Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 14, 2022 12:17 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
22 Min Read
SHARE

شمیم گنائی کیساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت 

عشرت حسین 
منڈی// پی ڈی پی ضلع صدر و بی ڈی سی منڈی شمیم احمد گنائی کے ساتھ ان کی ہمشیرہ کے اچانک انتقال پر پونچھ کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔شیعہ فیڈریشن جموں کے سنیئر نایب صدر شخ سجاد پونچھ نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمیم گنائی کی ہمشیرہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں جنہوں نے محکمہ تعلیم میں اپنی زندگی کا اہم حصہ بطور استانی گزار کر ضلع کے مختلف علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اچانک موت گنائی خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ کانگرس کے سنیئر لیڈر چوہدری عبدل غنی اور بی ڈی سی چیئر مین ننگالی نظیر گوجر نے بھی اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں شمیم گنائی کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی اچانک موت صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔ادھر رہبر تعلیم ایسوسی ایشن منڈی کے تحصیل چیئر مین شمیم انصاری نے بھی شمیم گنائی اور غمزداہ کنبے کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن موت کی آغوش میں جانے والے کی یادیں پسماندگان کیلئے لحظ بہ لحظ کسی مصیبت سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم غلام محمد گنائی کی دختر اور بی ڈی سی چیرمین منڈی شمیم گنائی کی ہمشیرہ زاہدہ پروین اہلیہ عبدل رحمان کی اچانک موت پوری پونچھ کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحومہ ایک فرض شناس دیندار غریب پرور اور با اخلاق خاتون تھی جن کی موت مرحومہ کے پسماندگان کیلئے ایک عظیم مصیبت سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مصیبت میں وہ مرحومہ کے برادران بی ڈی سی چیرمین شمیم احمد گنائی اور ان کے تمام اہلِ خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
 
 
 
 
 

مدرسہ التوحید تھنہ منڈی میں سالانہ انعامی جلسہ منعقد

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // ضلع راجوری کے قصبہ تھنہ منڈی کی قدیم اور مشہور دینی درسگاہ مدرسہ التوحید متصل مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی میں اتوار کے روز مدرسے کے ہم ترین شعبہ صحافت و خطابت کے زیر اہتمام ایک پر رونق انعامی جلسہ منعقد ہوا جس میں مدرسے کے 17 بچوں نے حصہ لیا اور مختلف عنوانات و موضوعات پر اپنی تقاریر پیش کیں۔ مجلس میں خصوصی مہمان علاقے کے بزرگ عالمِ دین مولانا مفتی منیر حسین قاسمی تھے جبکہ پروگرام کی صدارت معروف علمی و ادبی شخصیت ماہر تعلیم خورشید بسمل نے کی۔ اس موقع پرعلاقے کے معززین و باشندگان اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مسابقے میں طالب علم زاہد حسین اول ، شکیل احمد دوم جبکہ اشتیاق احمد و سیف الاسلام سوم رہے مدرسہ التوحید کے مہتمم مولانا مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدرسے میں سال بھر دینی اصلاحی اور دعوتی مجالس کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ساتھ ہی بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کی خاطر پورے سال اساتذہ کرام کی محنتیں جاری رہتی ہیں جہاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں باصلاحیت بنانے کیلئے باضابطہ شعبہ جات و انجمنیں قائم ہیں جن میں اہم انجمن " بزمِ بخاری " کے تحت آج کا پروگرام منعقد ہوا ، سال بھر انجمن میں ہر ہفتے بچے تیاری کرکے تقریر و نعت اور مختلف لہجوں میں تلاوت پیش کرتے ہیں اور پھر تعلیمی سال کے ختم پر یہ انعامی مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں شریک ہونے والے اور پوزیشن لانے والے بچوں کو گرانقدر انعامات سے نوازا جاتاہے ۔یاد رہے کہ اس پروگرام کو مدرسے کے بچوں نے بیحد خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جسکی سراہنا اپنے تاثرات میں مقررین و مہمانوں نے بھی کی، پروگرام میں تشریف لانے والوں میں جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے اساتذہ مولانا ریاض احمد ، مفتی محمد اقبال قاسمی ، مولانا جہانگیر قاسمی کے علاوہ مولانا شمس الزمان خان مہنڈر، مولانا عبدالحمید لورن ، مفتی ریاض ڈار، پروفیسر شکیل رینہ،ریٹائرڈ ڈائریکٹر چودھری لعل حسین، پرنسپل محمد صدیق گنائی، انجینئر مشتاق رینہ،سماجی کارکن شمیم مغل،حاجی عبداللطیف ٹھکر،حاجی عزیز رینہ، نصیر احمد رینہ، ماسٹر شاہدطارق شال ، حافظ دانش اقبال میر، ماسٹرممتاز حسین خان،مشتاق احمد میر، ڈاکٹر نثار،ماسٹر فاروق رینہ،سرپنچ عبدالعزیز، ماسٹر محمدخلیل ، ڈاکٹر بشیر میر، اقبال خان، رفیق ڈار ، ڈاکٹر رفیق اور گلریز وانی شامل تھے۔مدرسے کے مہتمم مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاونین و وابستگان کے حق میں دعائے کی اور امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی ازخود مدرسے آکر ایسے پروگراموں اور دینی مجالس میں شرکت کرتے رہیں گے ۔
 
