کلسٹر سطح کا ورلڈ سکل مقابلہ 2018اختتام پذیر
جموں// انڈین سکل کمپٹیشن جے اینڈ کے 2018 کے تحت جموں اور سرینگر میں منعقدہ کلسٹر سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے اور ان میں 12سکل زمروں میں تمام اضلاع کے امید واروں نے شرکت کی۔اِن مقابلوں سے شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید وار مئی 2018 کے پہلے ہفتے میں ریاستی سطح کے سکل مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب ہنرمند اُمید واروں کی ایک ٹیم کو ورلڈ سکلز کمپٹیشن روس 2019 میں شرکت کے لئے علاقائی اور قومی سکل مقابلوں میں شامل ہونے کا موقعہ ملے گا۔جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن این آئی ٹی سرینگر، آئی ایچ ایم سرینگر ، سینٹرل یونیورسٹی جموں اور کئی دیگر اداروں کے اشتراک سے منتخب شدہ امید واروں کو اگلے سطحوں کی تربیت فراہم کرے گا۔مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پیر جی ایم سہیل نے ان مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ وہ اُمید واروں کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔
عوامی رابطہ مہم
ڈی سی کپوارہ کا لدر ون اور ترہگام میں عوامی دربار
اشرف چراغ
کپوارہ//عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کپوارہ کے دور دراز علاقوں لدرون اور ترہگام میں عوامی دربار سجائے اور لوگو ں کے بیشتر مسائل کو موقع پر ہی حل کر کے احکامات صادر کئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بدھ کو لدر ون کا دورہ کیا اور وہا ں ایک عوامی در بار منعقد کیا جس میں علاقہ بھر کے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے اپنے علاقوں کے بنیاد ی مسائل سے جانکاری دی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگو ں کے بیشتر مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ لوگو ں کے مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کر کے ان کا حل تلاش کریں تاکہ لوگو ں کو بلا وجہ سرکاری دفاتر کا چکر نا کا ٹنے پڑے ۔خالد جہا نگیر نے عوامی در بار میں اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ لوگو ں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں ۔
ڈیجیٹائزیشن رشوت سے پاک نظام فراہم کرنے میںکار آمد: انصاری
جموں// انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن لوگوں کو رشوت سے پاک نظام فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ اس عمل سے ملک کی ترقی میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں ڈیجیٹائزیشن75.80 فیصد پہنچ گئی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دیہی علاقوں کو ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہروں کی ترقی کی سطح پر لایا جائے۔وزیر موصوف پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکھشرتا ابھیان کے تحت جموںاضلاع کے متعلقہ اُمیدواروں اور وی ای ایز کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
بانڈی پورہ منفی سیاست کے سبب تباہی کے دہانے پر: این سی لیڈر
سرینگر//نیشنل کانفرس لیڈر ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک نے کہا ہے کہ بانڈی پورہ میںمنفی سیاست کے سبب بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔انہوںنے کہا کہ بانڈی پورہ کے پتو شے نامی علاقے میںگذشتہ کئی برسوں سے گرڈ اسٹیشن تعمیر ہورہا ہے اور لوگ بجلی کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر گاﺅں پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب سبھی دیہات کے لوگ مختلف قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ایڈوکیٹ ملک کے مطابق بانڈی پورہ میں عوامی نمائندے لوگوں کو بنیادی سہولیا ت فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکے ہیں اور پچھلے دس برسوں میں تعمیر وترقی کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔
لبریشن فرنٹ کا بلال دھوبی کو برسی پر خراج عقیدت
سرینگر// لبریشن فرنٹ نے بلال احمدد ھوبی کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف جموں کشمیر کے وہ مایہ ناز سپوت تھے جنہوں نے وطن کی آزادی کےلئے ہمیشہ اپنے آپ کو وقف کررکھا تھا۔لبرےشن فرنٹ نے کہاکہ موصوف کے دل میں آزادی و خود مختاری کےلئے تڑپ تھی اور تاریخ عزیمت انہی مقدس نفوس کی قربانیوں سے تعبیر ہے۔
