ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کی عزت افزائی پر تقریب
سرینگر// بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں شعبئہ اردوکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کوحال ہی میں ’المائٹی انٹر نیشنل سوسائٹی ‘ملیر کوٹلہ پنجاب نے”کرشن چندر ایوارڈ “ سے نوازا ہے ۔موصوف کو ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہونے کی حیثیت سے کئی سرکاری وغیر سرکاری انعامات واعزازات سے نوزا جاچکا ہے ۔جن میں بہار اردو اکیڈمی،یوپی اردو اکیڈمی ،گلوبل اچیور ایوارڈ ممبئی،کاوش بدری ایوارڈ مدراس،وقار ادب ایوار ڈ ما لیگاوں مہاراشٹر اور اصنام شکن ایوارڈ وشاکھا پٹنم شامل ہیں ۔اس حوالے سے جہاں ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کو اردو برادری نے مبارک باد دی اور داد وتحسین سے نوازا وہیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے شعبہ اردو نے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ نشست کا اہتمام کیا ۔جس کی صدارت کا لج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے کی۔شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر عبدالحق نعیمی نے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کو نہایت محنتی،ذہین ،شریف النّفس اور خوش مزاج بتایا ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر مشتاق احمدوانی کو ”کرشن چندر ایوارڈ“ ملنے پر مبارک باد دی۔
زوگےار بارہمولہ مےں محفل مشاعرہ
فیاض بخاری
بارہمولہ // زوگےار نارواو بارہمولہ مےں اتوار کو گلشن ادب نارواو کی جانب سے اےک محفل مشاعرہ زےر صدارت رشےد کانسپوری منعقد ہوا ۔مشاعرے مےں علاقے کے کئی شعراءنے شرکت کی جن مےں ڈار مشتاق ،جگر ناروائی ،بشر زوگےاری ،عبدالحمد الہامی ،تنہا رشےد ،رزاق جہامی ،عبدالغفار خاکسار ،انظر نبی خاکی ،غلام محی الدےن بےتاب نے اپنا کلام سناکر سامعےن کو محظوظ کےا ۔محفل کی نظامت جگر ناروئی نے انجام دی جبکہ خطبہ استقبالیہ اور شکرےہ کی تحریک ڈاکٹر الطاف لون زوگےاری نے پےش کی ۔
عبدالحق نے ضلع ریاسی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
جموں//دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے ضلع ریاسی میں دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں جن میں ایم جی نریگا بھی شامل ہے کے تحت تعمیر کئے گئے کئی سڑکوں اور کلورٹوں کو عوام کے نام وقف کیا۔وزیر کے ہمراہ خزانے اور منصوبے بندی کے وزیر مملکت اجے نندا ، ڈی سی ریاسی ،پارسنا راما سوامی ، ایس پی ریاسی ، اے سی ڈی ریاسی ایس ڈی ایم ، بی ڈی اوز اور ضلع کے سینئر افسران بھی تھے۔وزیرنے ٹھنڈا پانی ، موری ، منتلائی ،بھانگل ، کوٹلی اور سمبل چڑوا علاقوں میں ایک درجن سے زائد سڑکوں کو کلورٹوں کا افتتاح کیا۔
روشن مستقبل کیلئے بچوں کا سکولوں میںداخلہ لازمی:لال سنگھ
جموں//جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے والدین کو بچوں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے سکولوں میں داخلہ کرانے کی تاکید کی تاکہ بچے مستقبل میں ریاست و ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کرسکیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ڈوگرہ ہائیرسکینڈری سکول شاستری نگر میں 52 سالانہ دن اور انعامات کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقد ہوئی جس میں طلاب، والدین،تدریسی اور غیر تدریسی ممبران نے شرکت کی۔ناظم سکولی تعلیم رویندر سنگھ ، سکول کے چیئرمین ٹھاکر گلچین سنگھ چاڈک ، پرنسپل دویندر کور، منیجنگ ڈائریکٹر گھمبیر دیو سنگھ چاڈک کے علاوہ بچوں کے والدین بھی اس موقعہ پر موجود تھے اور بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لال سنگھ نے بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کے لئے بچوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹوں کی بدولت بچوں کے اندر چھپے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے ۔
