زرعی یونیورسٹی جموں میں دو روزہ قومی کانفرنس شروع
ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کسانوں کے فائدے کیلئے سائنسی طریقے پر عملانے پر زور دیا
جموں//ریاستی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں میں اینمل جنیٹک ریسورسز اور پیداواریت سے متعلق دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس میں مختلف ویٹرنری شعبوں اور اینمل بریڈنگ سے متعلق 200مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اس کانفرنس کے دوران ماہرین بائیو انفارمیٹکس کے فروغ ، مال مویشیوں کی پیداواریت میں اضافہ اور اینمل جنیٹک وسائل میں بہتری سے متعلق امور کو اُجاگر کریں گے ۔ڈاکٹر سنگھ نے اپنے خطاب میں سکاسٹ جموں اور انڈین سوسائٹی آف اینمل جنیٹکس اینڈ بریڈنگ کی سراہنا کی ۔ انہوں نے پشمینہ دینے والی بکری اور دیگر مویشیوں کی پیداواریت میں اضافے اور تحفظ سے متعلق سائنسی طریقے کار عملانے پر زور دیا۔ریاستی قانون ساز کونسل کے ممبر سی ایل رینہ نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی نے 2000میں اس نظریے کو تقویت دی تھی۔اس موقعہ پر ملک کی مختلف یونیورسٹوں سے آئے ہوئے معززین نے اپنے خطاب میں مال و مویشیو ں کی پیداواریت میں اضافے سے متعلق پالیسیاں تشکیل دینے پر زوردیا۔ مقررین نے کہاکہ ہندوستان میں سب سے زیادہ 175 ملین ٹن دودھ کی پیداوار ہوتی ہے۔اس موقعہ پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینمل سائنس آئی سی اے آر ڈاکٹر تنیجا کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سٹیٹ بیک وارڈ کلاسز عوام کی میٹنگ منعقد
بورڈ چیئر مین و وائس چیئر مین سے بیکوارڈ طبقات آبادی کی 27%ریزرویشن کرنے کی اپیل
جموں// آل جموںوکشمیر سٹیٹ بیکورڈ کلاسز عوام کی ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت بنسی لال، کنوینر کی قیادت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں ریاستی سرکار کی اور سے آڈر نمبر622 جی۔ اے ۔ڈی مورخہ28/5/29 جاری ہوا جس میں نئے سرے سے او بی سی بیکورڈ کلاسز بورڈ بنایا گیا ہے زیر بحث مدعا لایاگیا ۔ میٹنگ میں عوام نے کہاکہ ریاست کے اندر بورڈسٹیٹ بیکورڈ بنایا ہے جس کے چیئر مین ریاست کے آنر یبل گورنر ہیں اور وائس چیئر مین خورشید احمدگنائی بنائے گئے ہیں اور دیگر ممبران اس میں تعینات کئے گئے ہیں اس بورڈ کے چیئر مین ریاست کے گورنر ووائس چیئر مین خورشید احمد گنائی سے پرُ زوراپیل ہے کہ آپ ریاست کے بیکورڈ کلاسز طبقات کے مدعا کو بخوبی جانتے ہیں اور پوری طرح واقف ہیں پچھلے ستر سال عرصہ سے یہ لوگ سابقہ سرکاروں سے بری طرح نظر انداز کیاہے وعدوں اور ووٹ بنک کے ماسوا ئے اس طبقات آبادی کو کچھ نہیں دیا ریاست کے اندر سٹیٹ کمیشن فار بیکورڈ میں ان لوگوں کوتعینات ایک سازش کے تحت کیاہے جو لوگ اس زمرے میں نہیں آتے یہ9 ججز سپریم کورٹ کی بنچ کی سراسر توہن کی گئی ہے یہ بیکورڈ کمیشن نہیں اپر کاسٹ کمیشن سازش کے تحت بنایا گیا ہے دوسری اور پچھلے 72 عرصہ سال سے ان طبقات آبادی کو ہمیشہ کبھی ریاست کے اندر OBC نام دیا جاتاہے کبھی او ایس سی یہ ایک بہت بڑی ظلم کی تصویر ریاست کے اندر صاف دکھائی دیتی ہے تمام باتوں کے مدنظر رکھ کر اس مدعا کو زیرے بحث لاکر بیکورڈ طبقات آبادی نے پوری ریاست سے ریاست کے انر یبل گورنر ستیاپال ملک سے اور وائس چیئر مین نئے سرے سے تشکیل خورشید احمد سے دیگر بیکورڈ کلاسز بورڈ کے ممبران سے ریاست کے بیکورڈ طبقات آبادی پر ُ زور اپیل کرتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے اندران لوگوں کو 27% ریزرویشن فوری لاگو کی جائے سٹیٹ کمیشن فاربیکورڈ کلاسز میں اس طبقات کی آبادی کے لوگ تعینات کئے جائیں ریاست کے اندر طبقات آبادی کے ، ایم ، ایل اے و ایم ایل سی بنائے جائیں تاکہ یہ لوگ بھی آئیں چدن سے ملنے والی رعایات سے مستفید ہو سکیں دیگر او ۔ ایس ۔سی نام ختم کرکے OBCلکھا جائے یہ اپیل ہے میٹنگ میں ضلع ریاسی سے درشن کمار ضلع اودھم پور سے خادم حسین ، ضلع کٹھوعہ سے محمد اقبال ، سانبہ سے محمد سلیم ،ضلع جموں ودیگر اضلاع سے عوام نے پر زور اپیل کرتے ہوئے شرکت کی۔
