Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 10, 2018 10:34 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

ڈاکٹرشہزادکاپنچایت نمائندوںپرتعمیروترقی کیلئے کام کرنے پرزور

جاوید اقبال

مینڈھر//سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک نے پریس کے نام جاری بیان میں نئے چنے گئے پنچایتی نمائندگان پرزوردیاہے کہ وہ تندہی کے ساتھ تعمیروترقی کیلئے کام کریں۔ڈاکٹرشہزادملک جو کہ سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر سے تعلق رکھتے ہیںنے نئے منتخب ہوئے پنچائتی نمائندگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ تمام نئے سرپنچ اور پنچ حضرات جو خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھتے ہیںمل جل کر تعمیراتی کام کروائیں تاکہ خطہ پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں تعمیروترقی کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے۔انہوں نے کہاکہ پیرپنچال کوسابقہ حکومتوںنے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اس لیے اس خطے کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ ڈال کر پنچائت اور میونسپلٹی کے انتخابات میں یہ ثابت کیا ہے کہ لوگ آزادانہ اور پرامن ماحول میںرہنا چاہتے ہیں ۔وائس چانسلر نے لوگوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اور خاص کر ضلع راجوری پونچھ کے لوگوں نے نوجوانوں کو ووٹ دے کر تعمیروترقی کی منشاظاہرکی ہے کیونکہ لوگوں نے اپنے نوجوان نمائندے خود چنے ہیں نہ کے سیاسی رہنمائوں کے کہنے پراور اپنی من مرضی سے لوگوں نے ووٹ دے کر نوجوانوں کو زیادہ تعداد میں آگے لایا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد تمام ممبران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کرنا چاہتا ہوں تاکہ تمام پنچ اور سرپنچ حضرات سے تعارف کرکے ان کی توجہ تعمیراتی کاموں کی طرف کروائی جائے ا ور زمینی سطح پر کام کروائے جائیں۔
 
 

 محمد اکرم اعوان کی عزت افزائی 

بختیار حسین

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے گاؤں موڑا بچھائی سے تعلق رکھنے والے محمد اکرم اعوان کو ریاستی ہیومنٹی ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔  ذرائع کے مطابق ان کی الاعوان نیشنل اکیڈمی بہترین اسکولوں میں سرفہرست ہے جو تحصیل کے دور دراز علاقے میں تعلیمی شعبے میں نمایاں کارگردگی کامظاہرہ کررہی ہے ۔ادارہ کے چیئرمین محمد اکرم اعوان کی تعلیمی ،سماجی ،رفاعی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس کونسل نے موصوف کو ضلع پونچھ سے واحد شخص کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔واضح رہے کہ موصوف اس ادارہ میں ایک دھائی سے بحیثیت چیئرمین اپنے فرائض منصبی انجام دے  رہے ہیں۔جبکہ ادارہ تین دہائیوں سے رواں دواں ہے۔جہاں مفلس طلباء کے ساتھ خصوصی رعایت کی جاتی ہے۔
 
 
 

کلسیاں نوشہرہ میں محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق لیکچرمنعقد

پونچھ//آئے روز سڑک حادثات کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فوج کی جانب سے نوشہرہ کے کلیساں میں’محفوظ ڈرائیونگ ‘کے موضوع پربیداری لیکچرکااہتمام کیاگیاجس میں شرکاء میں محفوظ ڈرائیونگ کے رجحان کوفروغ دینے کیلئے کوشش کی گئی اورانہیں محفوظ ڈرائیونگ کے فوائد اورلاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔لیکچرکے دوران پہاڑی علاقوں میں محفوظ ڈرائیونگ کی تراکیب کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس دوران لیکچرمیں گائوں کے 30 ڈرائیوروں کے علاوہ متعددمعززشہریوں وگاڑی مالکان نے شرکت کی۔اس دوران فوج کے عہدیداران نے شرکاء پرزوردیاکہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کوترجیح دیں اورپیرپنچال میں بڑھ رہے حادثات پرقدغن لگانے کیلئے تعاون دیں۔
 

 خوش اسلوبی کے ساتھ پنچایتی انتخابا ت کاانعقاد

سابق قانون سازوں نے ضلع انتظامیہ کے رول کوسراہا

راجوری//ضلع راجوری کے متعددقانون سازوں اورلوگوں نے سرحدی ضلع راجوری میں خوش اسلوبی کے ساتھ انعقادکیلئے ضلع انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔ سابق ممبراسمبلی راجوری چودھری قمرحسین نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ ضلع انتظامیہ راجوری نے خوش اسلوبی کے ساتھ پنچایتی انتخابات کے انعقادکیلئے کلیدی اورقابل ستائش رول ادا کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی راجوری اورایس ایس پی کے رول کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع راجوری میں بہت ہی اچھے طریقے سے انتخابات کرائے گئے جس کیلئے ضلع انتظامیہ مبارکبادکی مستحق ہے۔اسی طرح سابق وائس چیئرمین پہاڑی مشاورتی بورڈ کلدیپ راج گپتانے ضلع راجوری کے پنچایتی انتخابات میںکامیاب ہوئے پنچوں وسرپنچوں کومبارکبادپیش کی ۔انہوں نے پنچایت نمائندوں پرزوردیاکہ وہ ضلع کی ترقی کیلئے تندہی سے کام کریں۔ انہوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ پنچایتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامیہ کے رول کوسراہااورمبارکبادپیش کی۔اسی طرح متعددلوگوں نے بھی ضلع انتظامیہ کی پنچایتی انتخابات کے انعقادکے سلسلے میں رول کی ستائش کی ہے۔
 
 
 

