۔26جنوری2018
سرینگر جموںشاہراہ سمیت ضلع رام بن میں سیکورٹی سخت
محمد تسکین
بانہال //26جنوری کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پراور ریلوے سٹیشن بانہال پر سیکورٹی کو سخت کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں کو جوڑنے والی رابطہ سڑکوں اور راستوں پر گشت تیز کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جواہر ٹنل سے پتنی ٹاپ تک شاہراہ پر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ پچھلے چند روز سے جاری ہے اور شاہراہ پر جموں کی طرف گزرنے والی گاڑیوں اور مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے اور گاڑیوں کے نمبرات درج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانہال ریلوے سٹیشن ، بغلیہار پن بجلی پروجیکٹ سمیت دیگر اہم تنصیبات پر بھی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کئے گئے ہیں۔
ٹریڈرس فیڈریشن کا اظہار تعزیت
سرینگر// کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے سومو اسٹینڈ ہفت چنار کارگو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روﺅف احمد آہنگر کے والد غلام رسول آہنگر کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں فیڈریشن ترجمان نے کہاہے کہ غلام رسول آہنگر کی وفات پر روﺅف احمد کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق فیڈریشن صدر بشیر احمد راتھر کی ہدایت پر ایک وفد روﺅف احمد کے گھر گیا جہاں انہوں نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔وفد میں اعجاز احمد خان ،شوکت احمد بٹ ،معراج الدین خان ،غلام محی الدین صوفی اور عبدالرحمان صوفی شامل تھے۔
جیو کی صارفین کیلئے نئی پیشکش ،نئے پیکیج متعارف
ممبئی//ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ نے جمعرات کو بھارت کے 50کروڑ صارفین کی ڈیجیٹل آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا ہے موجودہ دورہ میں صارفین نہ 4جی ایل ٹی ای فون کی قیمت برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی 2جی پر آنے والے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں جسکی وجہ سے وہ سمارٹ فونوں کے فائدے سے محروم رہتے ہیں اور 4جی کے استعمال سے پیدا ڈیجیٹل ماحول میں رہ سکتے ہیں اور اسلئے ڈیجیٹل دنیا میں آنا اور خوف کو ختم کرنا لازمی بن گیا ہے۔ ریلائنس کا کہنا ہے کہ یہ صرف تین طریقوں سے ہوسکتا ہے اور وہ فون کی کم قیمت، فون پر آنے والے خرچے میں کمی اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے سے ہوسکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں 4جی کے صارفین 2جی استعمال کرنے والے صارفین سے دوگنا ہے اور یہ صرف کم قیمتوں کے ڈاٹا سے ممکن ہوا ہے اور اب عام آدمی بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرریا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جیو نے ڈاٹا ہر ایک کے مالی طاقت کے مطابق رکھا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ پر جیو صارفین کیلئے ایک اور کم قیمت والا پیک متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جیو استعمال کرنے والے صارفین روزانہ 1جی بی ڈیٹا کا استعمال 28 دنوں تک صرف 49روپے کے ریچارج پر کرسکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جیو کمپنی 11،21،51اور101 روپے کا پیک کو بھی جلد متعارف کرانے جارہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو معلولی فون کیلئے بھی3ہزار ے4500روپے کا خرچہ کرنا ]پڑتا ہے جو غریب استعمال نہیں کرسکتے اور اسلئے جیو کمپنی نے مفت فون دینے کا بھی علان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے جیو فون ایک نئی کوشش ہے اور ایک نئی تحریک ہے اور اس تحریک کا حصہ ہر ایک کو بنا چاہئے۔
خواجہ عزیز الدین وانی کی وفات پر مختلف طبقہ ہائے فکر کا اظہار رنج
سرینگر//واگورہ بارہمولہ کی معروف شخصیت خواجہ عزیز الدین وانی کی رحلت پر سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر نے گہرے رنج و غم ااظہار کیا ہے اور مرحوم کے پسماندگان خصوصا ان کے فرزند ایڈوکیٹ ہلال احمد میر (نیشنل فرنٹ کے جنرل سکریٹری ) کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ عزیز الدین وانی ساکنہ واگورہ بارہمولہ گذشتہ روز وفات کرگئے تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا چہارم مورخہ 26جنوری بروز جمعتہ المبارک آبائی مقبرہ پر انجام دیا جائے گا۔
