Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 19, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

محلہ کماں خان میں نالے پر بنائی گئی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

انتظامیہ خواب غفلت میں ،مقامی لوگوں کااظہار برہمی  

حسین محتشم
 
پونچھ//محلہ کماں خان پونچھ کی ایک پلی پچھلے کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔پلی کی مرمت نہ کئے جانے پر مقامی لوگوں نے محکمہ میونسپل کونسل اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پلی کی جلد سے جلد تعمیر نو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگوںمحلہ کماں خان میںاحتجاج کے دوران ضلع انتظامیہ پونچھ بالخصوص محکمہ میونسپل کونسل پونچھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر غفلت شعاری کا الزام لگایا۔مقامی شخص محمد جعفر بٹ اور سردار کمل جیت سنگھ نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے پلی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرف سے ہر روز ہزاروں لوگ گزرتے ہیں جن کے ساتھ معصوم بچے بھی ہوتے ہیں اور ان بچوں کو وہاں گر جانے کا خطرہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کے اعلی افسران اور میونسپل کمیٹی پونچھ کے کونسلر سے بار ہا اپیل کی گئی لیکن انہوں نے مذکورہ معاملہ کی جانب کوئی توجہ ہی نہیں دی ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کر کے اس پلی کو توڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کریں اور اس ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے جس نے چندہی سال پہلے اس پلی کی تعمیر کراوئی تھی۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر جلد ان کے مطالبات حل نہ ہوئے تو وہ سڑک پر اتر کر احتجاج کریں گے۔
 

مویشی سمگلنگ کی کوششیں ناکام 

۔55مویشی بازیاب ،معاملات درج ،تحقیقات شروع 

نیوز ڈیسک
 
راجوری//جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع راجوری میں مویشی اسمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بناتے ہوئے 55مویشیوں کو باز یاب کروا لیا ہے جبکہ پولیس نے مقدامات درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او راجوری اعجاز حیدر کی قیادت میں سیلانی ناکے کے قریب تین ٹرکوں زیر نمبران JK02AA-8157،JK13A-8651اورJK02AL-7987کی تلاشی کے دوران اسمگل کئے جارہے 51مویشیوں کو باز یاب کروالیا ۔اس دوران پولیس نے اسمگلروں کوگرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن راجوری میں معاملہ درج کر لیا ۔تحصیل تھنہ منڈی میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK11B-4395کی تلاشی کے دوران 4مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور اسمگلر کو گرفتار کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ۔
 

راجوری میں 12میڈیکل سٹوروں کا معائینہ 

ادویات کے معیاری کی جانچ کیلئے 5نمو نے حاصل کئے گئے 

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرول آفیسر کی قیادت میں ایک ٹیم نے راجوری گوجر منڈی میں قائم کردہ میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی جارہی ادویات کے معیار کا معائینہ کیا۔اس دوران ٹیم نے 12دکانوں کے معائینہ کے دوران مجموعی طورپر 5نمو نے جمع کئے تاکہ ان کے معیار کی جانچ کی جاسکے ۔مذکورہ ٹیم نے ریکارڈ قائم نہ رکھنے کی بنیاد پر ایم ایس مرزا میڈیکل ہال کو ایک دن اور ایم ایس حاجی علی میڈیکل سٹور کو دو دنوں تک بند رکھنے کا حکم بھی جاری کیا ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے کہاکہ ضلع انتظامیہ مریضوں کیلئے معیاری ادویات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جبکہ کسی بھی شخص کو قانونی کیخلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ادویات کے معیار کو بحال رکھنے کیلئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کیلئے معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے دیگر حصوں میں بھی جلدا ہی ایک مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران ادویات کے معیاری کی جانچ کی جائے گی۔
 

