواد پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں مسلماناں کشمیر اورشیعہ مبلغ حضرت شمس الدین اراکی اورانقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی کے خلاف اشتعال انگیزی اورتوہین آمیزی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔سرینگرمیں ایک اجلاس کے دوران کہاگیا کہ فلم میں زمینی اور تاریخی حقائق کومسخ کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے اور وادی میں مسلمانوں کی ہلاکتوں اور گھروں کی مسماری کونظرانداز کیا گیااور90کے قریب کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا گیا ہے حالانکہ 90کی دہائی میں کشمیر کے اطراف واکناف میں درجنوں ایسے سانحات رونما ہوئے جن میں بیک وقت 50سے80تک لوگ گولیوں کا نشانہ بنے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت کے اکثریتی فرقے کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے زمینی حقائق کو مسخ کیا گیا اور غلط تاریخی حوالے دئے گئے ہیں۔ فلم کے آغاز میں عالم اسلام کے بلند پایہ قائد حضرت امام خمینی کی تصویر کو انتہا پسندی کی علامت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ امام خمینی اور ان کے پیروکار انتہا پسند اور دہشت گرد ہیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ فلم کا سب سے بڑا مقصد بھارت میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نا اور بھارتی ہندوں اکثریت کے دلوں میں کشمیری مسلمانوں کی دشمنی اور نفرت پیدا کرنا ہے ۔
 
 
 
 

فلم سے حاصل شدہ 150کروڑ کی آمدن |  پنڈتوں کے بچوںپرخرچ کی جائے:نیازخان

بھوپال//یواین آئی// مسلمانوں کی نسل کشی پر فلم بنانے کی اپنی باتوں سے سرخیوں میں آنے والے ہندوستانی  سول سروس کے افسر نیاز خان آج ایک بار پھر یہ کہہ کر سرخیوں میں آگئے کہ 'دی کشمیرفائلز' کے ڈائریکٹر کو فلم سے حاصل ہونے والی رقم کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی بحالی کے لیے استعمال کرنی چاہیے۔  خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس فلم کی کمائی تقریباً 150 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ لوگ کشمیری پنڈتوں کے جذبات کا بہت احترام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا، ’’میرا ماننا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر کو پوری رقم کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی تعلیم اور کشمیر میں ان کے لیے گھر بنانے کے لیے دینا چاہیے۔ یہ ایک بہت بڑی خدمت ہوگی‘‘۔قبل ازیں گزشتہ روز خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر فائلز میں کشمیری پنڈتوں کا درد دکھایا گیا ہے۔ بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلم بنائیں۔ مسلمان کیڑے مکوڑے نہیں ہیں، وہ زندہ انسان اور اس ملک کے شہری ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مواقع پر ہوئے مسلمانوں کے قتل عام پر کتاب لکھنے کا سوچ رہے ہیں، تاکہ کوئی پروڈیوسر ان کی کتاب پر کشمیر فائلز جیسی فلم بنا سکے اور اقلیتوں کے درد کو بھی سب کے سامنے لایا جا سکے۔ تاہم،  خان ان تمام ٹویٹس کو لے کر سوشل میڈیا پر سخت ٹرول ہو رہے ہیں۔
 
 
 

 وویک اگنی ہوتری کا جواب |  ملاقات کا وقت طلب کیا

بھوپال//یواین آئی// انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر نیاز خان کی جانب سے فلم 'دی کشمیر فائلز' پر کیے گئے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فلم کے ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری نے خان سے کہا ہے کہ وہ انہیں ملاقات کا وقت دیں تاکہ کشمیری پنڈتوں کے امداد کے معاملے پر تبادلہ خیال کرسکیں۔ اگنی ہوتری نے  اپنے ٹویٹ میں کہاکہ 'نیاز خان سر، میں 25 تاریخ کو بھوپال آرہا ہوں، آپ مجھے ملاقات کا وقت دیں تاکہ ہم مل کر اس پر بات کریں کہ ہم کشمیری پنڈتوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں اور آپ اپنی کتابوں سے اور ایک انتظامی سروس افسر کے طور پر اور رائلٹی سے کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیاز خان نے  اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر فائلز کے پروڈیوسر کو اپنی پوری کمائی کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی تعلیم اور کشمیر میں ان کے گھر بنانے کے لیے وقف کر دینی چاہیے۔ اس سے قبل کل بھی اس فلم کے بہانے مسلمانوں کی مبینہ نسل کشی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اس پر بھی فلم بنانے کی بات کہی تھی۔  نیاز خان ان تمام ٹویٹس کے لیے ٹرول ہو رہے ہیں۔
 
 
 

