واڑون کی علیل خاتون بذریعہ جہاز ضلع ہسپتال کشتواڑمنتقل
کشتواڑ سے مڑواہ منتقل کیا گیا مریض گھر پہنچتے ہی فوت
عاصف بٹ
کشتواڑ//علاقہ واڑون کی بیمار خاتون کو جمعرات بعد دوپہر علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واڑون کے علاقہ انشن کی حاملہ خاتون کو درد کی شکایت تھی جسکے بعد اُسے ڈاکٹروں نے مزید علاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی جسکے بعد انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا اورا نہوںنے ہوائی جہاز کو کشتواڑ جموں سے روانہ کیا اور اس خاتون کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل۔کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہکا شکریہ اداکیا کہ فورا کاروائی کرتے ہوے مریض کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔وہیںکشتواڑ کے ضلع ہسپتال میں زیرعلاج مریض مڑواہ کی مشہور شخصیت مختیار لون کو ڈاکٹروں نے واپس گھر بھیجاتھا جسکے بعد انہیںانتظامیہ نے بذریعہ ہوائی جہاز مڑواہ منتقل کیاجہاں اسکی موت گھر پہنچتے ہی واقع ہوئی۔
دلمیر چوہدری نے اے ڈی سی بھدرواہ کا عہدہ سنبھالا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //دلمیر چوہدری نے ایڈیشنل ڈی سی بھدرواہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ کی طرف سے ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران ملازمین و آفیسروں نے سابق اے ڈی سی راکیش کمار کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں الوداع کیا گیا جبکہ نئے اے ڈی سی کا استقبال کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ اے ڈی سی راکیش کمار کو عوام دوست آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی خدمات تن دہی و لگن سے انجام دیںاور کوؤڈ 19 کے دوران بھی مثالی کام کیا۔اس موقع پر موجود شرکاء نے نئے اے ڈی سی دلمیر چوہدری کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اپنی خدمات بحسن خوبی انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ دلمیر چوہدری کا تعلق بھلیسہ سے ہے اور اس پہلے وہ ایس ڈی ایم گندوہ ،ایس ڈی ایم رام سو، اے سی آر ڈوڈہ بھی رہ چکے ہیں۔ ادھر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے دلمیر چوہدری کو اے ڈی سی بھدرواہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کیں ہیں۔
رام بن : پولیس افسران کے تبادلے و تقرریاں
ایم ایم پرویز
رام بن// پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بن موہتا شرما نے رام بن ضلع میں چار انسپکٹرز، دو سب انسپکٹرز اور تین پروبیشنری سب انسپکٹرز کا تبادلہ کیا۔انتظامیہ کے مفاد میں ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر رام بن سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ بٹوت انسپکٹر اجیت سنگھ کا تبادلہ ضلع پولیس لائنز رام بن اور انسپکٹر سدھیر سدھوترہ کو نیا ایس ایچ او تھانہ بٹوت مقرر کیا گیا ہے۔ انسپکٹر پدم دیو سنگھ کا تبادلہ ضلع پولیس لائنز رام بن سے تھانہ چندر کوٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں انسپکٹر محمد افضل وانی کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔انچارج پولیس چوکی جواہر ٹنل سب انسپکٹر ہرنام سنگھ اور انچارج پولیس چوکی پٹنی ٹاپ، سب انسپکٹر غلام حسین کا تبادلہ ضلع پولیس لائنز رام بن میں کیا گیا۔انچارج پولس چوکی نیل پی ایس آئی ونود کمار کا تبادلہ کرکے انچارج پولس چوکی پٹنی ٹاپ، پی ایس آئی شیو دت کا تبادلہ پولیس اسٹیشن چندر کوٹ سے پولس پولس چوکی نیل میں کیا گیا۔پی ایس آئی ہریش کمار کو تھانہ بٹوت سے تبدیل کرکے پولس چوکی جواہر ٹنل کے انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹرانسفرز سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کی جگہ کی اطلاع دیں۔
ڈوڈہ میں فوج کے زیر اہتمام ایکتا میٹنگ
ڈوڈہ// خطے میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے کو پروان چڑھانے اور تقویت دینے کے مقصد کے ساتھ فوج نے ڈوڈہ ضلع کے گیئی میں قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب نے مختلف مذاہب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو مشترکہ مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔مقامی آبادی اور کمیونٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے واقعات خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