آرٹس اینڈ ایمپوریم کے ملازمین کا سرینگر میں احتجاج
تنخوا ہیں واگذار کرنے کا مطالبہ
یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر آرٹس اینڈ ایمپوریم کے ملازمین نے جمعرات کے روز پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔ایک احتجاجی ملازمہ نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا’ہم بے حد پریشان ہیں کیونکہ ہماری کوئی فکر نہیں کر رہا ہے جس سے ہم ملازم فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ڈی صرف ملازموں کی تبدیلیاں کر رہا ہے اور اس کو ان کی تنخواہ کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لالچوک کے برانچ میں بیس ملازموں کو تعینات کیا گیا ہے جس سے وہاں ملازموں کی کافی بھیڑ ہوئی اور گاہک بھیڑ دیکھتے ہی اندر داخل نہیں ہوتے ہیں۔موصوفہ نے کہا کہ ہمیں واجب الادا رقم ادا کی جائے اس کے بعد ہم نوکریاں چھوڑیں گے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ ان کو در پیش اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدام کریں۔
ہارون اور برین میں انہدامی آپریشن
۔3 مکانات 1 شوروم منہدم
نیوز ڈیسک
سرینگر //لیکس اینڈ واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نے جمعرات کو چاندپورہ ہارون ، لشکری محلہ حبک اورپوہلو برین میں انہدامی آپریشن کے دوران غیر قانونی طور تعمیر کئے گے 3دو منزلہ مکانات ، ایک شوروم اور ایک پلنتھ کو منہدم کیا ۔اسی طرح حبک علاقے میں غیر قانونی طور پر رکھی گئی ریت اور باجری کو بھی ضبط کیا گیا ۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کارروئیاں تیز کی جائیں گئیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی تجاوزات سے باز رہیں، نہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
حاجی عبدلاحد ڈار کی وفات
الطاف بخاری کا سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے معروف سماجی کارکن اور حلقہ راولپورہ کے سابقہ سربراہ حاجی عبدالاحد ڈار کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے کہا ہے کہ ’’حاجی عبدالاحد ڈار کو لمبے عرصہ تک پچھلی کئی دہائیوں سے حلقہ راولپورہ کی مشکلات ومسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ناقابل فراموش خدمات کیلئے یاد رکھاجائے گا، وہ حلقہ راولپورہ کے درجن سے زائد محلہ جات میں سماجی اصلاحات کیلئے یاد رکھے جائیں گے۔ بخاری نے کہاکہ مرحوم شریف النفس، ملنسار، عاجز شخص تھے ،جنہوں نے سخاوتی سرگرمیوں سے کئی مالی طور کمزور اور ضرورتمند کنبہ جات کی مدد کی۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں مزید کہاکہ ’’اِس مشکل گھڑی میں ، میں مرحوم کے کنبہ بالخصوص اپنی پارٹی لیڈر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کاؤنسلر محمد اشرف ڈار کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا چاچا کھویا۔ انہوں نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے۔