Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 12, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
21 Min Read
SHARE

صوبائی کمشنر کی احتیاط برتنے کی صلاح

سرینگر//ناسازگار موسمی حالات اوربرفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے صوبہ کشمیر کے 9اضلاع کے لئے برفانی تودے گر آنے کی تازہ وارننگ جاری کی ہے۔صوبائی کمشنر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اننت نا گ ، کولگام ، بڈ گا م ، بارہمولہ،کپوارہ،بانڈی پورہ اورگاندربل کے علاوہ کرگل اورلیہہ اضلاع کے بعض علاقوں میں پسیاں اور برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ ہے۔چنانچہ صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوںکو احتیاط برتنے کی صلاح دیں تاکہ جانوںکی امکانی تلافی کو روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایس ڈی آر ایف،پولیس اور نیم فوجی عملے کو ایمبولینس سمیت تیاری کی حالت میں رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔
 
 

وادی میں زلزلہ کے جھٹکے 

سرینگر// وادی میں جمعہ کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کا مرکز جموں کشمیر تھا ۔کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3درج کی گئی ۔جمعہ کی صبح قریب 8بجکر21منٹ پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یاد رہے کہ جمعرات کو خطہ لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
   

مشتاق الاسلام اور عمر عادل کو رہا کرنے کی مانگ 

سرینگر// مسلم لیگ کے محبوس سربراہ مشتاق الاسلام کے اہل خانہ نے انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ہل خانہ کے مطابق سرینگر کے ہائی کورٹ اور ٹاڈا کورٹ جموں نے26دسمبر کو مشتاق الاسلام کی رہائی کے احکامات صادرکئے اور یہ دستاویزات31دسمبر کو جب کورٹ بلوال جیل حکام کے سامنے پیش کئے گئے تاہم انہوں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا۔اس دوران تحریک حریت کے نوجوان لیڈر عمر عادل کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انکی جیل میں صحت متاثر ہوئی ہے اور عمر عادل کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔
  

ایل او سی پر کشیدگی تشویشناک: ظفر بٹ 

سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج کے درمیان جاری کشیدگی اور فائرنگ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی افواج جس طرح مخاصمت کی راہ پر گامزن ہے جس سے عام شہریوں کو جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جوکہ جمہوری و انسانی اقدار کے منافی ہے، جس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے۔ انہوںنے ترال میں ایک سکھ نوجوان کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا سکھ برادری ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے۔ظفربٹ نے عوامی رابط مہم کو جاری رکھتے ہوئے باغ مہتاب،گلشن نگر کا دورہ کیا اورسماجی کارکن سید جلالدین قریشی کی اہلیہ کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا۔
 

نوجوانوں کی گرفتاریوں پر ماس مومنٹ برہم 

سرینگر// ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے ریاست کے اطراف و اکناف میں فورسز اہلکاروں کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیوں اور نوجوانوں کی گرفتاری کے علاوہ پی ایس کے تحت انہیں نظر بند رکھنے کی مذمت کی۔ فریدہ بہن نے کہا کہ عام لوگوں کے گھروں کو اجاڑنا، انہیں اپنی بستیوں سے بے دخل کرنا، خوف و ہراس کے ماحول کو قائم کرنا، مارپیٹ اور جسمانی تشدد کے شرمناک حربوں کو آزمانا انسانی حقوق کی پامالیاں ہیں جن پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ 
 

 ترال میں سکھ نوجوان کے قتل کی مذمت 

سرینگر//ینگ مینز لیگ کے چیئرمن امتیاز احمد ریشی اورغلام محمد میر نے کھاسی پورہ ترال جاکر سمرن جیت سنگھ کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ انہوں نے سمرن جیت سنگھ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش ہے اور سکھ برادری نے رواں تحریک مزاحمت کے دوران بہت قربانیاں پیش کی ہیں۔
 

عبدالرحیم لنگو کو مولانا شیخ قاسمی کا خراج عقیدت 

سرینگر//دارالعلوم شیری کے مہتمم وسکریٹری جمعیت علماء اہل السنۃ والجماعۃ مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے جماعت اسلامی تحصیل سوپور کے کارکن  عبدالرحیم لنگو کی وفات پررنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحیم لنگو کی وفات بہت بڑا نقصان ہے اور دعا کی کہ مرحوم کے پسماندگان کو جنت نصیب عطا کرے۔
 

نیشنل کوالٹی ایشورنس اسٹنڈارڈ س میٹنگ 

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک کی صدارت میں نیشنل کوالٹی ایشورنس اسٹینڈارڈس میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع ہسپتال اننت ناگ،میٹرنٹی اینڈ چائلد کیئر ہسپتال اننت ناگ اورتمام سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے علاوہ عوامی صحت مراکز میں دستیاب طبی سہولیات کے علاوہ دیگر ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور علاج ومعالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے امکانات پر غور وخوض کیا گیا ۔
 

عطااللہ اور غلام النبی سے اظہارتعزیت

سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے دیرینہ کارکن محمد عطااللہ ساکنہ ویلگام کپوارہ کی بھابھی اور حریت لیڈر غلام النبی وسیم کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ لیگ ترجمان کے مطابق قائمقام چیرمین عبدلاحد پرہ کی قیادت میں  ایک وفدویلگام اور آرم پورہ کپوارہ گیا جہاں انھوں نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور ان کے پس ماندگان کی ڈھارس بندھائی۔
 
تحریک حریت کا عبدالحمیدراتھر سے اظہار یکجہتی
 سرینگر//تحریک حریت نے تنظیم کے ضلع سیکریٹری عبدلاحمیدراتھر کے چاچاکے انتقال پر رنج وغم کااظہار کیا۔ایک بیان کے مطابق تحریک حریت کا وفدجنرل سیکریٹری تحریک حریت امیرحمزہ، محمدیوسف لون،سیدامتیازحیدراور تعشوق احمدپرمشتمل وفد نے مرحوم کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ اس موقع پر امیرِ حمزہ شاہ نے تعزیتی مجلس سے خطاب کیا اور مرحوم کے حق میں مغفرت کی دُعا کی۔ درایں اثنا صدرِ ضلع بانڈی پورہ نے جامع مسجد اونہ گام بانڈی پورہ میں خطاب کیا اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔
 

انٹرپرینیور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت

۔25 تعلیم یافتہ نوجوان کسان جانکاری دورے پر روانہ

سرینگر//ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر نے 25تعلیم یافتہ نوجوان کسانوں پر مشتمل ایک وفد کو 21دن کے انٹرپرینیور ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے کریشی وگیان کیندرا بارامتی پونا کیلئے روانہ کیا۔ پروگرام کا اہتمام محکمہ زراعت اور نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، حکومت ہند نے مشترکہ طور کیا۔ کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر تے ہوئے ڈائریکٹر ایگریکلچر سید الطاف اعجاز اندرابی نے انہیں بتایا کہ زراعت کے میدان خصوصاً سبزیوں کی کاشت کے بارے میں جدید ٹیکنالوجی کی جانکاری حاصل کرکے تربیتی پروگرام سے مستفید ہوجائیں۔تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ کسانوں کو اس طرح کے تربیتی پروگرام دینے کا مقصد انہیں سبزیوں کی کاشت میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ زراعت شعبے کے ساتھ سبزویوں کی کاشت میں بھی خود کفیل بن سکیں۔ ڈائریکٹر موصوف نے تربیتی پروگرام پر روانہ ہوئے کسانوں پر زور دیا کہ سبزیوں کی برآمد میں استعمال ہو رہی جدید تکنیک سیکھیں اور واپس آکر وادی کشمیر کی نمائندگی کریں۔ اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسر شبیر احمد علاقبند نے کہا کہ نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ حکومت ہند کے افسران کی نگرانی میں بوگام اور نارکرہ کلسٹر میںتین دن تک کئے گئے مطالعے کے دوران 400 کسانوں کواُن کی تعلیمی قابلیت ،عمر ،زرعی خیالات ،زمینی حقوق کی بنیاد پر منتخب کیا۔ اور عنقریب ان400منتخب شدہ کسانوں کو تربیت کیلئے کے KVK کرنال  اور KVK بارامتی روانہ کیاجائیگا۔اس موقعہ پر محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

۔2018کے برفباری سے متاثرہ کسان اور باغ مالکان

۔21395متاثرین میں10.40کروڑ کی امداد تقسیم 

کولگام//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ کے مطابق نومبر2018ء کی برفباری سے متاثرہ 21395کسانوں اورمیوہ باغات مالکان میں ریلیف کے طور پر 10.40کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔انہوںنے کہا کہ 36.41کروڑ روپے 700779متاثرہ کسانوں اور میوہ باغات مالکان کی ریلیف کے لئے منظور کی گئی اوریہ رقم ڈی بی ٹی کے تحت شفافیت اوراطمینان بخش طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے۔اے ڈی سی نے کہا کہ متاثرین میںریلیف کی تقسیم کا عمل جنوری کے آخر تک مکمل ہوگا۔
 

