ورِدھ وششٹ سمھتا کی رسمِ رونمائی انجام
نئی دہلی//گورنر این این ووہرا جو امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی 34 ویں میٹنگ کے دوران شرائین بورڈ کے ممبر ڈاکٹر چندر مولی رینہ کی طرف سے تصنیف کردہ کتاب ورِدھ وششٹ سمھتا کی رسمِ رونمائی انجام دی ۔ گورنر نے ڈاکٹر رینہ کے اس ادبی کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب وششٹا کے کاموں سے متعلق نادر نسخوں کے سنسکرت سے ہندی ترجمے پر مبنی ہے اور اس کتاب سے پڑھنے والوں کو کافی فائدہ حاصل ہو گا اور وہ انسانی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں جانکاری حاصل کر پائیں گے ۔
(مینز) امتحانات ۔KAS
شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے:پی ایس سی
سرینگر// پبلک سروس کمیشن نے اس بات کو واضح کیا کہ15فرری سے شیڈول کے مطابق کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز(مین) کے امتحانات لئے جائےں گے۔ کمیشن کے چیئرمین لطیف الزماں دیوا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے،اور وہ15 فروری سے ہی لئے جائے گے۔ اس سے قبل یہ رپورٹیں سامنے آرہی تھی کہ پنچایت انتخابات کی وجہ سے”کے ائے ایس“(مین) کے امتحانات موخر کیں جائے گے۔
نوزائیدگان کی اموات میںنمایا ں کمی : بالی بھگت
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے قانون ساز کونسل میں فردوس احمد ٹاک کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انفینٹ ماٹلیٹی ریٹ ( آئی ایم آر ) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔وزیر نے کہا کہ ریاست میں 2007ءمیں آئی ایم آر 51تھی جو 2016ءمیں گھٹ کر 24تک پہنچ گئی جو قومی تناسب 34 سے کافی بہتر ہے۔وزیر نے ریاست میں نوزائید بچوں کے کیئر یونٹوں کے کام کاج کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس وقت اس طرح کے 24خصوصی یونٹ جبکہ 76 سٹیبلائزیشن یونٹ اور 281نیوبارن کیئر کارنیرس کام کر رہے ہیں۔اس دوران سریندر کمار چودھری، جاوید مرچال اور رومیش اروڑہ نے ضمنی سوالات پوچھے۔
بانڈی پورہ میں تربیتی پروگرام
بانڈ ی پورہ//ضلع چنائو آفیسربانڈی پورہ نے آنے والے پنچایت چنائو کے لئے ریٹریننگ آفیسران اور اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسران کی خاطر تربیتی پروگرام جاری کیا ہے۔پروگرام کے تحت سیریل نمبر 1سے110تک آر اووز اور اے آر اووز کو ڈی سی آفس بانڈی پورہ کے میٹنگ ہال میں 10،15اور22جنوری کو ،جبکہ سیریل نمبر111سے 2018تک آر اووز اوراے آر اووز کو اسی مقام پر 11،16اور23جنوری کو تربیت دی جائے گی۔تمام متعلقین کو پروگرام میں شامل ہونے کے لئے مقررہ تاریخوں کے روز صبح ساڑھے 10بجے حاضر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اننت ناگ میں چرس ضبط ،ملزم گرفتار
سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران اننت ناگ میں ایک ڈرگ اسمگلر کو گرفتار کرکے اُسکی تحویل سے 550 گرام چرس برآمد کیا ہے ۔ ایس ڈی پی او بجبہاڑہ رشید اکبر کی صدارت میںڈی او سنگم کی پولیس پارٹی نے ناکے کے دوران ایک ڈرگ اسمگلر ریاض احمد شاہ ساکن ڈیٹ کوٹ کپوارہ کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شہری کی تحویل سے550 گرام چرس کو برآمد کیا گیا۔پو لیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
لنگیٹ میں سڑک حادثہ
۔2 نوجوان شدید زخمی
اشرف چراغ
کپوارہ// اودی پورہ لنگیٹ میں ایک تیز رفتار ٹپر زیر نمبرJK04-7190مسافر شیڈسے ٹکرایا جس کے دوران وہاں بیٹھے دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں عادل احمد بٹ ساکن پنڈت پورہ کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔پولیس نے ٹپر کو ضبط کرکے کیس درج کیا۔
اے ڈی بارہمولہ کے ساتھ اظہار تعزیت
فیاض بخاری
بارہمولہ //ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی طرف سے منگل کو ڈی سی آفس بارہمولہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا سے تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ تعزیتی میٹنگ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر نصیر احمد نقاش کی صدارت میںمنعقدہوئی ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا کے والد حاجی غلام نبی بابا کے انتقال پر دُکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔ ادھر مختلف سیاسی ،سماجی اور صحافی تنظیموں نے بھی اے ڈی سی فاروق احمد بابا کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔
ہانجور ہ نے ڈی بی ٹی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا
مستحقین تک بروقت فوائد پہنچانے کی ضرورت پر زور
جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے ایک جائز ہ میٹنگ کے دوران کھادوں کے حوالے سے ڈی بی ٹی کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فائیٹلائزرس گورنمنٹ آف انڈیا دھرم پال ، کمشنر سیکرٹری زراعت محمد افضل ، سیکرٹری زراعت شوکت احمد بیگ اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں یکم فروری 2018 سے کھادوں پر ڈی بی ٹی عملانے کے بارے میں متعلقین کی طرف سے کی جارہی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہانجورہ نے محکمہ کے تمام افسروں اور کھادیں سپلائی کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بد نظمی پر قابو پانے کے لئے وضع کی گئی حدوں اور رہنما خطو ط پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ادھمپور ریک پوائنٹ پر کھادیں سٹاک کرنے کا معاملہ ریلوے حکام کو ساتھ اٹھائیں۔
کھوسہ محلہ حاجن کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف دھرنا
غلام محمد
سوپور //کھوسہ محلہ حاجن سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سرینگر حاجن سڑک پر دھرنا دیکر بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف منگل کواحتجاج کیا۔ خواتین مظاہرین نے پولیس اسٹیشن حاجن کے نزدیک قائم پی ڈی ڈی دفتر کے باہر دھرنا دیا جسکی وجہ سے سرینگر حاجن شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسدود ہوکر رہ گئی۔ احتجاجی مظاہرین پی ڈی ڈی کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے ۔انہوں نے بجلی ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ انکے محلہ کا ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہوگیا تھا تاہم انتظامیہ بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔ اس موقعے پر پولیس اسٹیشن حاجن کے ایس ایچ او ساقب احمد نے جائے واردات کا دورہ کیا اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ انکی مانگوں کے بارے میں پی ڈی ڈی افسران سے بات کریں گے۔
اوڑی میں ائرسیل سروس ٹھپ
ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی میں مواصلاتی کمپنی ائر سیل کی سروس دس دن سے ٹھپ ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دس روز سے مسلسل ائر سیل سروس ٹھپ رہنے کی وجہ سے ان کا رابطہ مکمل طور منقطع ہو ا ہے۔کمپنی کے ٹی ایس ایم بارہمولہ شوکت احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بونیار علاقے میں ان کے ایک ٹاورمیںتکنیکی خرابی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ائرسیل کی مواصلاتی سروس ٹھپ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹاور ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ دو روز کے اند ر اندر سروس بحال کی جائے گی۔
کالا کو ٹ کوئلہ کانوں میں 622ڈیلی ویجر تعینات: آسیہ نقاش
جموں//صنعت و حرفت کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے قانون ساز کونسل میں وبودھ گپتا کی طرف سے پوچھے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالا کوٹ کے کول کانوں میں 622 ورکر کام کر رہے ہیں۔تفصیل دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ موغلا میں 387، میٹکا میں 148، بگروئے ایکسپلا ریٹری میں 15جبکہ ان کول کانوں کے دفاتر میں 72 ورکروں کو تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جے کے ایم ایل نے کالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں 1961کے بعد کول کانوں پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف کاموں پر مامور ڈیلی ویجروں کو یومیہ 172.50روپے جبکہ انڈر گرائونڈ ورکروں اور جنرل ورکروں کو بالترتیب 5505اور 5175 روپے ماہانہ دئیے جاتے ہیں۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی سریندرکمار چودھری نے ضمنی سوال ابھارا۔