ظفر اکبر کی نظر بندی سیاسی انتقام گیری:سالویشن مومنٹ
سرینگر// سالویشن مومنٹ نے پارٹی چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی خانہ نظربندی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے ۔ ترجمان نے کاروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی سے ان کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
جموں و کشمیر میں میگھالیہ اور اروناچل کی طرح افسپاہٹایا جائے :مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لےگ نے مےگھالےہ اور اروناچل پردےش کی طرح جموں کشمےر کے چپے چپے سے ’افسپا‘ کوہٹانے کے لئے انسانی حقوق کی تنظےموں سے اپےل کی ہے۔لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بےان مےں کہا کہ مےگھالیہ اور اروناچل پردےش میں بھارتےہ جنتا پارٹی برسراقتدار آنے کے پہلے مہےنے ہی جس طرح افسپا کو پوری طرح سے ہٹاےا گےا وہ کشمےر کے تئےں دلی کے دل کی اندرونی کےفےت کو عےاں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمےر مےں انسانی حقوق کی جو بدترےن پامالےوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس کی بنےادی وجہ اور سبب ےہی افسپا ہے ۔مسلم لیگ نے اقوام متحدہ، رےڈکراس،اےمنسٹی انٹرنےشنل اور دوسری بشری حقوق کی تنظےموں سے اپےل کی ہے کہ وہ جموں کشمےر کے اندر فوج کو دئے گئے اختےارات والے قانون جےسے افسپا کو ہٹانے کے لئے سنجےدہ اقدامات کریں ۔
جوانوں کوپشت بہ دیوار کرنے سے منفی نتائج برآمد ہونگے:تحریک کشمیر
سرینگر//تحریک کشمیر کے صدر محمد موسیٰ نے کہا ہے کہ جوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے سے معاشرے پر نہ صرف منفی اثرات پڑ سکتے ہےں بلکہ گھٹن بھرے ماحول میں انکی سوچ اور اپروچ میں واضح تبدیلی آنا فطری امر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جوان نئے چلینجوں سے جوجھ رہا ہے اور وہ اپنی حیثیت منوانے کی پوزیشن میں آگیا ہے اس کی راہیں مسدود کرنا قومی مستقبل کے ساتھ ساتھ بجائے خود ترقی کی رفتار روکنے کے مترادف ہے۔
غلام محمد صفی سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری
سرینگر// تحریک حریت کے محمد اشرف لایا، حاجی محمد رستم بٹ اور پرویز احمد پر مشتمل وفد نے غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر صفی کے برادرنسبتی غلام محمد بٹ امر گڑھ سوپور کے گھر جاکر تعزیت کی۔وفد نے اس موقع پر کہا کہ غلام محمد صفی کے خاندان نے تصورِ آخرت کے پیشِ نظر حق کا ساتھ دیا اور حق کا ساتھ دینے کی پاداش میں ہی اُن کے خاندان کو ہجرت کرنا پڑی۔ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے غلام محمد صفی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔تحریک کشمیر کے صدر محمد موسیٰ نے غلام محمد صفی کی اہلیہ کے فوت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔
منشیات فروش کی ضمانتی عرضی مسترد
بارہ مولہ عدالت کا فیصلہ
سرینگر // ایڈیشنل سیشن جج بارہ مولہ نے منشیات فروشی کے الزامات کے تحت گرفتار عبدالحمید گوجری ساکنہ جامع محلہ بارہ مولہ کی ضمانتی عرضی کو مسترد کیا ۔ ضمانتی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے بتایا کہ چونکہ منشیات فروش کے قبضے سے براون شوگر برآمدہوا ہے اس لئے اُس کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنا قتل سے بھی بڑا جرم ہے کیونکہ اس سے پورا سماج خاص کر نوجوان نسل کا مستقبل تاریک بن جاتا ہے۔ استغاثہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس تحقیقات پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ایڈیشنل جج ایڈوکیٹ بشیر احمد نے استغاثہ کی جانب سے اعتراضات اٹھانے کے بعد منشیات فروش کی ضمانتی عرضی کو مسترد کیا ۔
فیصلہ خوش آئند : آر ٹی ٹیچرز فورم