مشائخ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

سرینگر//مشائخ بورڈ کے ایک اجلاس میں ریاست کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ایک بیان کے مطابق اجلاس مین آئے روز کے خونین واقعات پر مختلف علاقوں سے آئے علماء وائمہ نے سیرحاصل بحث ومباحثہ کیا۔اجلاس میں عقائداہلسنت والجماعت کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور اہل سنت کی تمام جماعتوں ،تنظیموں کو آپسی تال میل برقرار رکھنے کیلئے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی تلقین کی گئی ۔اجلاس میں روزمرہ کے خونین واقعات کی مذمت کی گئی اور ارباب اقتدار سے اپیل کی گئی کہ وہ بے گناہ عوام کے ساتھ قتل وغارت کا بازار گرم نہ کرے بلکہ اخلاص ومحبت اور صبروتحمل سے کام لیں.۔اجلاس مولوی خورشیداحمد نقشبندی کی دعا پر اختتام پزید ہوا۔ 
 

برنہ پتھری ترال میں مکان خاکستر

سرینگر//برن پتھری ترال میں آگ کے ایک واقعہ میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ۔برن پتھری میں مشتاق احمدگوجر کے گھر میں جمعرات کی شب آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں پوارمکان آناً فاناًآگ کی لپیٹ میں آگیا۔ کے این ایس کے مطابق آگ کے واقعہ میں مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی گھریلو اشیاء خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔
 

محبوسین کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنا انتقام گیری: صحرائی 

 سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے ذمہ داروں عبدالحمید پرے حاجن، ماسٹر علی محمد حاجن، عبدالمجید لوگری پورہ اور شکیل احمد بٹ للہار پلوامہ، ٹکہ خان سنگو نارہ بل، شوکت احمد وانی سنگو نارہ بل، تجمل احمد شاہ پوہو بیگم باغ پلوامہ، شوکت احمد لون چرسو اونتی پورہ کی مسلسل نظربندی اور آزادی چاچا کے نام سے مشہور مولانا سرجان برکاتی کی دختر کو کولگام عدالت میں اپنے محبوس والد کے ساتھ دن بھر انتظار کروانے کے باوجود ملاقات کرنے کی اجازت نہ دینے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پولیس کارروائیوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ عبدالحمید پرے حاجن کو 2016 سے پہلے بھی گرفتار کرکے ڈھائی سال تک متعدد بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پابند سلاسل کیا گیا اور ڈھائی سال کی جیل کے بعد اُن کو رہا کیا گیا اور صرف 4ماہ کے بعد اُن کو پھر پبلک ایکٹ کے تحت وادی سے باہر جیل منتقل کیا گیا اب جبکہ اس پر لگایا گیا پی ایس اے عدالت نے کواش کیا ہے، پولیس نے اُن کو 20دنوں سے حاجن تھانے میں حبس بے جا میں رکھا ہے۔ اسی طرح 75سالہ ماسٹر علی محمد بھی2016 میں ڈیڑھ سال بند رہنے کے بعد رہا ہوا اور ایک ماہ پہلے اس کو اور اس کے بیٹے کو پھر سے گرفتار کیا گیا اور پچھلے 20دنوں سے عبدالحمید پرے اور ماسٹر علی محمد حاجن تھانے میں بند ہیں اور اُن کی رہائی میں رُکاوٹیں ڈالی جار رہی ہیں۔ صحرائی نے کہا عبدالحمید لوگری پورہ بھی 2016سے مسلسل بند ہیں اور انتقام گیری کا شکار ہونے کی وجہ سے اُن کو رہا نہیں کیا جاتا ہے۔ صحرائی نے’’ شکیل احمد بٹ، ٹکہ خان، شوکت احمد وانی اور تجمل احمد شاہ کی گرفتاری اور اُن کے خلاف 120فرضی گواہوں کو کھڑا کرنا سرکاری ظلم و ستم ہے اور جان بوجھ کر نوجوانوں کو جیلوں میں سڑایا جارہا ہے، جبکہ شوکت احمد لون چرسو اونتی پورہ بھی گزشتہ 4برسوں سے وادی سے باہر کی جیلوں میں بند ہے اور اُن کے کیس کو بھی طول دیا جارہا ہے، اُن کی اسیری کے دوران ہی اُن کے والد علی محمد لون دنیائے فانی سے رخصت کرگئے اور بیٹا اُن کا آخری دیدار بھی نہیں کرسکا، حالانکہ شوکت احمد لون نے اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لیے حکومت کو پیرول پر رہا ہونے کی درخواست دی تھی، لیکن حکمرانوں نے چند دنوں کے لیے رہا کرنے سے بھی انکار کردیا۔
 
 

رہنما خطوط اور میعار کی خلاف ورزیاں

پرائیویٹ کوچنگ مراکز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:ڈی سی بڈگام

بڈگام//ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے پرائیوٹ کوچنگ مراکز کے مالکان کو طالبات کیلئے محفوظ اورموافق ماحول یقینی بنانے پر زوردیا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پرائیوٹ کوچنگ مراکز کے مالکان اور سربراہان کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کوچنگ مراکز میں نظم شکنی ہر گزک برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ان مراکز میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی۔معیاری تعلیم پر زوردیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے وضع کردہ رہنماخطوط اورمعیار کو نظر انداز کرنے والے کوچنگ مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر اندراج شدہ کوچنگ مرکز کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کوچنگ مراکز کے مالکان کو مقررہ مدت کے اندر ہی اندراج کے لئے ددرخواست دینے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں بلا تاخیر تمام لوازمات مکمل کئے جاسکیں۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے کوچنگ مراکز کے مالکان اور سربراہاں کوغیر طلبأ کو فیس میں رعایت دینے اور مرحلہ وار طریقے سے فیس حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
 

امت مسلمہ کی مشکلات کا ازالہ

 آپسی اختلافات کے خاتمہ سے ممکن: مولانا حامی 

سرینگر//کاروانِ اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کی مشکلات کا ازالہ آپسی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنے سے ہوگا۔ خانقاہِ قدیم حضرت سید سلطان علی عالی بلخی ؒ پکھرپورہ کی تعمیر نو کے افتتاح کے موقعہ پر مولانا غلام رسول حامی نے کہاکہ اسلام دشمن طاقتیں اس وقت مسلمانانِ عالم کے آپسی اختلافات کا فائدہ اُٹھا کر اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کر کے مسلمانوں کی ملی طاقت کو کمزور کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام کے دفاع کیلئے اس وقت یہ ازحد ضروری ہے کہ حضور پُر نور  ﷺ کے قائم کردہ شرعی قواعد و ضوابط کو اُسی طرح تھاما جائے جس طرح قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں نے مضبوطی کے ساتھ تھاما تھا اور اُسی نہج پر چل کر اولیاء کاملین نے رہتی دنیا تک مشعل راہ بنا کر ہمیں زندگی گزارنے اور آخرت سنوارنے کا طریقہ دیا ہے۔ مولانا حامی نے کہاکہ چند سازشی عناصر اولیاء کاملین کی زیارت گاہوں کی بے حرمتی کے درپے ہیںاور پلوامہ میں پیش آئے تازہ واقعہ قابل مذمت ہے۔
 

پی ڈی پی کی اننت ناگ زونل کمیٹی تحلیل

 سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے اننت ناگ کی زونل کمیٹی کو تحلیل کرکے زون صدراورضلع کارڈنیٹر کو پارٹی سے خارج کیا ہے۔پی ڈی پی ترجمان کے مطابق پارٹی نے اننت ناگ اسمبلی حلقہ کی زونل کمیٹی کو تحلیل کیا ہے۔اس کے علاوہ زونل صدر ایڈوکیٹ جی اے ٹھاکراور ڈسٹرکٹ کارڈنیٹر نظیراحمدگنائی کو بھی پارٹی سے خارج کیا گیاہے۔
 

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار افسوسناک: فردوس شاہ 

سرینگر//ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ چیئرمین فردوس احمد شاہ نے ریاست اور بیرون ریاست کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قائدین، نوجوانوں اور کارکنوں کو فرضی کیسوں میں ملوث ٹھہرا کر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تودوسری طرف ان کے ساتھ جیلوں میں انسانیت سوز برتائو روا رکھا جارہاہے جو غیر جمہوری ہے ۔
 

نیشنل یوتھ ڈے پرگورنر کی مبارکباد

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے نیشنل یوتھ ڈے کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ یہ دن سوامی وویکا نند کے جنم دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے ریاست کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن فلاسفروں اور دانشوروں سے ترغیب حاصل کریں جنہوں نے سماج کی بہبود اور بقاء کیلئے انتھک کام کیا ۔ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور توانائی کو ایک صحیح سمت دے کر ایک مضبوط اور دیرپا قوم وجود میں لانے میں اپنا بھر پور رول ادا کریں ۔ 
 

رامسو میں کمسن بچی کی عصمت ریزی کا معاملہ 

ملوثین کو قرارواقعی سزا دی جائے: نیشنل کانفرنس 

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے رامسو بانہال میں وارنل کی ایک غریب گوجر طبقہ کی کمسن لڑکی کی عصمت دری کی سخت مذمت کی ہے۔ پارٹی کے ضلع صدر سجاد شاہین نے سول و پولیس انتظامیہ سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور غریب کمسن لڑکی اور اسکے کنبہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔دریں اثنا ، سجاد شاہین نے ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں کو دورہ کرکے متاثرہ بچی کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ شاہین نے گورنر انتظامیہ سے متاثرہ کا مفت علاج کرنے کے علاوہ معقول معاونت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?