پولیس کاتھنہ منڈی کے مندرمیں چوری کامعاملہ حل کرنے کادعویٰ

حراست میں لیے گئے دوکمسن سپیشل جوئنائل مجسٹریٹ کے سامنے پیش

راجوری //ضلع پولیس نے تھنہ منڈی کے ایک مندرمیں ہوئی چوری کے معاملے کوحل کرتے ہوئے دومقامی کمسنوں کوحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔بعدازاں دونوں کمسنوں کوسپیشل جوینائل مجسٹریٹ میں پیش کیاگیا۔اس بارے میں ایس ایس پی راجوری نے بتایاکہ تھنہ منڈی میں ایک مندرمیں چوری کی واردات رونماہونے کامعاملہ درج کیاگیاتھا ۔پولیس نے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھنہ منڈی نذیراحمدڈار کی قیادات اورایس ڈی پی اوتھنہ منڈی افتخارچودھری کی نگرانی میں تحقیقات شروع کی گئی ۔تحقیقات کے دوران دومقامی نوجوانوں کے نام سامنے آئے جنھیں مختلف چھاپوں کے بعدان کمسنوں کوحراست میں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایک ایف ایف آئی آر نمبر216/2018 متعلقہ دفعات کے تحت تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے کہ ہندوتنظیموں نے راجوری قصبہ میں تھنہ منڈی کے مندرمیں ہوئی چوری کے سلسلے میں مظاہرہ کیاتھااورمعاملے کی تحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔ 
 

پی ڈی پی سے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد 

قمرچودھری اورشاہ محمدتانترے کی وضاحت

سابق ممبراسمبلی راجوری چودھری قمراورسابق ممبراسمبلی پونچھ شاہ محمدتانترے نے یہاں جاری مختلف بیانات میں کہاہے کہ کچھ شرارتی عناصرکی طرف سے ان کے پارٹی سے مستعفی ہونے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جوکہ سراسربے بنیاد ہیں۔اس سلسلے میں چودھری قمرسابق ایم ایل اے راجوری نے کہاکہ کچھ شرارتی عناصر نے میرے پی ڈی پی سے استعفیٰ کی بے بنیادافواہیں پھیلائی ہیں جن کے خلاف انتظامیہ کوسخت کاروائی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کی قیادت پربھرپوراعتماد ہے۔اسی طرح پونچھ کے سابق ایم ایل اے شاہ محمدتانترے نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کچھ شرارتی لوگوں نے ان کی پی ڈی پی سے مستعفی ہونے کی بے بنیادخبریں سوشل میڈیاپرپھیلائی ہیں جوکہ بے بنیادہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ ہوں اوررہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے پی ڈی پی سے استعفیٰ اورنیشنل کانفرنس میں شمولیت کے امکانات کی خبریں بالکل غلط اوربے بنیادہیں۔اس سے پہلے راجوری وپونچھ اضلاع میں اس وقت پی ڈی پی حلقوں میں ہلچل مچ گئی جب سوشل میڈیاپریہ خبریں وائرل ہوئیں کہ سابق ایم ایل اے راجوری قمرچودھری اورسابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمدتانترے نے پی ڈی سے استعفیٰ دے دیاہے۔
 

ولی داد کو صدمہ 

والد نسبتی انتقال کرگئے 

مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چوہدری ولی داد کے والد نسبتی کا انتقال کرگئے ہیں ۔ موصوف کے والد نسبتی چوہدری غلام دین کا تعلق مینڈھر کے جگال علاقے سے تھا جنہوںنے 95سال کی عمر میں انتقال کیاہے ۔مرحوم کوجموں سے واپس مینڈھر لیجارہے تھے جس دوران انہوں نے بی جے کے مقام پر دم توڑ دیا۔مرحوم کی وفات پر مینڈھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ولی داد اور دیگر پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
 
 
 

عالمی یوم انسانی حقوق سے متعلق تقاریب 

فوج کی جانب سے عالمی یوم انسانی حقوق کے حوالے سے سرنکوٹ،چھترال اورپلمہ کے یوتھ سنٹروں کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول جڑاں والی گلی، گورنمنٹ ہائی سکول منگناڑ اورلٹل اینجل پبلک سکول تھنہ منڈی، ایل کے پبلک ہائرسکینڈری سکول منجاکوٹ،گورنمنٹ ہائی سکول گوہلداور پھراڈالا پونچھ میں تقریبات کااہتمام کیاگیا۔اس دوران طلباء اورنوجوانوں میں انسانی حقوق کی اہمیت اورانسانی زندگی کے حقوق ،اظہارخیال کی آزادی ،سوچنے کی آزادی اورمذہب اختیارکرنے کی آزادی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔اس دوران لیکچروں میں بھاری تعدادمیں طلباء اورمقامی لوگوں نے شرکت کی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

میاں الطاف کا راجوری کے شیلنگ متاثرہ علاقوں کا دورہ | نو شہرہ ریلیف کیمپ اور جی ایم سی راجوری میں زخمیوں سے ملاقات کی

May 13, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پونچھ کا دورہ، سرحد پار گولہ باری متاثرین کو مدد کا یقین دِلایا | کوئی معاوضہ زِندگی کا نعم البدل نہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تعریف ،سرحدی علاقوں میں ریلیف ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور تحفظ کیلئے اَقدامات کا وعدہ

May 13, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پونچھ کا دورہ، سرحد پار گولہ باری متاثرین کو مدد کا یقین دِلایا کوئی معاوضہ زِندگی کا نعم البدل نہیں

May 12, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ کا جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کا دورہ، متاثرین سے اظہار تعزیت جامعہ سے وابستہ افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار، حکومتی حمایت اور جامعہ کی خدمات کو سراہا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?