جموں و کشمیر کو چھوڑ کر نیشنل پینتھرس پارٹی کی تمام ریاستی شاخوں کی تنظیم نو ہوگی
جموں//نیشنل پینتھرس پارٹی کے قومی ایڈوائزری بورڈ نے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے مشورہ سے نئی دہلی میں منعقد اپنی ایک روزہ ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ جموں و کشمیر کے علاوہ تمام پینتھرس ریاستی شاخیں نئے سرے سے تنظیم نو کرنے کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ یہ قرارداد بھی منظور کی گئی کہ ہر ریاست میں 3-5 ورکنگ کمیٹیاں ہوں گی، جو تین ماہ کے اندر اندر صوبائی شاخوں کی تشکیل نو کریں گی۔یہ بھی منظور کیا گیا کہ نئی علاقائی / ریاستی شاخوں کی تنظیم نو / انتخابات کے لئے پینتھرس پارٹی کی قومی قیادت کو مطمئن کرنے کے لئے ہر ریاست میں نیشنل پینتھرس پارٹی نئی رکنیت مہم پورے ملک میں ایک قوم (ہندستان)، ایک آئین، ایک پرچم اور ہندستانی آئین کے باب -3 میں دیئے گئے بنیادی حقوق کو کنیا کماری سے کشمیر اور دوارکا سے کوہیما تک ہندستان کے ہر شہری کیلئے نافذ کئے جائیں کے واضح مشن کے ساتھ چلائے گی ۔نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ قومی ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل نو معاشرے کے مختلف طبقوں اور علاقوں کے نمائندوں کو جوڑ کر کی جائے گی، جس کا مقصد قومی اتحاد، سالمیت، بھائی چارہ اور سیکولرازم پر منحصر ہوگا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پینتھرس ایڈوائزری بورڈ پارٹی قیادت کی نگرانی اور رہنمائی میں کام کرتا رہے گا۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی قیادت پارٹی کے واضح منشور کے ساتھ سماجی اور سیکولر ہندستان کی تحریک کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے پورے ملک میں اہم کردار ادا کرے گی تاکہ مکمل تخفیف اسلحہ اور سیکولرازم کی ہندستان کی تحریک کو پوری دنیا میں فروغ ملے۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی نئی رکنیت ایڈوائزری بورڈ کی طرف سے نئی دہلی میں مرکزی دفتر کے ضوابط کے مطابق دی جائے گی۔ پینتھرس پارٹی کی تمام ریاستی شاخیں تنظیم نو کی جائے گی، ان میں پنجاب، ہریانہ، تمل ناڈو، راجستھان، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، کیرالہ، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، شمال مشرق، گجرات، کرناٹک، اڑیسہ اور دہلی شامل ہیں۔ یہ واضح کیا گیا کہ ریاستی شاخوں کے تمام ریاستی اور علاقائی سربراہ ریاستی کنوینر ہوں گے، جس کی قومی میٹنگ 17 اگست، 2019 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
جموں میں آٹو رکھشا آپریٹروں کی ہڑتال، کرایہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
جموں//ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں بدھ کے روز آٹو رکشا آپریٹروں نے آل جموں آٹو آپریٹرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے اپنے مطالبات خاص کر آٹو کرایہ میں اضافہ کرنے کے مطالبے کو لے کر بطور احتجاج یک روزہ ہڑتال کی۔انہوں نے محکمہ ٹریفک اور موٹر ویکلز ڈیپارٹمنٹ پر انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبوں کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر پورا نہیں کیا تو وہ غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر آل جموں آٹو آپریٹرس ایسوسی ایشن کے صدر شانتی سروپ گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ آٹو آپریٹروں کو غیر ضروری طور ہراساں کیا جارہا ہے اور متعلقہ حکام کے اسی رویے کے خلاف ہم نے ہڑتال کی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے دو کلو میٹر کی ریٹ 50 روپئے مقرر کرے۔ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبوں کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر پورا نہیں کیا تو وہ غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ایک اور احتجاجی نے کہا کہ حکومت جموں کے لئے بھی دلی، بنگلور اور ممبئی کو مدنظر رکھ کر ریٹ لسٹ مرتب کرے۔
جامع ہیلتھ کئیر لاگو کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا اہتمام
