مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
9 Min Read

بجٹ اجلاس2018-19 

ویری نے آئندہ اسمبلی اجلاس کے انتظامات کا جائیزہ لیا

جموں // مال، امداد ، اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے آج اسمبلی کمپلیکس کا دورہ کر کے وہاں آنے والے بجٹ اجلاس کی تیاریوں کا جائیزہ لیا۔وزیر موصوف نے اسمبلی کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور2 جنوری2018 سے شروع ہونے والے اجلاس کی تیاریوں کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ایم آر سنگھ، ڈائریکٹر اسٹیٹس تصدق جیلانی اور کئی دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری اسمبلی نے وزیر کو اجلاس کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر بڑے کام پورے کئے جاچکے ہیں اور انہیں صرف حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹس تصدق جیلانی نے وزیر کو کاموں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ویری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ کمپلیکس کے اندر اور باہر صفائی و ستھرائی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی، ساؤنڈ نظام اور روشنی کا باضابطہ انتظام کیا جانا چاہئے۔وزیر نے افسروں سے کہا کہ وہ اجلاس سے پہلے ارکان اسمبلی کے لئے تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسمبلی کمپلیکس کے کاموں میں سرعت لانے کی بھی ہدایات دیں۔
 
 

محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ اینڈ پنشنز کی مُنیر احمد کو مبارک باد

جموں //ڈائریکٹوریٹ لوکل فنڈ آڈٹ اینڈ پنشنز، جے اینڈ کے نے محکمہ کے ایک ملازم کو رولر ہالی سکیٹنگ سٹیٹ چیمپین شِپ میں شرکت کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی ۔ چئیمپین شِپ کا انعقاد جے اینڈ کے رولر سکیٹنگ ایسوسی ایشن نے شِوا رولر سکیٹنگ انسٹی چیوٹ پُرکھو نے کیا تھا۔ایس سی کلاسیکو ٹیم نے چئیمپین شِپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا جس میں مُنیر احمد نے بھی شرکت کی۔
 

منشیات مخالف ریلی کا اہتمام 

جموں// سماج خصوصی طور پر نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے لئے گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو کہ کامرس کالج سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے گزری۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں سے شہر جموں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس بدعت کو ختم کرنے کے لیے متعدد سماجی تنظیمیں سرگرم عمل ہیںان میں این ایس ایس بھی پیش پیش ہے جو کہ اس جان لیوا بدعت کے خاتمہ کیلئے متعدد پروگراموں ، ریلیوں، سیمناروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہے۔این ایس ایس کی جانب سے نکالی گئی آج کی اس ریلی کی سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے سرہنا کی جارہی ہے۔
 

نیشنلسٹ سٹوڈنٹ کانگریس کا احتجاج 

جموں // بی جے پی ۔پی ڈی پی پرہر محاذ خصوصی طور پر طالب علموں کو انصاف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نیشلسٹ سٹوڈنٹ کانگریس کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیااور جیول چوک کے نزدیک نمائیش گراونڈ میں زور دار مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نوجوانوں کی جائیز مانگیں پوری نہ کرنے اور ان کے تئیں سوتیلی ماں کا رویہ روا رکھنے کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔اہل جلوس کی قیادت نیشنل صدر دھیرج شرما کررہے تھے۔این ایس سی طلباء نے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کو سرکاری تعطیل کے طور منانے کا اعلان کرنے ، مرکزی سرکار کی جانب سے فراہم کی جارہی رقومات کا منصفانہ استعمال کرنیکا  مطالبہ کیا ۔دھیرج شرما نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر رقومات کا خرد برد کیا جارہا ہے۔ پبلک سروس کمیشن اور ایس ایس بی کی جانب سے آسامیوں کو پر کرنے میں ہیرا پھیری سے کام لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں رشوت ستانی کا دور دورہ ہے جس کی وجہ سے ریاست کی نوے فیصدی آبادی اس حکومت سے ناخوش ہے۔
 

