محکمہ باغبانی کی سکیمیں | ہارون میں بیداری پروگرام منعقد
سرینگر///محکمہ باغبانی کی جانب سے سرینگر کے ہارون سے ملحقہ علاقہ درباغ میں کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے دوران محکمہ باغبانی کے ڈیولپمنٹ آفیسر شالیمار ملک عابد نے مقامی کسانوں اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں رقبہ میں توسیع کے پروگرام، آبی وسائل کی تخلیق جیسے مختلف مراعات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوںنے پانی کے وسائل کے ساتھ اوزار جیسے پاور ٹِلر اور ٹریکٹر وغیرہ کے بارے میں بیداری فراہم کی۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ Capex اور CSS اسکیموں کے تحت محکمہ باغبانی کی اسکیموں پر مراعات حاصل کریں۔اس موقع پرسماجی کارکن پیر بلال احمد نے وادی میں باغبانی کے شعبے کے فروغ کے لیے غیر معمولی اقدامات کیلئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ باغبانی کی متحرک قیادت میں محکمہ باغبانی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کاشتکاروں اور کسانوں کو کہا کہ محکمہ کی اسکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔
فارغ التحصیل طلباء کیلئے پیشہ وارانہ کورسز | کیندریہ ودھیالیہ پانتہ چھوک میں مفت تربیتی مرکز قائم
سرینگر//مختلف وجوہات کی وجہ سے کشمیر کے وہ طلباء جو ملازمت پر مبنی پیشہ وارانہ کورسز کرنے سے قاصر ہیں ان کیلئے پانتہ چھوک سرینگر میں کیندریہ ودیالیہ نمبر 3 بی ایس ایف کی طرف سے ایک تربیتی مرکزقائم کیا گیا ہے۔جہاں فارغ التحصیل طلباء مفت پیشہ ورانہ کورسز کرنے کے بعد روزگار حاصل کرنے کی طرف قدم اٹھا سکیں گے۔ مرکز میں ابتدائی مرحلے میں یکم جنوری 2022 سے کاؤنٹر سیلز ایگزیکٹو کورس (سیاحت اور مہمان نوازی) شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کورس کو نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعہ تسلیم کیا جائے گا۔امیدوارکی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ یہ کورس چھ ماہ کا ہوگااورکو کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ خواہشمند طلباء ٹیلی فون نمبر223329 01933پر رابطہ کر سکتے ہیں۔