مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
16 Min Read

محنت،رہنمائی اورمسلسل کوشش کامیابی کاراز

طارق ابرار
جموں//کسی شاعرنے کیاخوب کہاہے کہ’’ جویقین کی راہ پر چل پڑے،انہیں منزلوں نے پناہ دی ،جنھیں وسوسوں نے ڈرادیاوہ وقدم قدم پربہک گئے ‘‘۔مذکورہ شعرنوجوانوں میں خودی کے جذبے کوبیدارکرکے انہیں اپنی منزل پرپہنچنے کے یقین سے سرشارکرتاہے ۔پبلک سروس کمیشن کمیشن کی جانب سے حال ہی میں کے اے ایس ۔2014کے نتائج میں بھی دوردرازاوردیہی علاقوں کے نوجوانوں کی کامیابی سے بھی  ایک مرتبہ پھر ظاہرہواہے کہ انسان مصمم ارادہ کرلے محنت کرے تووہ کوئی بھی منزل حاصل کرسکتاہے ۔
شاہبازچوہدری
مقابلہ جاتی امتحان کے اے ایس ۔2014 میں1278نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئے نوجوان ڈاکٹرشاہباز چوہدری ولدصغیرحسین تحصیل مینڈھرنے میڈیاسے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ کرم ہے جس نے ناچیزکوکامیاب کیا،انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کیلئے پوری عمرسجدوں میں بھی گذاری جائے توبھی ذات باری تعالیٰ کااحسان کابدلہ چکانہیں سکتاہوں ۔انہوں نے اپنی کامیابی کاسہرااللہ تعالیٰ کے کرم کے ساتھ اپنے بھائی اوروالدین کے تربیت اورمحنت کودیا۔واضح رہے کہ شاہبازچودھری بارہویں جماعت کی تعلیم ہائرسکینڈری سکول ہرنی ،ایم اے پولٹیکل سائنس میں جموں یونیورسٹی سے،پی ایچ ڈی سیاسیات مضمون میں ’’پولٹیکس آف افرمیٹیو ایکش ، اے کیس سٹڈی آف گجرس اینڈبکروالس اِن جموں وکشمیر‘‘کاے موضوع پرمکمل کرنے کے علاوہ اس سے پہلے پولٹیکل سائنس مضمون میں ملکی وریاستی سطح کے تقابلی امتحانات مثلاًایس ای ٹی، این ای ٹی ،جے آرایف میں بھی کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔انہوں نے کے اے ایس امتحان کی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کی۔چودھری نصیب علی ،یاسرخان ،مرتضیٰ احمد ودیگران نے بھی شہبازچودھری کومبارکبادپیش کی ہے۔
سادیہ احمد 
سادیہ احمددخترڈاکٹرظہوراحمداورڈاکٹرشبانہ آفتاب کاتعلق مینڈھرکے علاقہ کالابن سے ہے ۔سادیہ احمدنے کے اے ایس امتحان 2014 میں 1305.67 نمبرات کے ساتھ کامیابی کے حوالے سے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ میری کامیابی والدین کی تربیت اوربڑے بھائی اویس احمدرانا(آئی اے ایس) کی گائیڈنس اورمحنت کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحیح سمت میں محنت اوررہبری کے ذریعے کوئی بھی بڑے سے بڑے امتحان میں سرخروہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سول سروسزکی طرف مائل ہونے کی وجہ عوام کی خدمت کاجذبہ ہے ۔سادیہ نے بتایاکہ انہوں نے بی ٹیک باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری سے الیکٹرانکس اینڈکمیونی کیشن میں اور اسی مضمون میںایم ٹیک کی تعلیم کورکشیتریونیورسٹی ،کروکشیترسے کی۔انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ زندگی میں مقصد(گول) طے کریں اوراس کوحاصل کرنے کیلئے اچھے لوگوں کی رہنمائی حاصل کریں اوروقت وقت پراپنامحاسبہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ محنت کامیابی کی کنجی ہے لیکن صحیح سمت میں محنت کرنے سے ہی انسان کامیابی حاصل کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ جاتی امتحانا ت کی تیاری کیلئے ماہرین کی رائے لینی چاہیئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمت اوراستقلال کے ساتھ صبربھی انسان کوکامیابی دلانے میں معاون ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء ونوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ وقت کی قدرکریں اورجوشخص وقت کی قدرکرے گااس کواللہ تعالیٰ نوازتاہے ۔انہوں نے اپنے تمام خیرخواہوں کابھی شکریہ اداکیاجنھوں نے انہیں کامیابی کیلئے مبارکبادی کے پیغام ارسال کیے۔
 

 ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘

حکومت بچیوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی وعدہ بند:گنگا

جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج کہا کہ حکومت ریاست کی بچیوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور انہیں مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے ذریعے مفت تعلیم اور مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے سی ایف سی وجے پور میں سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے منعقد کئے گئے ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘ سکیم کے تحت ایک جانکاری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر وزیر نے مستحقین کے اکائونٹ میں براہ راست مالی امداد منتقل کرنے کے احکامات کو جاری کیا۔سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم ،اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن سکیم اور بیوائوں ،جسمانی طور ناخیز افراد کی بہبودی  کی سکیمیں شامل ہیں۔ایس ایم اے ایس کے تحت 104غریب لڑکیوں میں شادی بیاہ کے لئے 40لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ۔اس کے علاوہ 323 بزرگوں ،82بیوائوں اور 28 جسمانی طور ناخیز افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپے ان کے اکائونٹ میں جمع کئے گئے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیرنے کہا کہ خواتین ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے اور انہیں مختلف سکیموں کے تحت بااختیار بنانے اور انہیں مالی امداد فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نند ا ، ڈی ایس ڈبلیو اومشتاق احمد چودھری، مختلف محکموں کے ضلع افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقعہ پرموجود تھی۔
 
 

 بسوہلی سالڈ لکوڈ بیسڈ منیجمنٹ کیلئے 1 کروڑ روپے مختص 

جموں//بسوہلی قصبہ کے عوام کو صحت مند اور پاک و صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت نے علاقے میں سالڈ اور لکوڈ بیسڈ منیجمنٹ کیلئے ایک کروڑ روپے مختص رکھے ہیں ۔ اس کا اظہار آج وزیر برائے جنگلات و ماحولیات چودھری لال سنگھ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ اس موقعہ پر چئیر مین سٹیٹ پلیوشن کنٹرول بورڈ ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ، منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ، اے ڈی سی بسوہلی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت ، چیف ایگزیکٹو افسر سرتھل۔ بنی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، سالڈ اینڈ لکوڈ بیسڈ منیجمنٹ ماہرین کے علاوہ محکمہ جنگلات اور سیاحت کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ چودھری لال سنگھ نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت حکومت نے بسوہلی قصبہ کے ہر گھر کیلئے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے دو کوڑا دان منظور کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یومیہ بنیاد پر گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ٹرالیوں سمیت دو آٹو رکھشا بھی منظور کئے ہیں جو پہلے سے ہی نشاندہی کئے گئے جگہ پر یہ کوڑا جمع کریں گے ۔ وزیر نے متعلقہ محکموں کو بسوہلی قصبہ کے 13 وارڈوں کے لوگوں کو سالڈ اور لکوڈ بیسڈ منیجمنٹ کیلئے معقول طریقہ کار سے متعلق جانکاری دینے کیلئے بیداری کیمپوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو قصبہ میں پروجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے تمام لازمی کاروائی مکمل کرنے کیلئے کہا تا کہ اس سلسلہ میں ٹینڈر طلب کئے جا سکیں ۔ چودھری لال سنگھ نے سالڈ اینڈ لکوڈ بیسڈمنیجمنٹ کے ماہرین کو فوری طور معقول اقدام اٹھا کر بسوہلی قصبہ کی تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور معقول صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ بعد میں وزیر نے محکمہ سیاحت کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور نئی قایم کی گئی بسوہلی ۔ بنی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے علاقوں کی حد بندی سے متعلق معاملات کا جائیزہ لیا ۔ چودھری لال سنگھ نے بسوہلی اور بنی قصبہ جات میں بہتر سیاحتی صلاحیت رکھنے والے دیگر علاقوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کو بسوہلی ۔ بنی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خالی ٹیکنیکل آسامیوں کو پُر کرنے کی ہدایت دی تا کہ اتھارٹی مکمل طور اپنا کام کاج شروع کر سکے ۔ 
 
 

سینٹرل یونیورسٹی میں یوگا کے سلسلے میں دو روزہ نیشنل سمینار شروع 

جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح کیا جو ’ رول آف یوگا ‘ کے عنوان پر منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ کا انعقاد سینٹرل یونیورسٹی کے یوگا سینٹر نے مرکزی وزارت برائے آیوش کے اشتراک سے کیا تھا۔ لگ بھگ 150ڈیلی گیٹوں نے سمینا ر میں حصہ لیا ۔وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی آف جموں پروفیسر اشوک ایما،سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈائریکٹر آئی ایس ایم ڈاکٹر عبدالکبیر ، انچارج یوگا سینٹر ڈاکٹر ڈی ایس چودھری ، ڈاکٹر اوپندر بابو خطری ، ڈاکٹر سنگ مترا ، ڈاکٹر ادھم سنگھ ، ڈاکٹر سریندر کمار ،ڈاکٹر کمکشیا کمار ،ڈاکٹر سبودھ تیواڑی ، ڈاکٹر اوم جی کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یوگا قدیم زمانے سے چلا آرہا طرز علاج ہے جسے دنیا بھرمیں مختلف بیماریوں سے بچنے اور جسم کو تندرست رکھنے میں اپنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی بدولت یوگا عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اورہر سال 21؍جون کو یوگاکی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔یوگا کی اہمیت کے مد نظر حکومت نے جموںمیں آیورویدک کالج کو از سر نو قائم کیا ہے جس میں لگ بھگ چار دہائیوں کے بعد بی اے ایم ایس کی 50نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونانی میڈیکل کالج کشمیرمیں اگلے سال سے اپنا کام کاج شروع کرے گااور لداخ میں بھی آیوش سیکٹر کو ترقی دینے کے سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔پروفیسر اشوک ایما ، ڈاکٹر عبدالکبیر اور دیگر یوگا ماہرین نے اس موقعہ پر یوگا اور آیوش کی اہمیت اُجاگر کی۔ وائس چانسلر نے مہمانوں کو سوینئرس سے نوازا اور معزز شرکأ کا اس سمینار میں حصہ لینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
 