سرینگر// رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے سرکار کی طرف سے ملازمین کا ساتویں تنخواہ کمیشن کو ریاست کی خراب مالی حالت کے باوجود لاگو کر نے پر سرکار کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ سرکار کی طرف سے ساتویں پے کمیشن کو لاگو کرنا ملازمین کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے وہیں دوسری جانب اْنہوں نے رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں گذشتہ تین مہینوں سے واگذار نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ ایس ایس اساتذہ گذشتہ تین مہینوں سے بنا تنخواوں کے شدید مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ کئی بار کی گذارشات اور یقین دہانیوں کے باوجود ایس ایس اے کی سیلری کو سڑیم لائن اور ڈی لنک نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے رہبر تعلیم اساتذہ کو بار بار بنا تنخواہ پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اْنہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواؤں کو سڑیم لائن بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ قوم کے معماروں کو مالی تنگی کی پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔اْنہوں نے کہا کہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے اساتذہ کو بار بار سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ قابل افسوس ہے ۔
ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن اور تنخواہ کمیشن
کے اے ایس افسران وزیرا علیٰ کے مشکور
جموں// کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور کے اے ایس کاڈر کے لئے ٹائم بائونڈ پروموشن کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر تصدق حسین میر کر رہے تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کل منعقدہ ریاستی کابینہ میٹنگ کے دوران کے اے ایس افسروں کو ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن دینے کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ملازمین کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی۔وفد نے ان فیصلوں کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی بدولت میں افسروں کے اعتماد اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان اقدامات کی بدولت ریاست کے حکمرانی نظا م میں مزید بہتری آئے اور لوگوں کو معیار ی سہولیات دستیا ب ہوگی۔
وزیراعلیٰ کاقابل ستائش قدم :ایمپلائز کانفرنس
سرینگر// گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اور سینئر ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق بیگ نے حکومت کی طرف سے7ویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ریاستی کابینہ کی طرف سے جنسی جرائم کے مرتکب افراد کو سزائے موت دئیے جانے کی آرڈیننس کو کابینہ کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں سینئر ٹریڈ یونین لیڈرنگوا سکمز اورجموں کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے کئے گئے وعدوں میں سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانا ایک خوش آئندقدم اور ملازمین انجمنوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی سرکارکے ملازمین کے دیگر مسائل حل کرنے کی طرف بھی اسی طرح نیک نیتی کا مظاہر کیا جانا چاہئے کیونکہ سرکار اور ملازمین کے مابین بہتر تال میل رہنے کے سبب انتظامیہ میں خود بہ خود شفافیت اور بہتری آئے گی۔ اشتیاق بیگ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اوروزیر خزانہ الطاف بخاری کو ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرکار ملازمین کے تنخواہوں میں تفاوت،مختلف سکیموں تحت کام کررہے عارضی ملازمین کی مستقلی سمیت آنگن واڑی ورکروں وہلپروںکے مطالبات کی طرف بھی ہمدردانہ غور کرکے یہ مسائل بھی فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ دریں اثناء اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز جموں میں منعقد ہوئی کابینہ میٹنگ کے دوران معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے مرتکب مجرموں کو سخت سزائے دئیے جانے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری پر ریاستی سرکار بالخصوص وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرمناک واقعات کا قلع قمع کرنے کیلئے اس طرح کے قوانین وضح کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے ہر طبقے کے ساتھ کئے جارہے وعدوں کو جس طرح وزیزاعلیٰ محبوبہ مفتی پورا کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا اور قابل تعریف ہے۔
