Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 11, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

یوم آزادی سے قبل تقریب 

مینڈھر//مینڈھر میں فوج کی طرف سے یوم آزادی سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا ۔اس دوران رن فار فن ریلی کو ہر بھی ہر ی جھنڈی دکھائی گئی ۔دریں اثناء طلباء کیلئے پوسٹر بنانے اور مصوری کے مقابلے بھی کروائے گئے جن میں بھی بڑی تعداد میں طلا ب شامل ہوئے ۔ان پروگراموں کا مقصد طلاب میں حب الوطنی کا جذبہ پیداکرناتھا ۔
 
 

دفعہ 35اے کا تحفظ نہ ہواتو نئی نسلیں معاف نہیں کرینگی :نقشبندی 

طارق شال 
 
تھنہ منڈی// غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی کے خطیب حافظ محمد نصیرالدین نقشبندی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کا بھارت سے الحاق اور رشتہ دفعہ35Aکی بنیاد پر ہے اوراگرفرقہ پرست طاقتیں یا برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اس کے خلاف کوئی قدم اٹھاتی ہے تو گویا وہ اس پل کو توڑ کر بھارت سے جموں وکشمیر کا الحاق اور رشتہ توڑنا چاہتی ہے جس سے یہ رشتہ اور الحاق خود بخود ہی ٹوٹ جائیگا۔ نماز جمعہ سے پہلے اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ مذہب و مسلک ، رنگ ونسل ، ذات و برادری اور مذہبی اور سیاسی تفریق سے اوپر اٹھ کر دفعہ 35A کی حفاظت سب کا ملی فرض ہے۔ نقشبندی نے کہا کہ خدانخواستہ اگر ہماری غفلت شعاری کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو جموں وکشمیر کی آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی اور ہماری لاپرواہی کی سزا آنے والی نسلوں کو بھگتنی پڑے گی۔ انہوں نے جموں وکشمیر کی گورنر انتظامیہ اور خاص کر گورنر این این ووہرا سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے میں سنجیدگی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کریں اوراس ریاست کی حساسیت کو مرکز تک پہنچانے اور ریاستی عوام کے حقوق کی حفاظت کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ نقشبندی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہوش کے ناخن لے ، جموں و کشمیر کے خرمنِ امن میں آگ لگانے کی کوشش نہ کرے بلکہ اس کے بجائے ریاست میں امن و خوشحالی کی راہیں ہموار کرے ۔ نقشبندی نے ریاست کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور عوام سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اور دیگر کئی مسائل اتحاد اور یکجہتی کی بنیاد پر حل کئے جا سکتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ آج ہم لوگوں میں اتحاد اور یکجہتی کا فقدان ہے جو ایک المیہ ہے۔
 

پنہڈ سڑک کی حالت شرمناک 

برسات کے موسم میں سفر کرنا پُر خطر 

سمت بھارگو
 
راجوری//راجوری کے حلقہ انتخاب درہال کے علاقے پنہڈ میں سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے ۔یہی ایک سڑک ہے جو انہیں کھانڈی سے ضلع صدر دفتر سے جوڑتی ہے تاہم اس کی حالت بیان سے باہر ہے مگر متعلقہ حکام کی طرف اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ یہ سڑک کوٹھے دھار چوک سے پنہڈ جاتی ہے جو گائوں کے لوگوں کیلئے آمدورفت کا واحد ذریعہ ہے ۔تاہم اس کی حالت شرمناک بنی ہوئی ہے جس پر گاڑی چلاپانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔بارشوں کے دوران یہ سڑک نہیں بلکہ کیچڑ گاہ لگتی ہے اور پھسلن سے ہر وقت حادثات کا خطرہ رہتاہے ۔ ایک مقامی شہری رزاق احمد چوہدری نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعہ بتایاکہ مقامی لوگوں کو سڑک کی اس خراب حالت کی وجہ سے سخت مشکلات کاسامناہے ۔ انہوں نے کہاکہ سڑک کی اس حالت سے مقامی لوگوں کے معمولا ت زندگی متاثر ہورہے ہیں اور موسم برسات میں یہاں حادثات کا خطرہ رہتاہے ۔ان کاکہناہے کہ سب سے زیادہ مقامی طلباء اور ملازمین کوہوناپڑتاہے جو روزانہ سفر کرتے ہیں ۔ انہوں نے مقامی ممبراسمبلی چوہدری ذوالفقار علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ سابق حکومت میں وزیر رہے لیکن انہوں نے بھی پنہڈ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔
 
 

تھنہ منڈی میں 3کمیونٹی بیت الخلائوں کی تعمیر کو منظوری 

تھنہ منڈی //میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی طرف سے قصبہ میں چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تین کمیونٹی بیت الخلاتعمیر کئے جارہے ہیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹوافسرکبیر احمد ملک نے بتایاکہ قصبہ کی عوام کے مطالبے پر تین کمیونٹی بیت الخلاء تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کے علاوہ مغل شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بھی راحت ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ شاہدرہ شریف زیارت پر جانے والے لوگوں کا گزر بھی تھنہ منڈی سے ہی ہوتاہے اور انہی باتوں کے مد نظر محکمہ نے یہاں تین کمیونٹی بیت الخلاء تعمیر کرنے کا منصوبہ منظور کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کمیونٹی بیت الخلائوں کی تعمیر سے ماحول کو صاف ستھرارکھنے میں مدد ملے گی اور کھلے عام گندگی نہیں رہے گی ۔
 

کیریئر مواقع پر توسیعی خطبے کا اہتمام 

پونچھ //فوج کی طرف سے پونچھ کے ہائی سکول جھلاس میں ’پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کیریئر مواقع ‘پر ایک توسیعی خطبے کا اہتمام کیاگیا ۔اس پروگرام کا مقصد طلباء کو ملازمت کے مواقعوں کے بارے میں بتاناتھا تاکہ وہ ریاست اور بیرون ریاست ان سے فائدہ اٹھاسکیں ۔توسیعی خطبے کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس دوران طلباء نے کیریئر سے جڑے کئی سوالات کئے جن کا جواب دیاگیا۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لیا ۔
 

عظیم شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 

پونچھ//معروف عرضی نویس سید عظیم علی شاہ کے انتقال پر مقامی سیاسی و سماجی تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان ، باغ حسین راٹھور،سراج الدین ، شفیق بابا، سلیم کھاری ، عبدالرشید شاہپوری ، جعفر حیات پوری ، اسحق خان ، محمد رشید ، وجاہت حسین ، معروف چوہان ، اقبال کھانڈے ، مولوی اعظم،چوہدری محمد شریف ، آزاد چوہان ، منظور حسین ، ساجد علی اور عقیل ترابی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔مقررین نے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔
 

وبودھ گپتا کی ڈپٹی کمشنر راجوری سے ملاقات

نیوز ڈیسک
 
راجوری//ممبرقانون ساز کونسل ایڈووکیٹ وبودھ گپتا نے ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد سے ملاقات کرکے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ان کے ہمراہ مقامی معززین بھی تھے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق گپتا نے ڈپٹی کمشنر کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان سے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔گپتا نے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری کے اخراج پر پابندی عائد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معدنی ذخائر کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے اس دوران پلوں ، سڑکوں ، پانی کی سپلائی لائنوں اور دیگر امور پر بات کی اور کہاکہ مختلف جگہوں پر ہینڈ پمپ نصب کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل بغور سننے کے بعد ان کے حل کا یقین دلایا۔
 

طالب کیساتھ انصاف 

نہ ہواتوریاست گیر مہم شروع ہوگی :قمر 

راجوری //ممبراسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین چوہدری نے سماجی کارکن طالب حسین چوہدری کے خلاف درج ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایسا نہیں کیاگیاتو ریاست گیر احتجاجی مہم چھیڑی جائے گی ۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت طالب حسین کو پھنسایاگیاہے اورپولیس سربراہ و گورنر سے اپیل ہے کہ وہ صاف و شفاف انکوائری کرواکے طالب کو انصاف فراہم کریں جو کٹھوعہ واقعہ کا اہم گواہ ہے اوراس کو اس طرح کے فرضی کیس میں گرفتار کرکے زدوکوب کیاجاناقابل مذمت اور دیگر گواہوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موصوف پر الزامات لگانے والی لڑکی کے بیانات انہوں نے خود بھی سنے ہیں جو سچائی پرمبنی نہیں اور ان کے بہانے طالب کو حراساں کیاگیاہے جو ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس سے یہ عیاں ہوتاہے کہ جموں میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 169کے تحت پولیس رپورٹ میں عدم ثبوت پر رہائی دی جاسکتی ہے جو دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اگر طالب کے ساتھ انصاف نہ ہواتو ریاست گیر احتجاجی مہم چھیڑی جائے گی جس سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سارا مسئلہ ایک ڈرامہ ہے اور اصل میں کٹھوعہ کیس کو دبانے کی کوشش ہے ۔ ان کاکہناہے کہ تھانے میں بند شخص جس کی مار پیٹ کی گئی ہے ، کے خلاف خود کشی کا معاملہ درج کیاجاتاہے جو انتہائی شرمناک بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اور غم و غصہ بڑھ رہاہے جو کوئی بھی نوعیت اختیار کرسکتاہے ۔انہوں نے دفعہ 35اے کے معاملے پرکہاکہ یہ لوگوں کی عزت و وقار کی جنگ ہے جس پر کسی بھی طور آنچ نہیں آنے دیں گے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

گولہ باری سے ساوجیاں میں درجنوں ڈھانچوں کو نقصان پہنچا مکانات قابل رہائش نہیں رہے ،متاثرین نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا

May 14, 2025
پیر پنچال

جی ایم سی راجوری کے پرنسپل کی غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی جنگی صورت حال کے دوران ڈیوٹی چھوڑنے والے ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں

May 14, 2025
پیر پنچال

راجوری کے سرحدی دیہات میں معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگے بازار کھلنے لگے، لوگ احتیاط کے باوجود معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹنا شروع

May 14, 2025
پیر پنچال

کانگریس لیڈر ان کا پونچھ دورہ ،وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پونچھ کا نام نہیں لیا فائرنگ متاثرین سے ملا قاتیں ،شدید متاثر ہوئے قصبہ کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے :قرہ

May 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?