فلیگ ڈے کے موقعہ پرگورنر کا فورسز کو خراج 

جموں //راجیہ سینک بورڈ کی طرف سے منعقد کئے گئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے تقریبات پر گورنر این این ووہرا نے تمام افراد اور آرگنائزیشنوں کی کوششوں کی ستائش کی جو سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بہبودی کے لئے رقومات اکٹھا کرنے میں راجیہ سینک بورڈ کی مدد کرتے ہیں۔یہ تقریب ٹائیگر آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔گورنر نے کہا کہ ہر سال 7؍ دسمبر کو منائے جانے والے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ملک کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک اہم دِن ہوتا ہے ۔گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سماج کے ہر فرد کو ملک کی دفاع اور لگ بھگ 15کلومیٹر لمبی سرحد کی حفاظت کرنے میں فوج کے رول کی سراہنا کرنی چاہیئے۔ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ بریگیڈیئر (ر) ہر چرن سنگھ نے بھی اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کیا۔ گورنے 34 بیوائوں میں 10ہزار روپے کی چیک تقسیم کئے اور سکولی بچوں کو پینٹنگ اور حب الوطنی کے گیت پیش کرنے کے سلسلے میں انعامات تقسیم کئے ۔
 
کمشنرسیکریٹری دیہی ترقی کی والدہ کاانتقال
جموں//محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کمشنر /سیکریٹری مس نرمل شرما (آئی اے ایس ) کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوگیاجس پر محکمہ کے تمام افسران اور ملازمین نے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔محکمہ کے افسران کمشنر موصوفہ کے گھر واقع بخشی نگر جموں بھی گئے اور ان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔اس سلسلے میں محکمہ کے دفتر میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں کمشنر موصوفہ کی والدہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیاگیا۔ اس موقعہ پر سیکریٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج حکیم رفیق ،ڈائریکٹر فائنانس محکمہ دیہی ترقی ایس ایل پنڈتا،ڈائریکٹر رورل سینٹیشن شیخ نذیر ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سید شبیر ، ایڈیشنل سیکریٹری آر کے بڈیال ، سٹیٹ نیوٹریشن افسر /انچارچ میڈیا سیل طفیل احمد راٹھور، انڈر سیکریٹری لطیف احمد ودیگران بھی موجودتھے ۔ سبھی شرکاء نے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں کمشنر موصوفہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔
 

ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کی میٹنگ منعقد 

جموں//ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر HESKکی بدھ کے روز یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھاری تعداد میں سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے موتی لال کول کی لیڈر شپ پر اعتماد ظاہر کیا۔ انہوںنے کہا کہ سوسائٹی نے 1943میں ہندو کالج کا قیام عمل میں لایا تھا جسے بعد میں  گاندھی میموریل کالج کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی کے ساتھ کئی عظیم شخصیات وابستہ رہی ہیں جن میں پنڈت شو نارائن فوطیدار ممبر پارلیمنٹ، پنڈت بال کاک دھر، پنڈت جیالال کلم ہائی کورٹ جج، ایم ایل اے پنڈت امر ناتھ کاک وغیرہ شامل ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر نے متعدد اسکولوں کا قیام بھی عمل میں لایا جن میں ہندو ہائی اسکول سرینگر، ہندو پرائمری اسکول مالیار، ہندو مڈل اسکول پرشیار شامل ہیں۔ 
 

سانبہ انتظامیہ کا اجلاس منعقد 

جموں//ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندہ کی صدارت میں سانبہ کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، رورل ڈیولپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں ضلع میں جاری متعدد پروگراموں بشمول مڈ ڈے میل، راشٹریہ بال سواستھیہ کاری کرم، سرکاری اسکولوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کید وران زونل ایجوکیشن افسر گھگوال سوشیلا شرما نے زون میں اسکولوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد مسائل کے ازالہ کے لئے موقعہ پر ہی حکام کو ہدایات دیں۔ انہوںنے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گھگوال کے کورٹ کیس کے متعلق محکمہ مال کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے موثر قدم اٹھائیں۔ 
 

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *