پٹواری امتحانات کیلئے سرینگر میں27 مراکز قائم
سرینگر//ایڈیشنل کمشنر کشمیر ڈاکٹر عبدالسلام کی صدارت میں کل منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے لئے جانے والے پٹواری /سٹلمنٹ پٹواری امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس بی کے سینئر ممبران،ڈپٹی ڈائریکٹر (پی اینڈ ایس) ،اے سی ڈی کشمیر اورسرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارون کے سربراہاں بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں بتایا گیاکہ اس امتحان میں 12700امیدوار شامل ہورہے ہیں جن کے لئے ضلع سرینگر میں 27امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔امتحانی عمل12بجے شروع ہوگا ۔اے سی کشمیر نے امتحان کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں موبائیل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پرانے شہر کیلئے عوامی ٹرانسپورٹ سرکیولر روڈ پر دستیاب: ویری
جموں//مال اور حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل قانون ساز اسمبلی میں شمیمہ فردوس کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں پرانے شہر کے مسافروں کیلئے متبادل عوامی ٹرانسپورٹ خدمات سرکیولر روڈ پر دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ سہولت گاؤ کدل سے بہوری کدل براستہ حبہ کدل سے دستیاب تھی ۔ وزیر نے کہا کہ لال چوک سے لال بازار اور حضرت بل براستہ بہوری کدل روزانہ کی بنیادوں پر جے کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے خواتین کیلئے خصوصی بس سروس چلائی جاتی ہے ۔
ریڈیو کشمیر میں خون کے عطیے کا کیمپ
سرینگر// ریڈیو کشمیر سرینگر،بلڈ بینگ لل دید اسپتال اور اہل بیت طاہرین خیراتی ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جس کے دوران31پوائنٹ خون لوگوں نے عطیہ کیا ۔ریڈیو کشمیر سرینگر نے ا ہل بیت طاہرین ٹرسٹ ،بلڈ بینک لل دید اسپتال کے اشتراک سے ریڈیو کشمیر سرینگر میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں31رضا کاروں نے ایک ایک پوائنٹ خون عطیہ کیا ۔اس مو قعے پر ریڈیو کشمیر سرینگر کے ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی جبکہ سیکریٹری ریڈ کراس نے بھی بلڈ دو نیشن کیمپ میں شرکت کی۔اس دوران شبیر حسین خان نے اپنا 159واںپوائنٹ بلڈ عطیہ کیا جو ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔شبیر حسین خان نے ابھی تک اکثر بلڈ ڈو نیشن کیمپوں میں شر کت کر کے خون کا عطیہ پیش کیا ہے اور اس کیمپ میں انہوں نے ایک اور پوائنٹ عطیہ کرکے اپنا 159پوئنٹ دیا ہے ۔