سوپور میں عوامی دربار،لوگوں نے انتظامیہ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا
غلام محمد
سوپور //ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر نصیر احمد نقاش نے سنیچر کوڈاک بنگلہ سوپور میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ عوامی دربار میں سول سوسائٹی سوپور، ٹریڈرس فیڈریشن سوپور اور سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں نے بھی حصہ لیا۔ سول سو سائٹی ممبران نے سوپور کے لوگوں کو درپیش مسائل سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان سے عوامی مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔ دربار میں مختلف محکمہ جات کے افسران بھی شامل ہوئے جن میں ایس پی سوپور، اے ڈی سی سوپور، تحصیلدار سوپور اور دیگر افسران شامل ہیں۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے سڑکوں کی صورتحال، کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے میں درپیش مسائل، اسپتالوں میں عملے کی کمی، صفائی سترائی جیسے مشکلات سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ دربار میں شامل لوگوں نے مطالبہ کیا کہ زچہ بچہ اسپتال سوپور کو اپنی تحویل میں لیکر وہاں عملہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جائے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے مسائل غورسے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ انکی جائز مانگوں کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا۔
تحصیل انتظامیہ بڈگام کی طرف سے بمنہ میں ریونیو کیمپ کا انعقاد
سرینگر/ / عوام کو سہولیت پہنچانے کی غرض سے تحصیل انتظامیہ بڈگام اور بمنہ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر فورم کے اشتراک سے بمنہ بڈگام میں ایک ریونیو کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں موقعہ پر ڈیڑھ سوسٹیٹ سبجیکٹ سرٹفکیٹ تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں تحصیلدار بڈگام، نائب تحصیلدار اور تحصیل سے وابستہ دیگر عملہ نے شرکت کی۔مقامی لوگوں نے تحصیل انتظامیہ بڈگام کی کوششوں کو سراہا اور علاقہ بمنہ میں اسطرح کا پہلا کیمپ منعقد کروانے میں بمنہ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر فورم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بمنہ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر فورم کے چیئرمین سید علی صفوی نے کہا کہ علاقہ بمنہ طویل عرصہ سے سیاسی غفلت شعاری اور حکمرانوں کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمنہ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر فورم علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے اور آئندہ بھی کوشان رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ ریاست کی گرمائی دارالحکومت کے کافی نزدیک ہونے کے باوجود تعمیر وترقی کے لحاظ سے کافی پیچھے ہے لہذا یہاں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علاقہ میں کیمپ منعقد کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر (آر) عبد الحمید زرگر اور دیگر تمام عملہ اور اراکین فورم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیمپ احسن طریقے سے منعقد کروانے میں اپنا دست تعاون پیش کیا۔
پلس پولیو مہم، اننت ناگ میں تیاریاں مکمل
اننت ناگ// ڈی سی آفس میں ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک کی صدارت میں ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام 2018منعقد ہوئی جس میں پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام 2018 کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے صحت،آئی سی ڈی ایس اورمحکمہ تعلیم کے آفیسران پر ضلع میں 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ٹیکہ کاری پروگرام کے دائرے میں لانے اور مہم کو صد فیصد کامیاب بنانے پر زوردیا۔انہوںنے اس مقصد کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو پوری طرح بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ ترقیاتی کمشنر نے پروگرام کی کامیابی کے لئے پچھرے اورمشکل رسائی والے علاقوں کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر زوردیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے ضلع میں 641ویکنیشن بوتھ قائم کئے جارہے ہیں۔جہاں 2536ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔
شاعر مشتاق ساگرایوارڈ سے سرفراز
کپوارہ/اشرف چراغ/ معروف قلمکار،شاعر اور محکمہ مال میں تعینات مشتاق سا گر کو محکمہ میں خوش اسلوبی سے کام انجام دینے پرانعام سے نوازا گیا۔مشتاق ساگر کو یہ اعزاز ہندوارہ میں 26جنوری کی تقریب پر اسسٹنٹ رینو کمشنر کپوارہ محمد عبداللہ ملک نے پیش کیا۔
پران کشور کوپروفیسر سوز کی مبارکباد
سرینگر//کانگریس لیڈرپروفیسر سیف الدین سوز نے کشمیر کے مشہور ادیب ،قلمکار اور سینئر براڈ کاسٹر پران کشور کول کو پدما شری کے اعزاز سے نوازنے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزازپران کشور کو بہت پہلے دیا جانا چاہئے تھا جس کے وہ مستحق بھی تھے۔سوزنے کہا کہ پران کشور کشمیر کے ان نامور ادیبوں اور براڈ کاسٹروں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے کشمیری زبان و ادب کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔
با نڈی پورہ مےں پولیس پبلک میٹنگ
سرےنگر//بانڈی پورہ پولےس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال مےل قائم رکھنے کی خاطر پولےس سٹیشن آرہ گام میں پو لیس کمیونٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگ کا انعقادکےا ۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ کی ہدایت پر لوگوں کے ساتھ بہتر تال مےل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس سٹیشن آرہ گام میں ایس ایچ او کی صدارت میںاس مےٹنگ کا انعقاد کےا گےا۔ مےٹنگ مےں علاقے کے شہرےوں کے علاوہ سیول سوسا ئٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے ۔ ایس ایچ اونے لوگوں کے مسائل سنے اور انہےں ےقےن دلاےا کہ انکے مسائل کومتعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا۔
ظفر اکبر جموں میں پنڈت برادری سے ملاقی
جموں// سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے جموں میں متعدد وفود سے گفتگو کی۔ ظفر اکبر نے پنڈت برادری سے جڑے متعدد ممبران سے تفصیلی ملاقات کرکے ان کی خیر و عافیت دریافت کی اور ان کو کشمیری قوم کا جزولا ینفک قرار دیا۔اس دوران ظفر اکبر نے کپورہ اجتماعی قتل عام کو یاد کرتے ہوئے اس قتل عام میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محاذ آزادی کی تنظیم کے نائب صدر سے تعزیت
سرینگر//محازآزادی کے جملہ ارکان و عہدیداراں بشمول سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی،صدرتنظیم سید الطاف اندرابی،عبدالواحدکرمانی،محمدیوسف کلو،جہانگیرسلیم،شفیق سوپوری،سیدہارون رشید،فردوس ثاقب اورخواجہ عطا محمد نے نائب صدر محمد شفیع میر کی خالہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں ایک وفدنے مرحومہ کے گھر جا کر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