مولوی سجاد کا تھانے میں زدوکوب قابل مذمت:مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لیگ نے سجاد احمد ناؤ ــ)مولوی سجاد(ساکنہ نائد کھے کی دوبارہ گرفتاری اور پولیس اسٹیشن حاجن میں اُن پرجسمانی تشددڈھانے کو بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے اپنے بیان میں کہا کہ سجاد احمد پچھلے دو سال سے مسلسل ریاست کی مختلف جیلوں میں ایام اسیری کاٹ چکے ہیں اور آج کل وہ سینٹرل جیل سرینگر میں مقید تھا جہاں انھیں پچھلے ہفتے عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا لیکن سینٹرل جیل کے احاطے میں ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن حاجن کے حوالے کیا گیا جہاں اُن پر تشدد ڈھایا گیااوروہ چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں ۔
مخلوط حکومت کی نوجوان مخالف پالیسی تشویشناک
اننت ناگ میں یوتھ نیشنل کانفرنس کا اجلاس
سرینگر//زمینی سطح پر نوجوان کے ساتھ رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی سیاست میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے اور ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی نوجوان کے ہی ہاتھوں میں ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اننت ناگ میں ضلع کے یوتھ پارٹی عہدیداروں اور صوبائی کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ سلمان نے کہا کہ موجودہ حکومت روز اول سے ہی نوجوان مخالف ثابت ہوئی ہے ، گذشتہ 3سال کے دوران پی ڈی پی بھاجپا مخلوط اتحاد نے جو نوجوان مخالف پالیسی اختیار کی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔اجلاس میں یوتھ نیشنل کانفرنس کے عہدیداران عمران نبی ڈار، احسان پردیسی، جہانگیر وانی، عثمان غنی، دانش بٹ، محمد عرفان زہگیر، جاوید رحیم بٹ، سمیت بٹ، سعید صبا، پیرزادہ مشرف، شیخ عرفان گلزاراور منیب دیوا کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔
نریگا دیہی علاقوں کیلئے ایک انقلابی تحریک:ترقیاتی کمشنر بڈگام
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمدہارون ملک کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میں ایم جی نریگا اورسی ڈی ایف فنڈ کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے بلاک سطحوں پر کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اورکاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زوردیا۔میٹنگ کے دوران آفیسران نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اہداف شدہ 1100000پیڈی ایس کے مقابلے میں 1038833کی گنجائش پید اکی گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی طرف سے 4636کام ہاتھ میں لئے گئے جن میں سے اب تک 3106کام مکمل کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی اووز کو باقاعدگی کے ساتھ دیہی علاقوں کا دورہ کرنے اور وہاں کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے قیام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ ایم جی نریگا ایک ڈیمانڈ ڈرائیون سکیم ہے جو کہ ایک انقلابی تحریک کے طور پر چلائی جاسکتی ہے جس سے غریبوںکو ایام کار فراہم کرکے دیہی علاقوں میںمعیارزندگی بہتر بنایا جاسکتاہے۔
اننت ناگ میں آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے جانکاری پروگرام
اننت ناگ//ٹائون ہال اننت ناگ میں آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے ایک جانکاری وتربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میںسرکاری محکموں سول ڈیفنس،رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔پروگرام کااہتمام ضلع انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا جس کے لئے امید کی طرف سے بھی تعائون دیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بھی ہیں ،نے کہا کہ افرادی قوت اور وسائل کی نشاندہی کا کام پورا کیا گیا ہے۔تحصیلدار ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ یہ تقریب تربیتی عمل کا ایک حصہ ہے جس کے تحت بیجبہارہ،پہلگام اور کوکر ناگ سمیت تربیتی پروگراموں کاانعقاد کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا مقصد سماج کو امکانی آفات سماوی سے نمٹنے اوراثرات کو کم کرنا ہے۔