بانڈی پورہ میں منشیات مخالف ریلی
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد ثنائی نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے ایک منشیات مخالف ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔جس میں طالب علموں اورآنگن واڑی ورکروں کے علاوہ آشاورکروں نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھاکر منشیات کی بدعت کے مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی۔بعدمیں یہ ریلی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کا اہتمام آئی ایس ایم ہیلتھ بانڈی پورہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی بانڈی پورہ ،ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آئی ایس ایم ہیلتھ،پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس اورڈپٹی سی ایم او کے علاوہ دیگر آفیسران بھی تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع میں منشیات کی بدعت کے مضررساں اثرات اور ضلع کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے کالجوں اورسکولوں میں جانکاری پروگراموں اور فن مصوری کے علاوہ دیگر سلسلہ وار سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈاکٹرجتندر نے ادھمپور میں آیوشمان بھارت سکیم کا آغاز کیا
اودھمپور/اودھمپور ضلع میںگرام سوراج ابھیان کی مو¿ثر عمل آوری کے سلسلے میں بھیم راﺅ امبیڈ کر کے جنم دِن پر آیوشمان بھارت سکیم کا آغاز کیا گیا۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جنہوں نے رسمی طور پر اس سکیم کا افتتاح کیا۔پروگرام میںڈپٹی کمشنر ادھمپور رویندر کمار ، ایس ایس پی رئیس بٹ ، چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریہ ، سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ، سی ای او میونسپلٹی سنتوش کوتوال ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ وجے بسنوترا ، ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ وجے رینہ اور صحت ، دیہی ترقی کے ضلع افسران کے علاوہ اے این ایم ٹی سکول کے طلاب اور عملہ اور مستحقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور نے آیوشمان بھارت سکیم کے خد و خال پیش کئے ۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت قومی طبی حفاظتی سکیم ہے جو لگ بھگ 10کروڑ روپے پچھڑے طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، بے زمین کسانوں ، غریب اور ضرورتمند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے وجود میں لایا گیا ہے۔اس سلسلے میں تقریباً 50کروڑ مستحقین کو اس دائرے میں لایا جارہا ہے جس کے تحت ہر کنبے کو ایک سال میں طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے پانچ لاکھ فراہم کئے جاتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان تقریبات کا بنیادی مقصد ضلع میں عام لوگوں کو مختلف سوشل سیکورٹی سکیموںکے فوائد کے بارے میں بیداری فراہم کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اپریل سے وزیر اعظم گرام سوراج ابھیان کے تحت 7سکیموں کا آغاز کرچکے ہیں جن میں پردھان منتری اجوالا یوجنا، سوبھاگیہ اجالا سکیم ، پردھان منتری جندھن یوجنا، پردھان منتر ی جیون جوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور مشن اندرا دھنش شامل ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری حکومت جس کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کی بہبودی اور ملک کی ترقی کے لئے نئے خیالات کے تحت کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت جس کا آغاز آج کیا گیا ۔ غریب لوگوں کی بہبود کے لئے شروع کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہر ہندوستانی کی امیدیں اور آشائیں پوری ہوں گی۔ڈاکٹر جتندر نے افسروں سے کہا کہ وہ اس سکیم کے فلیگ شپ پروگراموں کے فوائد دیہی علاقو ں میں پہنچانے کے لئے انتھک کوششیں کریں۔
فورڈ کی نئی گاڑی متعارف،آٹو ونگس شوروم پر تقریب
سرینگر //آٹو ونگس فورڈ نے سوموار کو اپنی نئی گاڑی فورڈ فری سٹائل کو 5لاکھ 9ہزار کی قیمت پر متعارف کیاہے۔اس گاڑی میں تمام جدیدخوبیاں پائی جاتی ہیں ۔ نئی گاڑی سی یو وی میں دو اقسام کا ایندھن استعمال ہوتا ہے جبکہ گاڑی چھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹراظہر حمید میر، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاوید احمد ٹانگا، جے کے بینک ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کے برانچ منیجر بشیر احمد کے علاوہ کئی گاہک بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر اظہر حمید نے کہا کہ فورڈ کی گاڑیوں میں ایک اور گاڑی کا اضافہ ہوا ہے جوایس یو وی کی طرح دکھتی ہے ۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا جو فورڈ فری سٹائل کی افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سلنڈروں والا 1.2L TiVCT کافی ہلکا اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی میں تیل کی کھپت کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہلکی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی خوبصورت، مضبوط اور آرام دہ ہے۔
اجوّل یوجناسکیم
قلم آباد ماور میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ،لو گو ں کا احتجاج
اشرف چراغ
کپوارہ//وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے متعارف کی گئی اجولا سکیم کے تحت کنکشن فراہم کر نے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیا ں ہونے کا انکشاف ہو اہے اور اس سلسلے میں لوگو ں نے اتوار کو قلم آ باد میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔قلم آ باد کے لوگو ں نے بتا یا کہ چند مہینے قبل متعدد گیس ایجنسیو ں سے وابستہ لوگو ں نے قلم آ باد اور ملحقہ علاقہ جات میں لوگوں با لخصوص خواتین سے مفت کنکشن فراہم کرنے کیلئے اُن سے اہم کا غذات جن میں آ دھار کا رڈ اور بینک اکاﺅنٹ کے علاوہ راشن کا رڈبھی شامل ہے، وصول کئے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ان گیس ایجنسیو ں کا کئی چکر کا ٹ دیئے تا کہ وہ مفت گیس کنکشن حاصل کریں لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ ان کے نام پر دوسرے لوگو ں کو مفت کنکشن فراہم کئے گئے ۔قلم آ باد ماور میں اتوار کو کئی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان گیس ایجنسیو ں میں کام کر رہے لوگوں نے انہیں اپنے جال میں پھنسایا کہ ان کو مفت گیس کنکشن فراہم کئے جائیں گے ۔احتجاج میں شامل لوگو ں نے کہاکہ اجولا یوجنا سکیم کے تحت غریبی سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے لوگو ں کو مفت گیس کنکشن فراہم کرنا تھا ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات ہونی چاہئے اور ملو ث افراد کے خلاف کیس درج کیا جائے ۔اس دوران کپوارہ ضلع کے دیگر علاقوں سے بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ان علاقوں میں بھی اجولا یوجنا سکیم میں بے ضابطگیا ں ہوئی ہیں ۔
کشمیر میں داخلوں میں مدد دینے کی یقین دہانی
گلوبل انسٹچوٹ کی کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ
سرینگر // ریاست سے تعلق رکھنے والے گلوبل انسٹیچوٹ امرتسر نے پیر کو جنوبی کشمیر کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ایسوسی ایشن نے گلوبل انسٹیچوٹ امرتسر کے ساتھ کشمیر میں مختلف کورسوں میںداخلوں میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ جنوبی کشمیر کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن میں پیشہ ورانہ افراد کی موجودگی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےلئے موجود مواقع اور کالجوں میں دیگر جانکاری فراہم کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا گیا ۔ میٹنگ میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 50کنسلٹنٹ کمپنیوں کے مالکان موجود رہے جنہوں نے گلوبل انسٹیچوٹ کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کی ۔
عمر عادل گرفتار
سرینگر//تحریک حریت کارکن عمر عادل ڈار کو پولیس نے گرفتار کرکے نوگام پولیس تھانہ میں نظربند کرلیا ہے۔موصوف کے اہل خانہ کے مطابق تھانہ سے وابستہ اہلکاروں نے شام کے وقت عمر عادل کو اپنے گھر سے گرفتار کرلیا۔