بانہال کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
محمد تسکین
بانہال // جمعرات کی رات کو بانہال کے پہاڑوں پر اس موسم کی ایک اور مگر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی۔ برفباری کی وجہ سے رام بن اور بانہال کے علاقوں میں سردی کی سخت لہر پائی جارہی ہے۔ جمعرات کی سہ پہر بعد موسم نے انگرائی لی اور مطلع ابر آلود ہوگیا ہے اور شام سات بجے بعد بارش کی ہلکی سی فوار ہوئی اس دوران بانہال ٹنل ، چنجلو ، نیل ، پوگل پرستان ، کھڑی ، مہو منگت اور گول کی پہاڑیون پر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی۔ جمعہ کی صبح تک بارشوں اور پہاڑو ں پر ہلکی ہلکی برفباری کی وجہ سے پورے ضلع رام بن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور بیشتر لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی ۔ اگرچہ جمعہ کی صبح سے موسم ٹھیک تھا اور دھوپ بھی نل آئی لیکن وقفے وقفے سے بادلوں کی وجہ سے مطلع ابر آلود رہا اور سردی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
ضلع انتظامیہ دوڈہ کا محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال نے محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر سروئیز اینڈ لینڈ ریکارڈز چناب سرکل ڈوڈہ محمد حنیف ملک،اے ڈی سی بھدرواہ امام دین، اے سی آر ڈوڈہ طارق حُسین نائیک ،ضلع کے ایس ڈی ایموں اور تحصیلداروں نے بھی شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جمعبندی اور انتقالوں کی تصدیق پی ایس جی ایکٹ کے تحت مقرر ہ مدت کے اند مکمل کرنے کی ہدایت دی۔تحصیلداروں کو گرداوری رجسٹروں کی تحریر کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں موجود تمام افسروں کو سرکاری زمین وں اور کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہون نے افسروں سے جاری قانون سازیہ اجلاس کے دوران اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت دی۔
اعجاز کی عوامی مدعوں پر سرعت سے کارروائی کرنے کی ہدایت
ریاسی //ایم ایل اے گول ۔ارناس اعجاز احمد خان نے افسروں کو عوامی مدعوں پر کاروائی میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ارناس میں منعقدہ ایک شکایتی ازالہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے افسرون کو ہدایت دی کہ وہ تحصیل ارناس کے متعدد گائوں میںلوگوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل کا فوری حل کریں۔ایم ایل اے کے ہمراہ ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری، تحصیلدار ارناس محمد حُسین،ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای دھرماڑی و دیگر بلاک افسران بھی تھے۔اس سے قبل انہوںنے زمین کے معاوضہ کا مدعا، بغیر خلل کے بجلی اور پانی کی سپلائی، راشن کی بروقت سپلائی ،بیجوں کی تقسیم کاری، آنگن واڑی مراکز کی مناسب کارکردگی ،محکمہ صحت اور تعلیم میںخالی اسامیوں کو پُر کرنے ،ریلوے میں تعیناتیاں وغیرہ مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔اعجاز نے لوگوں کو یقین دلایا کہ سڑکوں کے رابطہ، پئور سب۔اسٹیشنوں،درجہ بڑھائے گئے تعلیمی اداروں اور صحت انفراسٹریکچر کیمسائل سرکار کے ساتھ اُٹھائیں گے ،تاکہ انکا ازالہ ہو۔انہوںنے نقصان شدہ سڑکوں کی بہتری اور بلیک ٹاپنگ کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے آر ڈی ڈی افسروں کو مالی سال کے اختتام سے قبل کاموں کے تکمیل کا سو فیصدی شرح حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ڈوڈہ میں عوامی شکایات ازالہ کیمپ منعقد
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے بغلیار ایچ ای پی ڈیم تعمیرکی وجہ سے زیر آب آئے اولڈ پُل ڈوڈہ کے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے جگہ کی نشاندہی کرنے کے لئے پُل ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ ڈی سی کے ہمراہ اے سی آر طارق حُسین نائیک اور تحصیلدار ناصر علی نتنو بھی تھے۔کیمپ کے دوران متاثرہ لوگوں نے ڈی سی کے سامنے اپنے شکایات رکھیں،جنھوں نے شکایات کا فوری حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ نزدیکی علاقہ میں انکی باز آبادکاری کے لئے مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے کی یقین دہانی کی، تاکہ بے گھر ہوئے لوگ اپنا کاروبار دوبارہ سے شروع کر سکیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر اپنے مسائل کا فوری حل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈی سی نے ڈیم تعمیر کرنے کی سائٹ پر آر ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے پریوٹ میں زیر تعمیرکثیر مقاصد کیمونٹی ہال کے سلسلہ میں بی ڈی او کھیلانی کو تمام روکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت دی،تاکہ مقامی لوگوں کے فائدے کے لئے مجوزہ بلڈنگ بروقت اور فوری طور پر مکمل ہو جائے۔ڈی سی نے سب۔ڈویژن ٹھاٹھری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ٹی آر سی کی تعمیر کیلئے زمین کے مسئلہ پر ریوینیو افسروں اور آرمی حُکام کے ساتھ بات و چیت کی گئی۔ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اور 26۔آر آر کے کمانڈنگ افسر کے درمیان تفصیلی مباحثہ کے بعد پہلے ہی حاصل کی گئی زمین میں بعض ڈھانچوں کو ہٹا کر ٹی آر سی کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