Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 15, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

گوجر طبقہ کا ایس سی/ایس ٹی ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ

جموں //ریاست جموں و کشمیر کے گوجر طبقہ نے ریاست میںSC/ST Prevention of Atrocities Act( ایس سی/ایس ٹی مظالم کا تدارک کرنے کا ایکٹ )ریاست جموں و کشمیر میں بھی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق ٹرائیبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے  ’’Tribal of  J&K state‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یہ مطالبہ کیا۔پروگرام کی صدارت نامو رٹرائیبل ریسرچر ڈاکٹر جاوید راہی نے کی ،جبکہ مباحثہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے قبائیلیوں کو سماجی مساوات اور سرعت سے انصاف فراہم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے SC/ST Prevention of Atrocities Act ترمیم شدہ ریاست جموں و کشمیر میں لاگو کرنا لازمی بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ااس ایکٹ کو لاگو کرنے سے ریاست کے قبائیلی طبقہ کے لوگ بھی ملک کے دیگر قبائیلیوں کی طرح اپنے حقوق کا استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دفعہ جات اگر جے اینڈ کے میں لاگو کئے جا سکتے ہیں،تو اس سے نہ صرف طبقہ کا مظالم سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ یہ طبقہ کے لئے قانونی محافظ بھی بن سکتا ہے۔ اس ایکٹ میں مظالم کے متاثرین کیلئے معاوضہ کا بھی دفعہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے صدر جمہوریہ اور ریاست کے گورنر سے اپیل کی کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرکے قبائلی طبقہ کے تحفظ ،مساوات اور حقوق کو یقینی بنائیں۔مباحثہ میں اشتیاق مبح، محمد شریف،غلام علی،خادم حسین ، بشیر چودھری نے بھی شرکت کی۔
 

ٹیم جموں کا منشیات کے اضافے پر تشویش کا اظہار

جموں //منشیات کے نشے میں جرائم کرنے کے وارداتوںمیں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم جموں نے منشیات کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تشکیل دی گئی مشاورتی کمیٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار اس سلسلہ میں ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام رہی ہے۔کٹھوعہ میں حال ہی میں منشیات کے نشے میں عمر رسیدہ جوڑے کے بیہمانہ قتل کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیم جموں کے چیر مین زور آور سنگھ نے منشیات کی بدعت  سے سماج کو پاک بنانے کیلئے  پروگرام و سیمنار منعقد کرنے کو فقط فوٹو سیشن قرار دیا ۔انہوں نے پوچھا ہے کہ سرکا رکی جانب سے تشکیل دی گئی ڈرگ ڈی۔ایڈکشن کمیٹیوںنے اس بدعت سے نمٹنے کیلئے کیا ٹھوس کاوشیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کوریج کے بغیر ان پروگراموں کا مقصد کُچھ نہیں ہے۔انہوں نے یا دلایا کہ کہ ریاستی سرکار نے رواں سال کے ماہ مارچ میںڈرگ ڈی۔ایڈکشن پالیسی کے تحت جموں اور کشمیرڈویژنوں میںریاستی سطح  اور ڈویژنل سطح کی پالیسی لاگو کرنے کی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہا رکیا کہ یہ کمیٹیاں نچلی سطح پر کام کریں گی اور منشیات مخالف بیداری پیدا کرنے میں مدد کریںگی لیکن گُذشتہ چار مہینوں میں یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ یہ پنیل فقط کاغذات تک ہی محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات کی بدعت تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن حکام گہری نیند میں ہیں۔انہوں نے اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سول سوسائٹی کا تعاون طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم اپنے سماج کومنشیات کی لعنت سے پاک رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ اس بدعت کے خلاف فیصلہ کن جد و جہد شروع کی جائے۔
 
  
       

جموں ایسٹ حلقہ میں بی جے پی کی ممبر شپ مہم شروع 

جموں//قومی ممبر شپ مہم کو جاری رکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے پرانے شہر کے وارڈ نمبر 3میں ممبر شپ مہم شروع کر دی۔ممبر شپ مہم کا اہتمام وارڈ نمبر 3کے کارپوریٹر نراوتم شرما نے جموں ایئسٹ حلقہ کے سابقہ ممبر اسمبلی راجیش گپتا کی موجودگی میں کیا۔پارٹی پر اپنا اعتماد رکھنے والے لوگوں نے ممبر شپ مہم میں شرکت کرکے  بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ممبر شپ مہم کے موقعہ پر موجود لوگوں میں سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا، کلدیپ شرما ، منڈل صدر گوپال گپتا بھی موجود تھے۔نئے رکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نراوتم نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی ہر ہمیشہ تمام لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرے گی اور پارٹی کا واحد مقصد عوام کی خدمت ہے۔راجیش گپتا نے ممبر شپ مہم نچلی سطح پر لینے کیلئے کارپوریٹر نر اوتم شرما کی ستائش کی۔
 
 
            

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے عام مہنگائی ہوگی

جموں //پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی او رٹیکس میں اضافہ کرنے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے عام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، جس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوناطے ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب2.50روپے اور 2.30روپے اضافہ کرکے کئی ہزاروں کروڑوں کی آمدنی پیدا کی ہے لیکن عام آدمی کو اس سے ہوئی دشواریوں کو سرکار کو کوئی احسا س نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کا اثر عام صارف پر ہوگا۔و ہ ا توار کے روز یہاں رام نگر حلقہ کے نمبلہ اور ڈلسار میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔بڑھتی ہوئی بیروز گاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار اس مسئلہ سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے2014کے انتخابات میں دو کروڈ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس وعدے کو عملی جامعہ پہہنانے میں ناکام رہے۔ پینتھرز لیڈر نے کہا کہ ملازمتیں فراہم کرنے کے بجائے انہوں نے پرائیویٹ سیکٹرمیں ملازمتیں کام کر دی ،جس کی وجہ سے ملک میں بیروز گاری میں اضافہ ہوا ہے،جس کا اثر زیادہ تر دیہی اور دور دراز علاقہ کے نوجوانوں پر ہوا ہے۔انہوں نے جموں خطہ  میں بیروزگاری کاخاتمہ کرنے کے لئے ایک خصوصی بھرتی مہم اور انفرسٹریکچر ڈیولپمنٹ پیکئج کا مطالبہ کیا۔انہوں نیڈلار جھیل کے گرد و نواح میں بقایا ترقیاتی کاموں کو فوری طور سے پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب

Related

جموں

ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
جموں

آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال

July 2, 2025
جموں

چیف سیکرٹری ڈلو کا یاتری نواس بھگوتی نگر جموںکا دورہ | سلامتی اور سہولت حکومتی ترجیح امرناتھ یاتر کے ا پُرامن اوراحسن اِنعقاد کیلئے حتمی اِنتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?