اس سے قبل سکول کی پرنسپل دویندر کور نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔بعد میں وزیر نے تمدنی پروگرام میںشریک بچوں میں مومنٹوز اور سال 2016-17کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچو ںمیں انعامات تقسیم کئے۔
سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی میںخصوصی تربیتی پروگرام منعقد
جموں//جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے جانی پورمیں ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام ” دی جموں اینڈ کشمیر پری کنسپشن اینڈ پری نیٹل سیکس سلیکشن / ڈٹرمائینیشن ( پروہبیشن اینڈ ریگولیشن ) ایکٹ 2002“ کے عنوان پر منعقد کیا ۔تربیتی پروگرام کا افتتاح جسٹس محمد یعقوب میر نے جسٹس الوک ارادھے ، چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی ، جسٹس جنک راج کوتوال ، ممبر جے اینڈکے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کی موجودگی میں انجام دیا۔ تمام چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور جموں صوبہ کے سب جج صاحبان نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کی کارروائی ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک نے انجام دی ۔ اپنے افتتاحی کلمات کے دوران ڈائریکٹر نے جسٹس محمد یعقوب میر ، ہائی کورٹ کے جج جسٹس الوک ارادھے ، چیئرمین جے کے ایس جے اے اور جسٹس جنک راج کوتوال ، ممبر جے کے ایس جے اے کو تقریر میں شرکت کرنے کے سلسلے میں شکریہ ادا کیا۔ جسٹس الوک ارادھے نے اس موقعہ پر اپنا خصوصی خطاب پیش کیا ۔جسٹس محمد یعقوب میر نے اپنے افتتاحی خطبے کے دوران خصوصی تربیتی پروگرام کے خد و خال پیش کئے۔ ریسورس پرسن انو جا گلاٹی سٹیٹ پروگرام کاڈی نیٹر یونائٹیڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ مہاراشٹریہ نے اس موضوع کے پس منظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کا اختتام ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک کے شکریہ کی تحریک سے کیا گیا۔
داتا تالاب اور آر ایس پورہ میں عوامی دربار
جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج داتا تالاب علاقے میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور وزیر موصوف کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔لوگوں نے وزیر کو بجلی کی عدم دستیابی ،راشن کی قلت، پینے کے پانی کے مشکلات اور انتظامیہ کہ طرف سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف کم توجہی کے بارے میں مطلع کیا۔ گنگا نے لوگوں کی شکایات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کرے گی۔انہوںنے چند ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے براہ راست ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس کے ذریعے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سڑکوں کو قومی شاہراہ کے ساتھ جوڑنے اور ریاست کے تمام علاقوں کو مساوی ترقی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کئی ریاستی و مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت فراخدالانہ رقومات فراہم کرنے کو بھی یقینی بنارہی ہے ۔ادھر صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے آر ایس پورہ میں ایک عوامی دربار کے دوران علاقے کے لوگوں کی شکایات سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کئے ۔لوگ موکھاہ ، فلورہ ، گرامی، نئی بستی ، کھڑیا پور ، پنج گرانی ،دیولی اور حلقہ انتخاب سچیت گڈھ کے باقی علاقوں سے آکر وزیر سے ملاقی ہوئے اور انہیں بجلی ، سڑک رابطے ، تعلیم ، طبی سہولیات ، صحت و صفائی اور راشن کی تقسیم میں معقولیت لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ٹرانسفارمروں کواَپ گریڈ کرنے، بجلی کھمبوں ، ایل ٹی /ایچ ٹی تاروں کو بدلنے ، سڑکوں پر میکڈم بچھانے اور گلیوں اور ڈرینوں کی تعمیر کے مسائل بھی اُبھارے۔وزیر نے تمام وفود کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی تمام جائز مسائل حل کرنے کی اقدامات کرے گی۔