اس موقعہ پر امید اورسول ڈیفنس سے وابستہ مقررین کی خاصی تعداد نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے خطاب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جموں یونیورسٹی کے طلاب نے اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جموں//جموں یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس شعبے سے تعلق رکھنے والے طلاب کے ایک گروپ نے قانون ساز اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیا ۔اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے طلاب کا خیر مقدم کیا۔ ان طلاب نے کارروائی کا مشاہدہ کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ ارکان کس طرح عوامی نوعیت کے معاملات ایوان میں اجاگر کرتے ہیں اور سرکار کس طرح سے ان معاملات کا جواب دیتی ہے۔
پلس پولیو مہم
اننت ناگ میں 136014بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے
اننت ناگ//ضلع اننت ناگ میں پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کی عمل آوری کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد یونس ملک کی صدارت میں ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت،آئی سی ڈی ایس اورمحکمہ تعلیم پر ٹیکہ کاری پروگرام کو کامیاب بنانے اورضلع کے طول وعرض میں 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ٹیکہ کاری کے پروگرام کے دائرے میں لانے پر زوردیا۔انہوںنے آفیسران کو افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کرنے اورضلع کوپولیو سے صد فیصد آزاد کرنے کی تلقین کی۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے سول سوسائٹی ممبران،ولیج لیول کمیٹی اور اماموں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے۔میٹنگ کے دوران سی ایم او اننت ناگ نے بتایا ٹیکہ کاری پروگرام کا پہلا مرحلہ 28جنوری2018ء سے شروع ہوگا جس دوران 5سال تک عمر کے 136014بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سید مہدی کی وفات پر آغا حسن کا اظہار رنج و غم
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے تنظیم کے دیرینہ ہمدرد اور علاقہ کی معزز شخصیت سید مہدی ساکن وانی محلہ امداکدل کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ مرحوم صالح صفات ، شریف النفس ، دیندار اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔آغا حسن نے مرحوم کے بلند درجات،جنت نشینی اور لواحقین و پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔
تحریک حریت کا اظہار تعزیت
سرینگر//تحریک حریت جموں کشمیر نے خورشید احمد ساکن مٹن اسلام آباد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ خورشید احمد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کل وفات پاگئے، جبکہ اُن کے بڑے بھائی نذیر احمد فوٹو گرافر مکہ شریف میں عمرہ کے دوران پچھلے ہفتے وفات پاگئے تھے۔ تحریک حریت نے مرحومین کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا مانگی۔
غازی شہاب الدین کی اہلیہ علیل
سرینگر//چیرمین تحریک حریت سید علی گیلانی صاحب کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد صدرِ ضلع سرینگر محمد رفیق اویسی کی قیادت میںمرحوم پیر عبدالرشید المعروف غازی شہاب الدین کی اہلیہ جو کہ سخت بیمار ہے کے گھر اُن کی عیادت کے لیے گیا۔ وفد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی اور ان تک گیلانی کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائی۔
کیلم کے معروف شہری ڈاکٹر عبدالغنی لون فوت
چہارم کی تقریب 11 جنوری کو ہوگی
اننت ناگ// کیلم کولگام کے سرکردہ شہری ڈاکٹر عبدالغنی لون کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ و لواحقین کے ساتھ مختلف سماجی و مذہبی حلقوں نے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم منظور احمد پڈرو لاء آفیسرساکن آرونی کے والد نسبتی تھے۔اس موقع پر اہلیانِ آرونی اور کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اننت ناگ ملک عبد السلام نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کے حق میں چہارم کی تقریب 11جنوری کو انجام دی جائے گی۔