 اراضی تنازعہ پر ہوئی لڑائی کا معاملہ  | 71سالہ زخمی خاتون لقمۂ اجل،8گرفتار 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سخی میدان علاقہ میں 4مارچ 2022کو اراضی تنازعے پر ہوئی آپسی لڑائی کے دوران زخمی ہوئی 71سالہ خاتون جموں میڈیکل کالج میں زندگی کی جنگ ہار گئی جبکہ اس معاملہ میں جموں وکشمیر پولیس نے ابھی تک 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔غور طلب ہے کہ رواں ماہ میں ہوئی لڑائی میں کلسات افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بگو بی زوجہ شاہ محمد سکنہ سخی میدان کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد تشویش ناک حالت میں پہلے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا جس کے بعد وہاں سے جموں میڈیکل کالج میں ریفر کر دیا گیا تھا تاہم جموں میں علاج کے دوران 71سالہ زخمی خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی ۔اس معاملہ کے تناظر میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مینڈھر پولیس سٹیشن میں 20افراد کیخلاف ایک کیس درج کرلیا گیا تھا جس میں 2سرکاری ملازمین اور ایک خاتون سرپنچ بھی شامل ہے ۔ان ملزمان میں سے ابھی تک 8افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ درج مقدمے کے زیر تحت سبھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
 
 
 

راجوری پونچھ میںسڑک حادثات ،7افراد زخمی  | سمت بھارگو +عشرت حسین بٹ 

راجوری+پونچھ//سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں ہوئے 2الگ الگ سڑک حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج معالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کروایا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں معاملات بھی درج کر لئے گئے ہیں ۔راجوری شہر کے درہالی پل علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک کارزیر نمبر -JK11D 3019 راجوری سے ایتی جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر سڑک کے کنارے کھیتوں میں گر گئی۔اس حادثے کے دوران کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں محمد مسعود (56) ولد عبدالمجید، محمد آفتاب (14) ولد محمد شکور اور بلال احمد (12) ولد محمد مقصودکے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں کھیت کے مقام پر طرفین کی جانب سے چل رہی ٹاٹا سومو اور ایک مسافر گاڑی کے بیچ ٹکڑ ہوئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں اور بی ایس ایف کے جوانوں کی مدد سے علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا ۔پولیس کے مطابق مسافر گاڑی زیر نمبرJK12 1697- جو کہ منڈی سے ساوجیاں کی جانب روانہ تھی کہ اچانک کھیت کے مقام پر ایک ٹا ٹا سومو زیر نمبر -JK02AH 39 65 کے مابین ٹکر ہوئی جس دوران گاڑیوں میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت کریم بٹ سکنہ گگڑیاں، محمد اقبال ولد محمد اعجازسکنہ راجپورہ، پوشہ بیگم زوجہ محمد سلیم اور شمیم اختر زوجہ شکیل احمد سکنہ سندری ساوجیاں کے طور پر ہوئی جنہیں مقامی لوگوں اور بی ایس ایف کے جوانوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ ان زخمیوں میں سے ایک شدید زخمی کو ضلع ہسپتال مزید علاج کیلئے ریفر کرد یا گیا ہے ۔منڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تین زخمیوں کی حالت بہتر ہے تاہم ایک شدید زخمی کو ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔
 
 
 
 

سرسیار میں عارضی پل سے پھسل کر لڑکی زخمی | نالہ دودھ گنگاپر پل تعمیر کرنے کا مقامی لوگوں کا مطالبہ

بڈگام// چاڈورہ میں نالہ دوودھ گنگا پر بنے عارضی پل عبور کرنے کے دوران ایک14 سالہ لڑکی پھسل کر نالہ میں گر کر زخمی ہوگئی۔مقامی لوگوں کے مطابق چاڈورہ سے ملحقہ چیک سرسیار میں نالہ دودھ گنگا پر بنے عارضی پل کو عبور کرتے ہوئے مسرت جان دختر گلزار احمد حجام ساکنہ حجام محلہ سرسیار نیچے گرنے سے زخمی ہوگئی.جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاکر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ پہنچایا جہاں سے اسے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا.،جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔لڑکی کے عارضی پل پر سے گرنے پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ واقعہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ حکومت اس علاقے کی دیرینہ مانگ نالہ دودھ گنگا پر مستقل پل بنانے میں ناکام رہی۔اگرچہ اس بارے انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیا لیکن بے سود۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ دودھ گنگا میں پل بنا کر ان کی دیرینہ مانگ پوری کی جائے ۔
 
 
 

حاجی بل بارہمولہ میںمواصلاتی ٹاورزنہ ہونے کانتیجہ

 موبائل سروس اور انٹرنیٹ سہولیات ندارد 

بارہمولہ// فیاض بخاری//حاجی بل بارہمولہ میںمواصلاتی ٹاور نہ ہونے سے صارفین خاص کر طلاب کوکافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے اس علاقے کو اپنی خدمات سے ابھی تک محروم رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کو 14 کلو میڑ دور قصبہ بارہمولہ کے مواصلاتی ٹاور وں کی سگنل پہنچ رہی ہے، جونہ ہونے کی برابر ہے جو صارفین کے ساتھ ایک مذاق ہے  اور صارفین  انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا  سے مستفید ہونے سے قاصر ہیں ۔ وہی آج کل کے انٹرنیٹ دور میں طالب علموں کو گوناگو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ ضروری انفارمیشن اور اطلاعات وقت پر حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی با ر مواصلاتی حکام کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔ لوگوں نے مواصلاتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں بھی ٹاورس نصب کریں تاکہ یہاں کی عوام بھی  مواصلاتی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?