 
 
 
 

پولیس نے نوجوان کی لاش بر آمد کی 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس نے نوشہرہ سب ڈویژن میں ایک نوجوان کی لاش برآمد کرنے کے بعد معاملہ درج کر لیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ قصبہ میں بیکری کا کام کرنے والے ایک نوجوان کی لاش اس کے کمرے سے پنکھے کیساتھ لٹکی ہوئی ملی ۔نوجوان کی شاخت پنکج کمار ولد بیٹو کمار سکنہ شیر مکڑی کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر اس کی چانچ کیلئے منتقل کیا گیا تاہم ا س سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 
 

 خاتم الانبیاء لائبریری کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ

 حسین محتشم
 پونچھ//مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں انجمن جعفریہ پونچھ کے شعبہ خاتم الانبیاء لائبریری کے زیر اہتمام امام بارگاہ عالیہ پونچھ یوم علی منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریری مقابلہ کیا گیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے مولا علی کی زندگی کے حوالے سے مختلف عنوانات کے کے تحت 6 سال سے 25 سال تک کے دینی مدارس،کالجز، یونیورسٹیزکے طلباء نے شرکت کی،تلاوت قرآن اورہدیہ نعت پیش کی گئی۔تقریر ی مسابقہ میں تقریبا 75 طلباء نے حصہ لیا۔ مہمانان خصوصی مو لانا سید ظہیر عباس جعفری، سابق پرنسپل ڈگری کالج سید شبیر حسین جعفری، سابق ماہر تعلیم الحاج غلام حسین جعفری، مولاناکرار حسین جعفری، مولانا انعام علی نقوی، مولانا ظہور حسین نقوی کے علاوہ معلمات نے اس دوران ججمنٹ کے فرائض انجام دئیے ۔تقریری مقابلے میں اے بی سی تین گروپ بنائے گئے تھے جہاں پر مختلف عمروں کے بچوں نے اپنے اپنے مظاہرے پیش کئے۔اس دوران پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں نقدی انعامات اور میں میمنٹوز کے علاوہ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔جبکہ تقریری مقابلہ میں شامل ہونے والے تمام طلباء کو میڈل اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔اس تقریب کے دوران مولانا سید ظہیر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے شامل ہونے والے تمام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔سابق پرنسپل سید شبیر حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججمنٹ کے فرائض انجام دیتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوا کہ تمام نوجوانوں جنہوں نے اس تقریر مقابلے میں حصہ لیا ہے وہ پہلی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ضابطہ کے تحت انہیں پہلی دوسری تیسری پوزیشن دینی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس تقریری مقابلے میں شامل ہونے والے تمام بچوں نے اچھے نمبرات حاصل کئے ہیں جن کو وہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چیئرمین انتظامیہ کمیٹی انجمن جعفریہ پونچھ الحاج انتظار حسین صوفی نے شکریہ کی رسم انجام دی۔نظامت کے فرائض عمار علی میر اور نزاکت حسین صوفی نے انجام دئیے۔    
 
 
 

بالاکو ٹ کو علیحدہ اسمبلی حلقہ دینے کی مانگ 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالا کوٹ کے لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ بھاجپاکی مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی تحصیل کو ایک علیحدہ اسمبلی حلقہ دیا جائے تاکہ فائرنگ سے متاثر تحصیل کے لوگوں کو اسمبلی میں نمائندگی مل سکے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے حد بندی کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بالاکوٹ کو ڈرافٹ روپورٹ میں یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بالا کوٹ تحصیل پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے متاثر رہی ہے جبکہ اس میں لھ بھگ 98فیصد پہاڑی قبائل آباد ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینسی اور فائرنگ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے سرحدی علاقوں سے ہجرت کی تاہم اعلیٰ سطح پر نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پسماندہ طرز کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بالاکوٹ کو اسمبلی حلقہ بنایا جائے ۔
 