چھاترو کے لوگوں کے راشن کوٹا میں 35سے 50فیصد تک بڑھانے کی تجویز:ذوالفقار
کشتواڑ//چناب وادی دورے کے تیسرے دِن خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے چھاتروگاﺅں میں لوگوں کے مسائل بغور سنے اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع کے قبائلی آبادی کی ترقی کے لئے ایک تفصیلی تجویز تیار کریں۔انہوں نے ڈی سی کشتواڑ سے کہا کہ ضلع کی قبائلی آبادی کی نشاندہی کر کے ٹی ڈی پی کے تحت ان لوگوں کو خوراک ، پانی ، بجلی ، تعلیم و طبی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے چھاترو کشتواڑ میں منعقد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر کے ہمراہ وائس چیئرمین گجر وبکروال ڈیولپمنٹ بورڈ گلزار احمد کھٹانہ ، ارکان قانون سازیہ جی ایم سروری ، فردوس احمد ٹاک، ڈائریکٹر قبائلی امور محمد رفیع پوسوال ، ڈائریکٹر فوڈ جموں آر اے انقلابی ، ڈی ڈی سی کشتواڑ انگریز سنگھ راناو دیگر ضلع افسران تھے۔تعلیمی شعبے کوبہبودی اور کلہم ترقی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قبائلی طبقے کے بچوں کو مروجہ تعلیم فراہم کرنے کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈی ڈی سی کشتواڑ کو ہدایت دی کہ وہ قبائلی علاقوں میں چلائے جارے سکولوں کی کارکردگی کی نگرانی کریںاور جن علاقوں میں ابھی تک یہ سکول قائم نہیں کئے گئے ہیں وہاں سکول قائم کرنے کے لئے ایک تفصیلی تجویز ترتیب دیں۔ایم ایل اے اندروال جی ایم سروری کے مطالبات کے ردعمل میں وزیر نے یقین دلایاکہ حکومت چھاترو علاقے کے لوگوں کے راشن کوٹا میں 35فیصد سے 50فیصد تک بڑھانے کی تجویز پر غور کرے گی۔بعد میں وزیر نے گجر بوائز ہوسٹل ڈوڈہ میں رہائشی ماڈل سکول کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے اعلان کیا کہ مجوزہ سکول کے لئے 16کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جہاں 480 گجر و بکروال لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گے ۔
قیدیوں کی سرینگر سے جموں منتقلی انتقام گیری:مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لےگ نے سنٹرل جےل سرےنگر میں قےدےوں کو جموں منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سےاسی انتقام گےری قرار دےا ہے ۔ لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بےان مےں کہا کہ پچھلے چند دنوں مےں تقرےباََ پچےس قےدےوں کو وادی سے باہر بھےجا گےا اور اسی سلسلے کی کڑی کے تحت خورشےد احمد لون، عرفان احمد خان، گوہر احمد شےخ، رےاض احمد مےر، عمر رشےد وانٹ، نثار احمد لون ، معراج الدےن نندا، سہےل شےخ، شبےر احمد مےر، سےرت الحسن، مفتی عبد لااحد کو کٹھوعہ، مشتاق احمد ملہ کو ہےرا نگر اور فےروز احمد ڈار کو ادھم پور منتقل جےل منتقل کےا گےا جس سے ےہ عےاں ہوتا ہے کہ اےک منصوبہ بند سازش کے تحت ان قےدےوں کو ذہنی و جسمانی اذےتوں مےں مبتلا کرنے کے لئے ےہ سب کھےل کھےلا جارہا ہے ورنہ جس واقعہ کو بنےاد بنا کر ان قےدےوں کو پرےشان کےا جاتا ہے وہ قطعاََ صحےح اور جائز نہےں ہے اور نہ اس بنا پر سب قےدےوں کو اےک ہی لاٹھی سے ہانکا جاسکتا ہے۔
لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنیں باعث عذاب
چیک روڈے خان سوپور سراپا احتجاج
غلام محمد
سوپور //سوپور کے چیک روڑے خان گاﺅں میںرہائش پذیر لوگوں نے محکمہ بجلی پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے گاﺅں میں لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنوں سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنوں سے بستی میں رہائش پذیر 100سے زائد گھرانوں کیلئے کبھی بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترسیلی لائنیں 4سے 5فٹ زمین سے اوپر ہیں جن کو آرام سے چھوا جاسکتا ہے ۔شمس الدین نامی ایک شہری نے بتایا کہ اس ضمن میں کئی بار محکمہ بجلی کو آگاہ کیا گیالیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں اور برف باری میں یہ ترسیلی لائنیںلوگوں کیلئے مزید خطر ناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمز بھی کم اونچائی پر نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک گائے کی موت واقعہ ہوئی ہے۔