غلام نبی سمجھی کی خانہ نظربندی قابل مذمت:حریت(گ)
سرینگر// حریت (گ) نے حریت جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی کو پولیس کی جانب سے گھر میں نظربند کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو لاقانونیت سے تعبیر کیا ہے۔ حریت نے سیاسی قائدین اور کارکنوں کو بار بار گھروں اور تھانوں میں نظربند کرنے کی کارروائی کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور اظہارِ رائے پر پابندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے تھا کہ وہ سیاسی قیادت کے ساتھ سیاسی سطح پر مقابلہ کرتے، مگر اپنی ناکامی اور شکست کے ڈر سے یہ لوگ ظلم، جبر اور بربریت کا سہارا لے کر اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں اور گھروں میں بندوق کی نوک پر بند رکھتے ہیں، تاکہ ان کی کرسیاں سلامت رہ سکیں۔
مذہبی و مسلکی اتحاد وقت کی اہم ضرورت
میرواعظ کشمیر کا بیان مبنی پر حقیقت:اہل بیت فائونڈیشن
سرینگر//مذہبی منافرت کو روکنے کے حوالے سے میر واعظ کشمیر عمر فاروق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے اہل بیت فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ الحاج غلام رسول نوری نے کہاہے کہ آج کے دور میں اس بھائی چارے کو دل و جان کو برقرار رکھنا سب لوگوں پر فرض ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کی ذمہ داری بہت اہم ہے۔کیونکہ اتحاد و اتفاق کو ٹھیس پہنچانے والے بیان کو دوری کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کولوگوں کی جانب سے لگام دینے کے سلسلے میں، میرواعظ کشمیر کی طرف سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سرپرست اعلی نے اس بات پر زور دیا اسلامیان کشمیر نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا آپسی مظاہرہ کرکے دشمنوں کی طرف سے ہوئیں سازشوں کو بے نقاب کیا ہے۔ اہل بیت فاؤنڈیشن جموں و کشمیر کا ایک غیر معمولی اجلاس ، سرپرست اعلی الحاج شیخ غلام رسول نوری کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں مختلف موضوعات پر سیرحاصل بحث و گفتگو ہوئی۔ سب سے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے علماء اور ممبران نے کٹھوعہ سانحہ میں کمسن بچی کی آبرو ریزی اور بہیمانہ قتل پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور عدلیہ سے درخواست کی گئی کہ جلد از جلد اس سانحہ میں ملوث افراد کو سولی پر چڑھا کر ، انسانیت سوز حرکتوں میں ملوث افراد کا قلع قمع کردیا جائے، شیخ غلام رسول نوری نے اس سلسلے میں یہ بیان کیا کہ اگرچہ اب ملک میں نابالغ لڑکیوں کی عزت کو تار تار کرنے کے سلسلے میں سزائے موت کو باتفاق آراء سے پاس کیا گیا لیکن یہ قانون بہت دیر سے پاس کیا گیا۔ اگر چہ حکومت کی آنکھیں بہت دیر سے کھلی لیکن دوسرے معاملات میں بھی ایسے ہی قوانین پاس کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاننے کی ضرورت اور ہر کیس کی انکوائری کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ۔۔حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت پر مسلمانوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے الحاج شیخ غلام رسول نوری نے کہا کہ اہل بیت رسول ؐ کی سیرت ہم سب کے لیے اسوہ حسنہ ہے اور اہل بیت رسول ؐ کی محبت سے ہر مسلمان کا دل مالا مال ہے۔ اجلاس میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی میلاد با سعادت کے موقع پر عظیم الشان ولایت کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا کہ یہ کانفرنس کشمیر میں گزشتہ ایام کے دوران نا مساعد حالات کی وجہ سے موخر کی گئی، یہ کانفرنس اب اتوار 6 مئی کو سرینگر کے اقبال خمینی ہال میں منعقد ہوگی
وزیراعلیٰ اورتاریگامی نے
سیاسی کارکن کی ہلاکت کی مذمت کی
جموں// وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے ایک مقامی کانگریس کارکن غلام نبی پٹیل کو ہلاک کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دیا کی۔ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے پٹیل کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے جنہیں نامعلوم حملہ آور ں نے راج پور ہ چوک میں ہلاک کردیا۔ تاریگامی نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