ہلال وار خانہ نظربند
سرینگر // حریت (ع) لیڈر اور چیئرمین پیپلز پولیٹیکل پارٹی انجینئر ہلال احمد وار کو خانہ نظر بند کیاگیا ۔پولیس حکام نے انجینئر ہلال احمد وار کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی رہائش گاہ مائسمہ سے نکل نہیں سکتے۔
منشیات مخالف مہم
سرینگر اور اونتی پورہ میں 4 اسمگلر گرفتار
سرینگر//منشیات مخالف مہم میں پولیس نے اونتی پور اور سرینگر سے چار ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر کے اُن کی تحویل سے240گرام چرس اور نشہ آور ادو یات ضبط کرلی ہیں۔ اونتی پورہ پولیس نے حاتم پرے ساکن چرسواور گوہر احمد صوفی ساکن پدگامپورہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بالترتیب 200گرام اور 40 گرام چرس برآمد کیا۔سرینگر پولیس نے ایس ڈی پی اوحضرتبل رمیض رشید بٹ کی نگرانی اور ایس ایچ او لالبازار کی قیادت میںناکہ چیکنگ کے دوران باغ علی مردان کے نزدیک ایک گاڑی زیر نمبر-4395 JK01P سے تلاشی کے دوران 210 کو ڈین فاسفیٹ کی بوتلیں ضبط کرکے محمد یوسف بٹ ساکن احمد نگر اور شبیر احمد شیخ ساکن خانیار کو گرفتارر کر لیا۔پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرلئے ہیں۔
دارالعلوم سوپور پر حملہ ناقابل برداشت:انجمن علماء و ائمہ جنوبی کشمیر
سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجد جنوبی کشمیرکے امیرحافظ عبدالرحمن اشرفی ومہتمم دارالعلوم سیدالمرسلین چوگام کولگام، انجمن کے سرپرست مفتی محمدقاسم قاسمی،سیکریٹری جنرل مفتی شیرازاحمدقاسمی وسابق استادحدیث دارالعلوم سوپور، مہتمم دارالعلوم رحمانیہ سلیالوں قاضی گنڈ، نائب امیرمفتی توصیف احمدقاسمی،ترجمان مفتی بلال احمدقاسمی،سیکریٹری مفتی عرفان الحق قاسمی،مفتی اعجازاحمدندوی،مولاناطارق احمد،مولاناقاری نوازاحمدشان،قاری عبدالکریم، مولانا محمد شفیع، حافظ ریاض الاسلام ،حافظ اعجازاحمدبلالی، مولانا جاویداحمد،مولاناسرتاج احمدقاسمی،حافظ گلزاراحمد،حافظ امتیازاحمداورانجمن سے وابستہ تمام علماء وائمہ مساجد، حفاظ و قراء حضرات نے دارالعلوم سوپورپر حملے اور توڑ پھوڑکی فوج مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں علماء نے کہاکہ مدارس پر حملہ کرنے والے سوچیں کہ انہی مدارس کی وجہ سے آج دنیا میں علم زندہ ہے لیکن آج اہل کشمیرکے مدارس بھی محفوظ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مدارس پرحملوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ کی آزادانہ تحقیق کرکے ملوثین کوسزادی جائے۔
روزنامہ چٹان کے منیجر کا والد فوت
سرینگر//روزنامہ چٹان کے منیجر جان محمدملہ کے والدعبدالرحمان ملہ 23جنوری شام کو صدر اسپتال سرینگرمیں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔24جنوری کو انہیں آبائی مقبرہ واقع شیری بارہمولہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اس سلسلے میں روزنامہ چٹان کے دفتر واقع جواہر نگر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اہل خانہ کے مطابق تعزیتی پرسی صرف تین دن تک ہی رہے گی اور رسم چہارم کے سلسلے میں کوئی مجلس منعقد نہیںہوگی۔
اقوام متحدہ کی ثالثی پیشکش خوش آئند:پیروان ولایت
سرینگر//پیروان ولایت نے اقوام متحدہ کی جانب سے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہ اقدام ہے ۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ پیشکش قبول کرکے کشمیر سمیت پورے برصغیر میں امن و امان قائم کرنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں جاری کشیدگی تنازعہ کشمیر کی ایک کڑی ہے اور یہ تنازعہ لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کا سبب بنا ۔
گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف خواتین کا دھرنا
ارشاد احمد
گاندربل//گنگر ہامہ گاندربل کی خواتین نے بجلی ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی کے خلاف گاندربل صفاپورہ شاہراہ پر دھرنا دیا۔احتجاجی خواتین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مقدم محلہ میں نصب ٹرانسفارمر پچھلے ایک ماہ سے تین مرتبہ خراب ہوا اور اب پچھلے پانچ روز سے خراب ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