جموں // جامع ہیلتھ کئیر کو لاگو کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکشین اتل ڈُلو کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں مشن ڈائریکتر این ایچ ایم ،جے اینڈ کے بھوپیندر کمار، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر کنزس ڈولما ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر مٹو اور تمام چیف میڈیکل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں جموں کے افسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔ہیلتھ اینڈ ویلنس مرازک کو سب ۔سنٹر ز/پی ایچ سئیز اور یو پی ایچ سئیز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ،کو 12 سروسزکی جامع پیکئیج مہیا کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے، جس میں ہائپر ٹینشن ،ذیابطیس ، اور تین عام نوعیت کے کینسر یعنی کہ مُنہ، چھاتی، سرویکل کنیشر وغیر ہ شا مل ہے۔ریاستی سرکار نے ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکزسے مفت بنیادی تشخیص فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جائزہ میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری نے بھارت سرکار کے رہنما خطوط کے تحت ان مراکز کو جے اینڈ کے میں فوری طور سے قائم کرنے پر زور دیا ہے۔علاوہ ازیں ، انہوں نے اس سلسلہ میں مطلوبہ انفراسٹریکچر بشمول مرمت ،تجدید کاری،ٹائیلٹوںکو فعال بناناوغیرہ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔تام چیف میڈیکل افسروں سے ان تمام مراکز میںادویات، تشخیص اور بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ اگر ان مراکز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو نہیں کیا گیا ،تو ماہ جون سے ان کے ملازمین کی تنخواہ جاری نہیںکی جائے گی
کٹھوعہ میں مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام
۔17 مویشی بازیاب،02 ٹرک ضبط
جموں //مویشی سمگلنگ کی سازشوں کو روکنے کے لئے سخت اقدام جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مویشی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سانجھی موڑ پر 02 ٹرکوںJK02AT-4287 اور JK02BP-7383 کو روکا ، جن میں سے غیر قانونی طور لیجا ئے جارہے 17مویشیوں کو بازیاب کیا گیا۔ اس عمل سے پولیس نے مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے17 کو بچا لیا ۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرکے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 100/2019 تحت آر پی سی دفعہ 188 درج کیا ۔
جموں پولیس کا 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی
3.75 کلو گرام گانجا ،5 گرام ہیروئن برآمد
جموں // جموں پولیس نے منشیات کی بدعت کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے ’’آپریشن سنجیونی ‘‘ کے تحت ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 3.75 کلو گرام گانجا برآمد کیا۔پولیس بیان کے مطابق ضلع خصوصی برانچ جموں اور پولیس اسٹیشن چھنی ہمت کی ایک پولیس پارٹی نے شمشان گھاٹ چھنی کے نزدیک ایک مشترکہ ناکہ لگایا ۔ناکہ کے دوران ایک شخض کو مشتبہ حالات میں پایا گیا ،جس کی پہچان دھرما بیہرا ولد مہاراگی بیہرا ساکن گورداس پور ،ضلع نیائے گڑھ اوڑیسہ کے بطور کی گئی ہے۔مبینہ ملزم کی تلاسی کے بعد اسکے قبضہ سے گانجا جیسے چیز کے 3.75 کلو گرام کے تین پیکٹ بر آمد کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 75/2019 پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں درج کرکرے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا ،جموں پولیس نے منشیات کی بدعت کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے ’’آپریشن سنجیونی ‘‘ کے تحت ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن پیر مٹھاکی ایک پولیس پارٹی نے دووران گشت نیل ٹاپ ہوٹل گجر نگر میں ایک شخض فیصل منہاس ولد سجاد منہاس ساکن گجر نگرکو گرفتار کیا اور اسکی تلاشی کے بعد اسکے قبضہ سے 5 گرام ہیروئن جیسی شہہ برآمد کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 36/2019 پولیس اسٹیشن پیر مٹھا میں درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