سوپور میں 2اسمگلر چرس سمیت گرفتار
سوپور//غلام محمد//منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے سوپورپولیس نے 2اسمگلروں کوایک کلوگرام چرس سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی ڈاکٹریاسرمحمودکی قیادت میں پولیس پارٹی نے فروٹ منڈی کراسنگ پرناکہ بٹھادیا،جس دوران ایک تویراگاڑی زیرنمبرJK03C-6054کوروک کراسکی تلاشی لی گئی ۔ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران اس مسافربردارگاڑی میں سوار2اسمگلروں سے ایک کلوگرام چرس برآمدکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس پارٹی نے دونوں اسمگلروں غلام محمدملک ساکن ٹہب پلوامہ اورغلام احمدمیرساکن کھیلان پلوامہ کی موقعہ پرہی چرس سمیت گرفتاری عمل میں لائی ۔
سےکرےٹری تعلیم کا کئی سکولوں کا دورہ
سرینگر// سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے سرینگرمےں کئی سکولوںکا دورہ کرکے وہاںجاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لےتے ہوئے تمام متعلقین کو ہداےت دی ہے کہ وہ وزیر تعلیم کی طرف سے مقرر کی گئی ڈےڈلائن کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولی عمارات اور دیگر تعمیراتی کاموں مےں سُرعت لائےں۔ وزیر تعلیم سےد محمد الطاف بخاری کی طرف سے اعلان کردہ سال ۸۱۰۲ مےں تعلیمی سےکٹر مےں بنےادی ڈھانچے کو پائےدار بنانے کے سلسلے مےں مختلف اقدامات کئے جانے کے حوالے سے سےکرےٹری تعلیم نے ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی اےن اےتو اور دیگر افسران کے ہمراہ سرینگر کا اچانک دورہ کرکے محکمہ کی طرف سے جاری تعمیراتی کاموں اور تمام ڈائٹس اور SIEکشمیر کو بڑھاوا دےنے کے سلسلے مےں انتظامات کا جائزہ لےا۔ سےکرےٹری تعلیم نے وزیر تعلیم کی ہداےات کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ رےاست کے تمام ڈائٹ اداروں کو بڑھاوا دےا جائے گا اور آج کا دورہ اُسی سلسلے کی اےک کڑی ہے۔
خان سوپوری کی اسیری کا ایک سال مکمل
پیپلز لیگ نے رہائی کا مطالبہ کیا
سرینگر//پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی اسیری کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ایک بیان میں لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے کہا ہے کہ بزرگ رہنما کو پچھلے سال 15فروری کو مرحوم غلام محمد بلہ کی یاد میں منعقد کی گئی ایک تعزیتی تقریب سے گرفتار کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ہائی کورٹ نے 15ستمبر 2018 کو خان سوپوری کا سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے لیکن اس کے باوجود پولیس نے 10اکتوبر کو خان سوپوری پر تیسراپی ایس اے عائدکر کے کٹھوعہ جیل جموں منتقل کیا۔ انہوں نے71 سالہ بزرگ لیڈر غلام محمد خان سوپوری کی مسلسل نظربندی کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی صحت جیل میںتیزی سے بگڑرہی ہے۔انہوں نے سوپوری کی نظربندی کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
بانڈی پورہ میں لاکھوں روپئے مالیت کی لکڑی ضبط
بانڈی پورہ//آلوسہ بانڈی پورہ میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی ۔بانڈی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے آلوسہ علاقہ میں ایک رہائشی مکان کے ساتھ قائم ایک گائوخانے میں چھاپہ ڈالکریہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی آلوسہ بانڈی پورہ میں نذیراحمدڈارکے مکان کے ساتھ قائم گائوخانے پرچھاپہ ڈالاگیااور تلاشی کارروائی کے دوران یہاں لاکھوں روپے مالیت کے 4بڑے شہتیرپائے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق عمارتی لکڑی کوضبط کرنے کے ساتھ ساتھ گھرمیں موجودمذکورہ شہری کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی اور ایک کیس درج کیاگیا ۔