 

مفرور شخص پولیس گرفت میں 

راجوری //جموں وکشمیر پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب افراد کی گرفتاری کا عمل جاری رکھتے ہوئے ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن ایک مفرور کر گرفتار کر کے 8برس قبل درج ایک مقدمے کی تحقیقات پھر سے شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ تھنہ منڈی پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او شوکت امین کی قیادت میں شاہدرہ شریف میں ایک کارروائی کے دوران آٹھ برسوں سے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کررہے وسیم احمد ولد خرشید احمد ملک سکنہ شاہدرہ شریف کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف درج ایف آئی آر زیر نمبر 166/2014 کی تحقیقات کا عمل پھر سے شروع کر دیا ہے ۔
 
 
 

جموں پونچھ شاہراہ کر سڑک حادثہ | 1لقمہ اجل ،دیگر 6افراد زخمی ہوگئے 

سمت بھارگو 
راجوری //جموں پونچھ شاہراہ پر سنیچر اور اتوار کی دیر رات پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر 6افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر کالی دھار کے مقام پر رات کو ایک ایگو گاڑی زیر نمبر JK11B-2928کو حادثہ پیش آیا جس کے دوران وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک حادثہ ریاسی ضلع کی بھاملہ پولیس چوکی کی حدود میں کالی دھار کے مقام پر رونما ہوا جبکہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر چوکی چورا منتقل کیا جہاں پر محمد جاوید ولد عبدالعزیز سکنہ سرنکوٹ پونچھ مردہ قرار دے دیا گیا ۔زخمی ہونے والوں میں محمد حفیظ ولد محمد عظیم سکنہ سرنکوٹ ،وسیم انجم ولد منیر حسین سکنہ کوٹرنکہ ،محمد تاج ولد خادم حسین سکنہ سرنکوٹ ،محمد عارف ولد محمد شبیر سکنہ پونچھ ،ظہیر احمد ولد محمد لطیف سکنہ پونچھ ،محمد عامر ولد منور حسین سکنہ راجوری شامل ہیں ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 
 
 

راجوری میں یک روزہ پہاڑی کنونشن 

راجوری //ایس ٹی درجہ و دیگر مانگوں کو لے کر پہاڑی قبائل کی جانب سے راجوری میں ایک یک روزنہ کنونش کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کونسل رکن درہال محمد اقبال ملک کی قیادت میں منعقدہ کنونش میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پہاڑی قبائل گزشتہ کئی دہائیوں سے ایس ٹی کی مانگ کررہے ہیں لیکن سابقہ تمام حکومتوں نے پہاڑیوں کی مانگ کو یکسر نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ قبائل کی اقتصادی حالت ہر گزرتے دن خراب ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی موجودہ مرکزی حکومت نے ابھی تک پہاڑیوں کی مانگ کو سنجیدگی کیساتھ لیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑیوں کو جلدازجلد ایس ٹی کے درجے میں شامل کیا جائے ۔اس موقعہ پر محمد اقبال ملک کیساتھ ساتھ منظور نائیک ،شہباز خان ،ٹھا کر گردیو سنگھ ،ایوب پہلوان ،منیر مرزا ،یونس راجہ ،بشارت راتھر ،شبیر حسین و دیگران بھی موجود تھے ۔
 
 
 

پی ایم اے وائی سکیم کی قسطیں واگزار نہ ہوئیں

مستحقین محکمہ کی کارکردگی سے تنگ ،توجہ کی اپیل 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // بلاک تھنہ منڈی کے پٹیاں علاقے میں حکومت کی جانب سے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے چلائی جانے والی سکیم کی زمینی سطح پر عمل آوری نہیں ہو پارہی ہے۔ واضح رہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا یا کے تحت دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب عوام کے حق میں مکانات کی تعمیر کیلئے رقومات واگزار کی جاتی ہیں تاکہ یہ غریب لوگ اپنے گزر بسر کیلئے آشیانہ بناکر اپنے بال بچوں کو چھت مہیا کرسکیں لیکن بلاک تھنہ منڈی کی مختلف پنچایتوں میں ابھی بھی اس سکیم سے عوام کو اس قدر سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کے یہ غریب حقدار ہے۔اس سلسلے میں پنچایت ہسپلوٹ کے مکینوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ پنچایت کی آبادی کئی ہزار افراد پر مشتمل ہے جس میں کئی مکانات پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے ہیں جس کیلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے پہلی اور دوسری قسط واگزار ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ قسطوں کے لئے لوگ ابھی بھی منتظر ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور سریا ادھار لے کر انہوں نے مکان تعمیر کئے ہیں جس کیلئے انہیں دکانداروں کی طرف سے بقایا جات کی ادائیگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نیا پنچایتی راج وجود میں آیا ہے تب سے لیکر آج تک عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور زمینی سطح پر بھی کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کیلئے متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے آفیسران اور ملازمین کو چاہئے کہ وہ سبھی سرکاری اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کی کوشش کریں تاکہ عوام کی پریشانی ختم ہو اور وہ بھی ترقیاتی اسکیموں سے مستفید ہوسکے۔ مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایم اے وائی کے تحت ان کے حق میں پی ایم اے وائی کی بقایا قسطیں واگزار کرنے کے احکامات جاری کریں۔
 
