Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 22, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

منتخب سب ا نسپکٹروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل 

جموں //محکمہ پولیس کیلئے منتخب482 سب ا نسپکٹروں نے ریاست کے گورنرستیہ پال ملک ،صلاح کار کے وجے کمار ،پرنسپل سیکرٹری ہوم شالین کابرا اور ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سے انکے حق میں تعیناتی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ایک بیان میں منتخب سب ۔انسپکٹروں نے کہا ہے کہ سال رواں کے ماہ جنوری میں ہائی کورٹ نے ایک پٹشن پر شنوائی کرتے ہوئے محکمہ پولیس کیلئے منتخب482 سب ا نسپکٹروںکی تعیناتی میں تا حکم ثانی روک لگائی تھی لیکن9اپریل2019  کی شنوائی کے دوران اس فہرست پر مزید کارروائی کرنے پر روک لگاتے ہوئے نوٹس جاری کیا،جسکا جواب طلب کیا تھا ۔ سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے اپنی عرضداشت میں عدالت سے کہا کہ اس سلسلسہ میں 2 ۔اپریل 2019 کوپہلے ہی جواب دائر کیا گیا ہے ،جس پر عدالت نے اس سلسلہ میں آگے کی کارروائی کو ہری جھنڈی دی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے واضع ہدایات کے باوجود  سرکار نے منتخب سب انسپکٹروں کے حق میں تعیناتی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔بیان میں ریاست کے گورنرستیہ پال ملک ،صلاح کار کے وجے کمار ،پرنسپل سیکرٹری ہوم شالین کابرا اور ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سے انکے حق میں تعیناتی کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
 
 

مالکان اجازت کے بغیرکمرے کرایہ پر نہ دیں: انتظامیہ

کشتواڑ میں معیاد بند مدت میں کرایہ داروں کی سروے کروانیکی ہدایت  

کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے کرایہ داروں کے معیاد بند مدت میں سروے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مکان مالکان سے تلقین کی ہے کہ وہ بغیر اجازت کے کمرے کرایہ پر نہ دیں ۔ عام عوام کے تحفظ و امن و امان کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں منعقد ہوئی میٹنگ کے دوران قصبہ میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلعی افسران کو قصبہ میں موجود کرایہ داروں کے اندراج کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میںاسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشتواڑ ،میونسپلٹی سے وابستہ افسران و دیگر ضلعی افسران بھی موجو دتھے جن کو ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے 30 اپریل سے قبل قصبہ میں رہ رہے تمام کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا گیا۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے قصبہ کے تمام مالکان مکان سے تعاون کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں پناہ دئیے گئے اشخاص کی جانکاری رکھنا لازمی ہے تاکہ سماج کا  امن وامان برقرار رہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر یہ لازمی سمجھا گیا ہے کہ قصبہ کشتواڑ میں ان لوگوں کی جانکاری فراہم کی جائے جو دیگر علاقوں سے ہجرت کر کے قصبہ میں اپنا روزگار حاصل کرنے کی غرض سے بس جاتے ہیں۔ انہوں نے قصبہ کے تمام مالکان مکان کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی شخص کو کرایہ دار کے طور پر جگہ دینے سے قبل اسکی شناخت ہونی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ مالکان مکان اور کرایہ دار کی رجسٹریشن کے سلسلے میں ایک الگ قسم کی دستاویز تیار کی گئی ہے جس کو بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔عوام سے تعاون کی اپیل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
 
 

