مزاحمتی جماعتوں کے وفود نے محمد یاسین ملک کی عیادت کی
سرینگر//حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی ہدایت پر مشتاق احمد صوفی، فاروق احمد سوداگر اور محمد یوسف بٹ پر مشتمل ایک وفد نے صورہ ہسپتال میں زیر علاج لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک کی مزاج پرسی کی اور موصوف کی فوری صحتیابی کیلئے دعا کی۔اس دوران سالویشن مومنٹ سے وابستہ فاروق احمد ،جاوید احمد اور مشتاق احمد پر مشتمل ایک وفد نے یاسین ملک کی عیادت کی اور صحتیابی کیلئے دعا کی۔سالویشن مومنٹ کا وفد غازی جاوید بابا کی قیادت میں شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ سرینگر گیا جہاں پر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی عیادت اور ان کی خیر و عافیت دریافت کی۔ وفد نے یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ظاہر کی اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ تحریک مزاحمت کا ایک وفد بلال صدیقی کی قیادت میں سکمز گیا اور محمد یاسین ملک کی عیادت کی۔ وفد میں شیخ معصیب ، ریاض احمد اور محمد رفیق شامل تھے۔
آستان عالیہ نابدی پورہ جڈی بل کے خادم فوت
پیروان ولایت کا اظہار رنج
سرینگر/پیروان ولایت کے صدر مولانا سبط محمد شبیر قمی نے آستان عالیہ نابدی پورہ جڈی بل کے خادم غلام محمد ڈار کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔شبیر قمی اور مولانا شبیر احمد صوفی نے ایک مشترکہ بیان میں غلام محمد ڈار کے وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔
چھتہ بل میں 4قمارباز گرفتار،6430روپے ضبط
سرینگر//پولیس نے قمار ر بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پتلی پورہ باغیاث چھتہ بل میں جواریوں کے اڈے پر چھاپہ مارکر 4قِماربازروں کو گرفتار رکے دائو پر لگائے 6,430 روپے ضبط کئے۔پولیس پوسٹ باغیاث چھتہ بل سے وابستہ پولیس پارٹی نے پتلی پورہ چھتہ بل میں چھاپہ مار کرعاقب رسول بٹ ساکن مخدوم صاحب رعنا وار ی، بلال احمد پشو ، مختار احمد نجار اورفر دوس احمد شیخ ساکنان چھتہ بل کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں پولیس ن کیس زیر نمبر18/18درج کرلیاہے۔
پیر زادہ شفاعت احمد عنایتی کی پہلی برسی
میرواعظ ہمدانی کا خراج عقیدت
سرینگر //جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خانقاہ معلی کے علمی اور دینی خاندان کے چشم چراغ جواں سال پیر زادہ شفاعت احمد عنایتی (ہمدانی ) ساکنہ خانقاہ معلی کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میرواعظ ہمدانی نے کہا کہ موصوف جمعیت ہمدانیہ کے رکن اعلیٰ اور بڑے عہدے پر منصب تھے اور ہمیشہ حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کے مشن کی آبیاری کے لئے پیش پیش رہتے تھے ۔ جمعیت کے صدر حاجی عبدالرشید گانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت ادا کیا ۔
لال بازار میں نشیلی ادویات ضبط، 1سمگلر گرفتار
سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے نشہ ود ادویات ضبط کر کے ایک ڈرگ اسمگلر گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی اوحضرت بل کی نگرانی میں ایس ایچ اولال بازارکی زیر قیادت میں پولیس پارٹی نے گلشن باغ لال بازار کے نزدیک ناکہ لگایا جس کے دوران عرفان رشید راتھر ساکن چھانہ پورہ کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹکی50 بوتلیں ضبط کی گئیں۔ اس موقعہ پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کیس زیر نمبر13/18درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