 
 
 

فلاحی تنظیم کے اراکین ایس ایس پی سے ملاقی 

راجوری //اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن (IWO) کے ایک وفد نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم سے ملاقات کی۔وفد اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر صدر شفقت میر کی قیادت میں ملاقات کے دوران مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران نے روزی روٹی کمانے والوں اور ہاکروں کے مسائل کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیںعزت کے ساتھ اپنا کام کرنے کی آزادی دی جائے۔ممبران نے راجوری میں ٹریفک کو ہموار کرنے اور ٹریفک کے بہتر انتظام پر بھی زور دیا۔اس موقع پر ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کے مطالبات کو بغور سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کے تمام جائز اور حقیقی مسائل کو حل کیا جائے گا۔اس موقع پر وفد میں حاجی یوسف ڈار، محمد اسلم، افتخار علی ڈار، اشتیاق بھٹ، حاجی محمد فاروق، تزیم ڈار، ایڈووکیٹ۔ مشتاق چوہدری ،آصف بھٹ، زبیر مرزا، عمر ارشد ملک، شیراز چودھری، اظہر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
 
 
 

دریائے سرن میں غیر قانونی سرگرمیاں | ریت بجری مافیا کیخلاف پولیس نے چھاپے مارے 

بختیار کاظمی۔
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے دریائے سرن میں سرگرم مافیا کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کی تاکہ دریاسے غیر قانونی طورپر ریت اور بجری نکالنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کو دریائے سرن پر بنائے گئے پلوں کے نزدیک مشینیں لگاکرغیر قانونی طریقہ سے ریت اور بجری نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او سرنکوٹ نیاز احمد کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے کارروائی شروع کی ۔پولیس نے بتایا کہ تعینات ٹیم کو دیکھتے ہی ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ایس آئی نریش نے بتایا کہ اس دوران پانچ سے چھ گاڑیاں بند کر کے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی ۔مقامی لوگوں نے ضلع مائینگ آفیسر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ آفیسر کی لاپرواہی کی وجہ سے پلوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مافیا کے سلسلہ میں کئی مرتبہ حکام کو جانکاری فراہم کی گئی لیکن ابھی تک اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایک دن کارروائی عمل میں لا کر بلندو بانگ نعرے لگاتا ہے لیکن اس کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی عمل کی سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پلوں کو نقصان پہنچانے کا سنجیدہ نوٹس لے کر متعلقہ آفیسرا ن و ملازمین کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
 
 

نیلی ۔حیات پورہ سڑک خستہ ہونا شروع  

پرویز خان
منجا کوٹ //منجاکوٹ تحصیل کے نیلی علاقہ سے حیات پورہ جانے والی رابطہ سڑک آہستہ آہستہ کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2برس قبل رابطہ سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی لیکن اب سڑک کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کیخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک پر دوبارہ سے تار کول بچھا ئی جائے تاکہ لوگوں کو مشکل وقت میں بنیادی سہولیات مل سکیں ۔
 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

گولہ باری سے ساوجیاں میں درجنوں ڈھانچوں کو نقصان پہنچا مکانات قابل رہائش نہیں رہے ،متاثرین نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا

May 14, 2025
پیر پنچال

جی ایم سی راجوری کے پرنسپل کی غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی جنگی صورت حال کے دوران ڈیوٹی چھوڑنے والے ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں

May 14, 2025
پیر پنچال

راجوری کے سرحدی دیہات میں معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگے بازار کھلنے لگے، لوگ احتیاط کے باوجود معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹنا شروع

May 14, 2025
پیر پنچال

کانگریس لیڈر ان کا پونچھ دورہ ،وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پونچھ کا نام نہیں لیا فائرنگ متاثرین سے ملا قاتیں ،شدید متاثر ہوئے قصبہ کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے :قرہ

May 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?