مڈڈے میل کیلئے تعینات خانساماں سراپا احتجاج 

مستقلی کیساتھ ساتھ مشاہرہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ 

حسین محتشم
 
پونچھ//مڈ ڈے میل کے تحت مختلف سکولوں میں بطور خانساماں اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مستقل کرنے کیساتھ ساتھ ان کو دئیے جارہے مشاہرے میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ ستراں برسوںسے زیادہ عرصہ سے مختلف اسکولوں میں کام کرنے والے ان ملازمین نے محکمہ تعلیم پر ان کے ساتھ نا انصافی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے ملازموں کو مستقل کرنے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہناز اختر نامی ایک خاتون ملازم نے کہا کہ وہ 17سالوں سے محکمہ تعلیم میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت بچوں کیلئے کھانا پکانے کا کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار روپئے ہے جس میں انھیں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اسکول میں ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔موصوفہ نے کہا کہ اگر وہ کھانا کھلا کر  اور اپنا پورا کام ختم کرنے کے بعد گھر جانا چاہتی ہیں تو انھیں اساتذہ یہ کہہ کر جانے نہیں دیتے ہیں کہ وہ بھی سرکاری ملازم ہیں اس لئے ان کو بھی وقت پر آنا اور وقت پر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماسٹرجو 60سے 70 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے اس کا حق بنتا ہے کہ وہ پورا وقت دے لیکن لانگری جو صرف ایک ہزار روپیہ لیتا ہے اس کو کام ختم کر کے گھر جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ایک ہزار روپئے پر ان کا گزارہ نہیں ہوتا جبکہ ریاستی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ان ملازمین کو دی جانے والی تنخواہ میں اضافہ کریں ۔عبدالرشید نامی ایک اور ملازم نے کہا کہ سرکار ایک جانب ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر چھوٹے ملازمین کی فلاحو بہبود کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ملازمین کی مستقلی کیساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرینگے۔
 

 ’تحفظ اطفال‘ پرپولیس کی ایک روزہ ورکشاپ  

حسین محتشم
 
پونچھ//ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے پولیس لائین پونچھ میں تحفظ اطفال کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرک چائلڈویلفیئرکمیٹی پونچھ،جیون لائین جسٹس بورڈ ،ڈسٹرک چایلڈ پروٹیکشن یونٹ پونچھ،این ڈی ایف کے اعلی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ورکشاپ کاافتتاح اضافی ایس پی پونچھ راجہ عادل حمید (JKPS) نے کیا ۔اس ورکشاپ کے دوران پولیس آفیسران نے تحفظ اطفال کے عنوان سے گفتگوں کرتے ہوئے تحفظ اطفال کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کے ساتھ کہیں زیادتی کی جاتی ہو تو پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے پولیس معصوم بچے انصاف دیگی۔اس ورکشاپ کے دوران سید انور حسین شاہ چیر مین چائلڈ ویلفیئر کمیٹی ، شکیل ملک ڈسٹرک چائلڈپروٹیکشن افسر، کرپال سنگھ ممبر سی ڈبلیو سی بھی موجود رہے۔
 

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کا کامسر ٹاپ میں اجلاس 

حسین محتشم
پونچھ//جموں کشمیرپیپلزموومنٹ کے ریاستی ایگزیکٹیو ممبراور ضلع کو آرڈینٹر پونچھ ریدمپریت سنگھ نے پارٹی کے دیگر کارکنان کے ہمراہ پونچھ کے دور دراز علاقہ جات کے دوروں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامسر ٹاپ میں اجلاس کا اہتمام کیا ۔اس اجلاس کے دوران مقامی لو گوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کامسر ٹاپ پونچھ سٹی کے میونسپل حدود میں آتا ہے لیکن اس علاقہ کی حالت گائوں سے بھی بدتر ہے۔لوگوں نے کہا کہ انھیں بجلی، پانی، سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے تمام وارڈوں اور محلہ جات میں ترقیاتی کا م کروائے جا رہے ہیں لیکن وہ ہر طرح سے محروم ہیں۔مقامی لوگوں کے مسا ئل سننے کے بعد جموں کشمیر پیپلزموومنٹ کے ریاستی ایگزیکٹیو ممبراور ضلع کوآرڈینٹر پونچھ ریدمپریت سنگھ اور دیگر لیڈران نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل اعلیٰ افسران تک پہنچاکر انھیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مقامی لوگوں سے  اپیل کی کہ وہ اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی کو یقینی بنانے کے لئے جموں کشمیر پیپلزمومنٹ میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی قیادت ایک قابل ترین شخصیت کر رہیں ہیں جو عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج

July 1, 2025
پیر پنچال

راجوری ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا گروہ پسپا، نقدی و حساس مواد برآمد

June 30, 2025
پیر پنچال

اڑی-سڑوتی سڑک کی خستہ حالی پر ٹرانسپورٹ یونین مینڈھرکااحتجاج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف شدید نعرے بازی، گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی

June 30, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں شہدا ئےکربلا کی یاد میں عطیۂ خون کیمپ کا اہتمام

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?