شیخ عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے چہارم پر دعائیہ مجلس
مزاحمتی قائدین و کارکنان کی شرکت
سرینگر//مرحوم شیخ عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے چہارم پرایک دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مرحومہ کے برادر اکبر شیخ عبدالرحیم نے انجام دی ۔ دعائیہ مجلس میں مزاحمتی قائدین و کارکنان کے علاوہ سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔ پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی اورتحریک حریت کے رہنما مختار احمد صوفی نے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا ۔اس دوران اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش اور مسلم ڈیموکریٹک لیگ صدر حکیم عبد الرشیدنے شیخ عبد العزیز اور مہاجر شیخ محمد یعقوب کی ہمشیرہ کے انتقال پر انکے گھر ملک صاحب جاکر پسماندگان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسڑ عبدا لمجید ترمبو نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
متولی آثار شریف پنجورہ کی مفتی ایوب کے ساتھ تعزیت
سرینگر//آثار شریف پنجورہ شوپیان کے متولی میر بشیر احمد نے معروف عالم دین مفتی محمد ایوب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس نصیب کرے اور مرحومہ کے لواحقین بالخصوص فرزندان مفتی محمد ایوب، حکیم غلام نبی ، مفتی شفیق احمد اور حکیم فیروز احمد کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
ڈاکٹر رفیق مسعودی کے ساتھ اظہار تعزیت
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ڈاکٹر رفیق مسعودی کے برادر لطیف احمد مسعودی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحوم کے برادرِ اکبر ڈاکٹر رفیق مسعودی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، سینئر لیڈران محمد شفیع اوڑی، چودھری محمد رمضان، قیصر جمشید لون، میر سیف اللہ، جاوید احمد ڈار اور غلام حسن راہی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران ابو طارق غلام نبی میر ڈورو اورآستان عالیہ خانیار کے سجادہ نشین سید سجاد گیلانی نے بھی مسعودی خاندان بالخصوص ڈاکٹر رفیق مسعودی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حاجن میں فوجی میلہ
سرینگر//فوج نے حاجن میں عوامی میلہ کا انعقاد کیاجس میں کئی سٹال بھی لگائے گئے تھے ۔بیان کے مطابق میلے میںلوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی حصہ لیا جس میں ایس ڈی پی او سمبل، بی ڈی او حاجن اور ایس ایچ او حاجن شامل تھے۔
Contents
ورِدھ وششٹ سمھتا کی رسمِ رونمائی انجام (مینز) امتحانات ۔KASشیڈول کے مطابق منعقد ہونگے:پی ایس سی نوزائیدگان کی اموات میںنمایا ں کمی : بالی بھگتبانڈی پورہ میں تربیتی پروگراماننت ناگ میں چرس ضبط ،ملزم گرفتارلنگیٹ میں سڑک حادثہ۔2 نوجوان شدید زخمی اے ڈی بارہمولہ کے ساتھ اظہار تعزیتہانجور ہ نے ڈی بی ٹی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا مستحقین تک بروقت فوائد پہنچانے کی ضرورت پر زورکھوسہ محلہ حاجن کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف دھرنااوڑی میں ائرسیل سروس ٹھپکالا کو ٹ کوئلہ کانوں میں 622ڈیلی ویجر تعینات: آسیہ نقاش مولوی سجاد کا تھانے میں زدوکوب قابل مذمت:مسلم لیگ مخلوط حکومت کی نوجوان مخالف پالیسی تشویشناکاننت ناگ میں یوتھ نیشنل کانفرنس کا اجلاسنریگا دیہی علاقوں کیلئے ایک انقلابی تحریک:ترقیاتی کمشنر بڈگاماننت ناگ میں آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے جانکاری پروگرامجموں یونیورسٹی کے طلاب نے اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیاپلس پولیو مہم اننت ناگ میں 136014بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گےسید مہدی کی وفات پر آغا حسن کا اظہار رنج و غمتحریک حریت کا اظہار تعزیتغازی شہاب الدین کی اہلیہ علیلکیلم کے معروف شہری ڈاکٹر عبدالغنی لون فوتچہارم کی تقریب 11 جنوری کو ہوگیشیخ عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے چہارم پر دعائیہ مجلس مزاحمتی قائدین و کارکنان کی شرکتمتولی آثار شریف پنجورہ کی مفتی ایوب کے ساتھ تعزیتڈاکٹر رفیق مسعودی کے ساتھ اظہار تعزیت حاجن میں فوجی میلہ