سڑکوں کی مرمت کاہڑتال سے استشنیٰ 

ٹھیکیداروں کے فیصلے کا سوشیواکنامک فورم نے خیرمقدم کیا

سرینگر// تجارتی اتحادسوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی نے ٹھیکیداروں کی طرف سے سڑکوں کی مرمت کوہڑتال سے مستثنیٰ رکھنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے اُن کے اس فیصلے کی سراہنا کی۔وادی میں تعمیراتی ٹھیکیداروں کی ہڑتال کے نتیجے میں سڑکوں کی خستہ اور ناگفتہ بہہ حالت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی اتحاد سوشیو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی نے بتایا کہ اس صورتحال سے عام لوگوں اور مسافروں کے علاوہ بیماروں کو شدید دقتوں کا سامنا ہے۔ سوشیو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی کے کنونیئر سراج احمد سراج نے بتایا کہ تعمیراتی ٹھیکیداروں کی طرف سے پائے تکمیل تک پہنچائے گئے ترقیاتی کاموں کے عوض  واجب الادا رقومات کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹھیکیدار گزشتہ ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیںتاہم سرکار اور ٹھیکیداروں کے درمیان سر دمہری سے معاملہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے ٹھیکیدروں کو مشورہ 
دیا کہ وہ سڑکوں کی مرمت کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھیں،تاکہ سڑکوں کی ضروری مرمت کی جاسکے،جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں نے اُن کی تجویز مانتے ہوئے انسانی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کیلئے کام کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا۔ سراج احمد سراج نے ٹھیکیداروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل سے بالخصوص طالبعلم،بیماروں اور زخمیوں کو کافی راحت ملے گی۔ سوشیو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی کے کنونیئر نے سرکار پر بھی زور دیا کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ٹھیکیداروں کے جائز مطالبات کو پورا کریںاور واجب الادا رقومات کی ادائیگی کا معاملہ میز پر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں،تاکہ ریاست میں فوری طور پر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جائے کیونکہ وادی   میں موسمی اور دیگر نامسائد صورتحال کی وجہ سے ہوئے محدود ایام کار ہی میسر ہوتے ہیں۔
 
 
 

ہائی ڈینسٹی باغات کا فروغ ہدف ،زینہ پورہ شوپیان میں2600کنال اراضی کی نشاندہی 

نمائندہ عظمیٰ 

سرینگر //ریاست میں ہاٹیکلچر شعبے کو بڑھاوا دینے اور باغ مالکان کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے’’ ہائی ڈینسٹی’’ پلانٹ میٹیریل فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ہائی ڈینسٹی پودوں کو مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے زینہ پورہ شوپیان میں 2600 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس حوالے سے بیرن ممالک سے 5 لاکھ ‘‘روٹ سٹاک’’ اور’’ پلانٹس’’ درآمد کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ وادی کشمیر میں 70 فیصدی آبادی برائے راست ہاٹیکلچر اور ایگریکلچر سیکٹر سے وابستہ ہیں اور ریاست کی اقتصادی پوزیشن بھی ہاٹیکلچر شعبہ پر منحصر ہے لہذا اس صنعت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے سرکار بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور باغ مالکان کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے سیب کی پیداوار بڑھانے کیلئے متعدد ضلع مقامات اور قصبہ جات میں تربیتی کیمپوں کے ذریعے جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ شوپیان علاقے میں سیب کی اعلی کوالٹی تیار کی جاتی ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ شوپیان ضلع میں گزشتہ سال 1200 کروڑ روپئے کا کاروبار ہوا ہے جبکہ ریاستی سطح پر فروٹ انڈسٹری نے 2000 کروڑ روپئے کے کاروبار کا ہدف پار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زینہ پورہ شوپیان میں ہائی ڈینسٹی کا ایک میگہ فارم بنانے کیلئے 2600 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ہاٹیکلچر محکمہ بیرون ممالک ’’ ہالینڈ’’ سے 3 لاکھ روٹ سٹاک اور’’ اٹلی’’ سے 2لاکھ ہائی ڈینسٹی پلانٹس درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اتنے بڑے منصوبے کے پیچھے صرف اور صرف یہی مقصد ہے کہ ہم مستقبل قریب میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے باغ مالکان کو زینہ پورہ فارم سے ہی ہائی ڈینسٹی پلانٹس فراہم کریں گے اور اس پورے عمل سے نہ صرف ہاٹیکلچر سیکٹر کو بڑے پیمانے پر بڑھاوا ملے گا بلکہ ریاست کے ساتھ ساتھ میوہ صنعت سے وابستہ افراد کی اقتصادی حالت میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی جس کیلئے عوام کا تعاون لازمی ہے۔
 
 
 

جموں میں روپوش 2ملزم برسوں بعد گرفتار 

جموں //پولیس نے اتوار کے روز یہاں مفرور چلے آرہے دو ملزمان کو کافی تگ دو کے بعد گرفتار کیا۔پولیس بیان کے مطابق محمد بینیا عرف ’’نپو‘‘ اور مہندر سنگھ عرف ’’مانی‘‘بالترتیب گذشتہ 16 اور چار سال سے مفرور چلے آرہے تھے، جنھیں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے جموںکے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بینیا کے خلاف جھجر کوٹلی پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج ہے جبکہ مہندر سنگھ پرمیراں صاحب پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج ہے۔
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?