ایس آر او 520پر نظرثانی کی جائے :تاریگامی 

جموں//حکومت کی طرف سے حال ہی میں عارضی ملازمین کے حق میں جاری ہوئے ایس آر او 520کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما و ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ ان ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے آخری بجٹ اجلاس کے دوران خطاب میں یہ وعدہ کیاتھاکہ اکسٹھ ہزار عارضی ملازمین کو بھی مستقل ملازمین کی طرح تمام تر سہولیات فراہم کی جائیںگی لیکن یہ ایس آر او ان ورکروں کی مانگوں کے برعکس ہے جو گزشتہ کئی سال سے اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایس آراو ایک کنفیوژن ہے جس میں کچھ حد تک ان ورکروں کو راحت دی گئی ہے لیکن ان سے انصاف نہیں کیاگیا ۔تاریگامی نے کہاکہ یہ ورکنگ کلاس کی جاب سیکورٹی پر ایک طرح سے حملہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس میں ورکروں کو بہت ہی کم ضمانت دی گئی ہے اور وہ ان کی دس سال سروس پوری ہونے کے بعد ۔انہوںنے کہاکہ یہ ورکنگ کلاس کے حقوق کا استحصال ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ایس آراو سے ان ورکروں کا ایک چھوٹا سا حلقہ فائدہ حاصل کرپائے گا اور انہیں پچھلے کئی سال سے جدوجہد اور لاٹھیاں کھانے کے باوجود کچھ حاصل نہیںہوا۔ انہوںنے حکومت پر زور دیاکہ وہ ایس آراو پر نظرثانی کرے اور اس میں رکھی گئی شرائط کو ختم کرکے اسے ورکر دوست بنایاجائے ۔
 

جموں پولیس کی منشیات مخالف کارروائی

۔161گرام ہیروئین برآمد ، 4سمگلر گرفتار

عظمیٰ نیوز 
جموں//ضلع پولیس نے اپنی منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے فروٹ منڈی سے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 140گرام ہیروئین برآمد کر لی، گرفتار شدگان کی پہچان پردیپ کمار ولد بشن داس ساکن پریم نگر پٹھانکوٹ ،فیاض احمد نداف ساکن شہید گنج سرینگر، جاوید احمد چیچی پہلگام کپوارہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ ا ن کے خلاف پولیس تھانہ باہو فورٹ میں ایف آئی آر  305/20017زیر  8/21 NDPS ایکٹ درج کر لی گئی ہے ۔دریں اثنا پولیس تھانہ ستواری کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران ببلیانہ کے مقام پر لکھویندر سنگھ عرف لکی ساکن گاڈی گڑھ کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 21گرام ہیروئین برآمد ہوئی ۔دونوں کارروائیاں ایس ایچ او باہو فورٹ پرویز سجاد اور ایس ایچ او ستواری منجیت سنگھ نے ایس ڈی پی او سائوتھ رفیق منہاس کی نگرانی میں سرانجام دیں ۔ 
 

این ایس ایس رضاکار وں کا دیہی عوام سے تبادلہ خیال 

جموں//این ایس ایس کیمپ کے چوتھے روز این ایس ایس رضاکاروں نے ضلع سانبہ کے دیہاتوں دیانی اور سرگل کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ان رضاکاروں نے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھارت سرکار کی طرف سے متعدد ڈیجیٹل شروعات اپنانے کے لئے راغب کیا۔موضع دیانی میں سرداری لال صدر روی داس سبھا سانبہ ڈیجی ٹی لائزیشن کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے جی ڈی سی سانبہ کی کوششوں کو سراہا۔ سکول ہیڈ ماسٹر کیول کرشن نے این ایس ایس کے درمیان صحت مند بات چیت کے لئے کالج حکام کی سراہنا کی۔پروفیسر کمل جیت ، پروفیسر نرسنگ داس، پردفیسر آشا  دیوی بھی ان طالب علموں کے ہمراہ تھے۔
 
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *