بادامی باغ میں تقریب
مہلوک فوجی اہلکار کو خراج عقیدت
نیوز ڈیسک
سرینگر // قاضی گنڈآپریشن کے دوران ہلاک ہوئے فوجی اہلکار ہپی سنگھ کوایک تقریب کے دوران بادامی باغ میں لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ اور چنار کارپس کے سبھی جوانوں نے خراج عقیدت پیش کیا ۔دلباغ سنگھ ڈی جی پی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے۔سپاہی ہپی سنگھ فوجی اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا تھا ،جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم بیٹھا۔ ہپی سنگھکی عمر 24برس کی تھی۔وہ 2012میں فوج میں بھرتی ہوا تھا ۔ وہ رام نگر گاؤں ضلع بھٹنڈا پنجاب کا رہنے والا تھا۔اس کے گھر میں ان کے بھائی ،بہن اور والدین ہیں ۔ تقریب کے بعد اس کی میت کو اس کے آبائی گاؤں لے جایا گا جہاں پر اس کی آخری رسومات پورے ملٹری اعزاز سے پورے کیئے جائیں گے۔
بڈگام میں جاں بحق جنگجوسپرد لحد
نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری شرکت
بلال فرقانی
سرینگر //وسطی ضلع بڈگام کے پانزن علاقے میں مسلح تصادم آرائی میں جاں بحق جنگجو شیراز احمد اور عرفان احمد کو اپنے آبائی علاقوں میں سپرد لحد کیا گیا ۔ انکی نماز جنازہ میںسینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ شیرازاحمد اپنے ایک اور ساتھی کاکہ پورہ پلوامہ کے عرفان احمد ڈارکے ہمراہ جاں بحق ہوا تھا۔عرفان احمد پولیس میں بطور ایس پی او کام کررہا تھا اور وہ پانپور پولیس سٹیشن سے رائفل اڑا کر جنگجوئوںمیں صف میں شامل ہوا تھا۔لولی پورہ نہامہ کے عرفان احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈارکی جمعرات سہ پہر 5بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر جنگجو نمودار ہوئے اور انہوں نے ہوائی فائرنگ کر کے ساتھی کو سلامی دی۔ جمعہ کی صبح اور بعد میں نماز جمعہاور پھر شام کو بھی جنگجو کے گروپ یہاں انکے مقبرے پر نمودار ہوئے اور ہوائی فائرنگ کی۔ادھرجمعہ کی صبح لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دوسرے جنگجو شیراز احمدکے آبائی گائوںکرالہ واری پہنچ کر مہلوک جنگجوکی نماز جنازہ میںشرکت کی ۔جس دوران لوگوں نے اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔بعد میں جاں بحق جنگجوں کو ان کے آبائی گاوں میں سپر لحد کیا گیا ہے
نائب تحصیلدار اسامیاں شارٹ لسٹ
کپواڑہ جونیئر فارمیسس سلیکشن لسٹ جاری
نیوز ڈیسک
سرینگر//جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی ) کے چیئرمین زبیرا حمد کی صدارت میں کل شام بورڈ کی 143ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس میںنائب تحصیلدار اسامیوں کے لئے پرویژنل شارٹ لسٹ کو حتمی شکل دی گئی ۔بورڈ ممبران انیل کول ،پروفیسر تسلیمہ پیر ، اجے کمار شرما، رچنا شرما، وویک شرما، مشیر احمد مرزااور نواب الدین کے علاوہ سیکرٹری جے کے ایس ایس بی رنجیت سنگھ میٹنگ میں موجود تھے۔پی آر او جے کے ایس ایس بی ملک سہیل کے ایک بیان کے مطابق اِن امید واروں کے انٹرویوکی تاریخ علیحدہ سے نوٹیفائی کئے جائیں گے۔اُس کے بعد اُمید واروں کو اُردو سے متعلق اُن کی صلاحیتوں کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔بورڈ نے کپواڑہ کے جونیئر فارمیسس کی اسامیوں کا سلیکشن لسٹ اور لائبریری اسسٹنٹ ڈوڈہ کو بھی منظوری دی۔بورڈ نے مختلف اسامیوں کے لئے 64اُمیدواروں سے متعلق سفارشات کی منسوخی کو بھی منظوری دی۔