غیر اخلاقی حرکات کے مرتکب استاد کیخلاف کارروائی
ٹیچر معطل، زونل افسر اور پرنسپل اکڑال تحقیقاتی افسر مقرر
محمد تسکین
بانہال // میڈیا میں آئی خبروں کے بعد چیف ایجوکیشن افسر رام بن نے اس مستقل رہبر تعلیم ٹیچر کی معطلی عمل میں لائی ہے جس پر الزام ہے کہ اسے ایک لڑکی کے ہمراہ بس اڈہ رام بن کے ایک ہوٹل سے قابل اعتراض موا د کے ہمراہ پولیس نے پچھلے دنوں پکڑ لیا تھا۔ پرنسپل اور زونل ایجوکیشن افسر کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ اگرچہ رام بن پولیس نے اس معاملے میں لڑکی والوں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہ ہونے کو بنیاد بناکر مبینہ طور اس گھٹیا حرکت میں ملوث ٹیچر کے معاملے سے اپنا پلو ہی جھاڑا لیا تھا اور لڑکی کو والدین کے سپرد اور ملوٹ استاد کو جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ تاہم چیف ایجوکیشن افسر رام بن نے مقامی معتبر افراد کی شکایات اور اخباروں میں چھپی خبروں کے بعد کارروائی کرتے ہوئے رہبر تعلیم ٹیچر اجیت سنگھ ولد پریم سنگھ اپر پرائمری سکول ہوچک تحصیل پوگل پرستان کو اپنی نوکری سے معطل کرکے اس کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن افسر رام بن محمد شریف چوہان نے ایک حکم زیر نمبر 56 -13455 مورخہ 30 جنوری جاری کرکے پرنسپل ہائر سکینڈری سکول اکڑال اور زونل ایجوکیشن افسر اکڑال کو تفصیلی تحقیقات کرنے کیلئے کہا ہے ۔واضع رہے کہ چند روز قبل اجیت سنگھ نامی مستقل رہبر تعلیم ٹیچر کو پولیس نے بس اڈہ رام بن کے ایک ہوٹل سے لڑکی سمیت دھر لیا تھا لیکن عوامی شور شرابے اور تنقید کے باوجود کوئی کارروائی کرنے کے بجائے پولیس نے کوئی شکایت موصول نہ ہونے کو وجہ بنا کر ملزم کو جانے دیا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بدکردار ٹیچر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہئے اور یہ بھی تحقیقات کی جانی چاہئے کہ اس ٹیچر کو کس
کے کہنے پر پرائمری سکول ہوچک کے بجائے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول اکڑال میں کیسے اٹیچ کیا گیا تھا ۔
سوندر، کشتواڑ میںکئیریر کونسلنگ کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے نوجوانوں میں مستقبل کے تئیں مثبت رویہ اپنانے کے پہل کیلئے فوج کی جانب سے منگل کے روز ضلع کے سوندر علاقہ میں ایک کئیرئیر کونسلنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں کل ملا کر 11ویں اور 12ویں جماعت کے 90طلاب نے شرکت کی ،جنھیں رسمی نشست کے دوران مقررین سے تبادلہ خیال کرنے اور اپنے شک و شبہات کو دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا ۔اس پروگرام کا مقصد خطہ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ سوندر کے نوجوانوں،جنھیں کئیر ئیر کونسلنگ سہولیات میسر نہیں ہیں، کو اپنے کئیر ئیر کا انتخاب کرنے کا موقعہ فراہم کرنا تھا ، تاکہ انہیں کئیر ئیر کونسلنگ کی سہولیت فراہم ہو سکے۔ مقامی لوگوں نے اس ایوئینٹ کی کافی سراہنا کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس پہل سے ان نوجوانوں کو اپنے بہتر مستبل کے لئے کئیرئیر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔
رام بن میں جنگلاتی اراضی بازیاب
رام بن //ناجائز تجاوزات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ڈویژنل فارسٹ افسر رام بن زوہیب چودھری ،رینج افسر بانہال الطاف حُسین، بی او چملواس مشتاق احمد ملک ،بی او ڈولیگام تنویر احمد ،بی او بانہال سلامت علی و دیگر فیلڈ عہدہ داروں کی ایک ٹیم نے فارسٹ رینج بانہال کے کمپارٹمنٹ 53/Bnl سے22کنال جنگلاتی اراضی کو بازیاب کیا ۔اس جنگلاتی اراضی پر ناجائز طور سے قابض لوگوں نے کافی مزاحمت کی لیکن محکمہ جنگلات نے یہ اراضی ناجائزقبضہ کے چنگل سے بازیاب کی ۔بے دخلی کی یہ مہم رام بن فارسٹ ڈویژن کے ٹیریٹوریل سٹاف نے کامیابی کے ساتھ انجام دی۔ بے دخلی کی یہ ساری کاروائی کی مانیٹرنگ کنزرویٹر آف فارسٹ چناب سرکل ڈوڈہ تیج بہادر سنگھ نے کی۔
محکمہ اطلاعات میں 252پوسٹیں خالی
گول کا دفتر ضلع آفیسر کی نگرانی میں
زاہد بشیر
جموں// قانون ساز اسمبلی میں گزشتہ روز ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان کے ایک سوال کے جواب میں سرکار نے کہا کہ گول میں 5نشستیں محکمہ اطلاعات کی ہیں جن میں 3پوسٹیں خالی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ انفارمیشن سمیت گول میں تین پوسٹیں خالی ہیں جبکہ نان گزٹیڈ کی252اور40پوسٹیں AIOsضلع کوٹا کی خالی پڑی ہوئی ہیں ۔ سوال نمبر197کے جواب میں سرکار نے کہا کہ ان پوسٹوں کو پُر کرنے کے لئے ایس ایس بی کو دی ہیں اور جلد ان کو پورا کیا جائے گا اور گول میں جو تحصیل انفارمیشن آفس ہے اُس میں جو پوسٹیں خالی پڑی ہیں ان کو بھی جلد پورا کیا جائے گا ایس ایس بی کی جانب سے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گول کا آفس ضلع آفس رام بن کی نگرانی میں ہیں جب تک یہاں پر خالی نشستوں کو پُر کیا جائے گا ۔یاد رہے گول کا تحصیل انفارمیشن آفس تقریباً 8یا 9سال سے بند پڑا ہوا اگر چہ ایک دو بار ا س آفس کا تالا کھولا گیا اور دو چار دن یہاں پر رام بن آفس کی جانب سے کسی ملازم کو بھیجا گیا تھا یہاں پر دو نشستوں پر ملازم تعینات ہیں لیکن ناجانے کس وجہ سے وہ یہاں پر اپنی ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں ۔
معزز شہریوں کیساتھ نارواسلوک ناقابل برداشت: عبدالمجید وانی
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//یومِ جمہوریہ کے موقع پر ڈوڈہ میں معزز شہریوں کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے خصوصی عصرانے پر بْلا کر اْن کو مبینہ توہین کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر و JKPCCکے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی نے مقامی ایم ایل اے اور انتظامیہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پریس کے نام جاری بیان میں وانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی، یوم جمہوریہ یا ایسے کسی موقع پر جب بھی معزز شہریوں کو بْلایا جاتا ہے تو اْس وقت انتظامیہ و عوامی نمائندے بالخصوص مقامی ایم ایل اے میزبان ہوتا ہے اور یہ موقع لوگوں کے درمیان بیٹھ کر اْن سے گل مل جانے خوشیاں بانٹنے کا ہوتاہے مگر ڈوڈہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی عصرانے میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران بشمول ایم ایل اے ڈوڈہ کو علٰحیدہ کمرے میں بٹھا کر خصوصی و علٰحیدہ انتظام رکھنا اور معزز شہریوں کے ساتھ دوسرے درجے کا سلوک کرنا ہمارے ملکی و ریاستی آئین ایسی تقاریب، انسانی ، سماجی، اخلاقی قدروں کے خلاف ہے اور میں اپنے بزرگوں کی توہین کی بھی طرح برداشت نہیں کرسکتا ہے اور یہی حال مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ’’حسن کا رکردگی انعامات‘‘ تقسیم کرتے وقت کیا گیا۔ جہاں صحافیوں، سماجی کارکنان، ادیبوں، اعتماد سازی کرنے والوں قلم کاروں کو اور دیانت دار چھوٹے ملازمین کو بھی نظر انداز کیا گیا اور جانبداری سے کام لیتے ہوئے ’’راشی لوٹ کھسوٹ اور سرکاری و عوامی دولت لوٹنے والوں کو انعامات سے نواز کر توہین کی گئی اور جن کو انعامات دیئے گئے اْن میںسے چند ہی لوگ اس کے حق دار تھے اور میں ایک ذمہ دار شخص کی حیثیت سے گورنر کو خط لکھوں گا جس میں ان دونوں معاملات کا ذکر ہوگا اور لوگوں کے ووٹوں سے ممبر اسمبلی بن کر بزرگ شہریوں کی توہین پر خاموشی نے عوامی اور خاص کر حساس اذہان میں کئی سوال کھڑے کئے ہیں اور میں خود کافی گھٹن محسوس کررہا ہوں۔
پنچایت کھلینی کی ووٹر فرستوں میں تفاوت
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ڈوڈہ کے نائب صدر ٹھاکور بچھتر سنگھ نے ڈوڈہ ضلع کے بلاک کھلینی کی پنچایت کھلینی میں وارڈوں کی حد بندی میں طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی اور رائے دہندگان کے بھاری فرق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا وارڈ نمبر 1سے 158رائے دہندگان کے لئے وارڈ نمبر 7کی تشکیل ہوئی جبکہ وارڈ 2میں 157 اور وارڈ 3میں 134ائے دہندگان ہیں، وارڈ نمبر 4میں324رائے دہندگان رکھا گیا۔ وارڈ 5میں 81اور وارڈ 6میں115رائے دہندگان ہیں جوکہ سراسر ناانصافی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام وارڈوں کی برابر ترقی اور مطابق صورت موقع پر وارڈوں کی تقسیم ہو ٹھاکر بچھتر سنگھ نے ایک یاداشت ضلع الیکشن آفیسر کو پیش کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔
راشن ڈیلروںکا وفد ڈی سی ڈوڈہ و اے ڈی محکمہ خوراک سے ملاقی
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے راشن ڈیلروں کے ایک وفد نے آج ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی ڈوڈہ و اے ڈی محکمہ خوراک سے ملاقات کرکے اْن کو ریاستی حکومت کے لئے ایک یاداشت پیش کی اس یاداشت میں سال 2014 کے کابینہ فیصلہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس کابینہ فیصلہ میں ریاست میں راشن مراکز پر کام کرنیوالے راشن ڈیلروں کو مستقل طور محکمہ میں ملازم تعینات کرنے کا فیصلہ ہواتھا۔ماہوار 4500روپیہ ،ماہوار تنخواہ 500وکان کا کرایہ و تین ہزار روپیہ مدد گار کو دینے کا بھی فیصلہ ہوا تھا۔ اور جس میں یہ بھی فیصلہ ہوتا تھا کہ سیلز مین تعیناتی کے وقت پہلے سے کام کرنے والے راشن ڈیلران کو بھی ترجیح دی جائے گی۔اور حکومت نئی راشن دوکانیں نہ کھولے گی اور ہر ڈیلر کو کم از کم 250کنبوں کو راشن دینے کا ذمہ دار بنایا جائے گا۔ اور قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ2014 میں فیصلہ ہونے کے بعد جہاں راشن ڈیلروں کو پھر سے کمیشن پر رکھا گیا ہے اس کو فوری طور واپس لے کر بطور ملازم معاملہ کیا جائے اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ محکمہ کی طرف سے حکم نامہ DCAPDK/PLG/2015/132 Dated: 31-07-2015کو صوبہ جموں میں بھی لاگوکیا جائے ان راشن ڈیلروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اْن کو ہر وقت راشن، اور کرایہ و تمام بقایاجات واگذار کئے جائیں ، عنایت اللہ ملک کی سربراہی میں وفد میں نثار احمد پنجان دیسہ، نذیر احمد شیخ سولی، نور محمد ملک بلیسہ، عبدالجبار شیخ کاشتی گڑھ، محمد شریف بگلہ، ذلفقار حْسین گندنہ، بال کرشن پریوت، شبیر احمد ڈار کڈدھار، محمد امین نیائیک، عبدالحمید نیائیک شامل تھے اور اْنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد حکومت کا وعدہ پورا نہ ہوا تو وہ پھر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔
بھدرواہ میںلیگل سروسز بیداری کیمپ کا اہتمام
رفیع چودھری
بھدرواہ//بھدرواہ میں ’’ بچوں کے جنسی استحصال اور اسکے تحفُظ اورتیزاب حملہ کے متاثرین‘‘کے موضو ع پر ایک لیگل سروسز بیدری کیمپ کا اہتمام زیر قیادت چئیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ ایم کے شرما اور بموجودگی چئیر پرسن تحصیل لیگل سروسز کمیٹی بھدرواہ رینو ڈوگرہ اور سیکرٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ ۔ڈوڈہ مدثر فاروق منعقد کیا گیا ، جس میں دو سو سے زائد لوگوں بشمول آنگن واڑی ورکروں ، آشا ورکروں، اور مقامی لوگوں ،وکلا چندر کانت گپتا، اور ویبھو شرما نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ ، ڈوڈہ مدثر فاروق کے علاوہ وکلا نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔تمام مقررین نے اجتماع پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگراموں میں شرکت کریں ۔پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں نے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے اس پہل کی سراہنا کی ۔سی ڈی پی او بھدرواہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
کاہرہ میں محکمہ صحت کیخلاف احتجاجی مُظاہرہ
رفیع چودھری
ڈوڈہ//سب ۔ڈویژن کاہرہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر ملانو میں ڈاکٹروں اور دیگر سہولیات کی قلت کو لیکر مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔موضع ملانو و ملحقہ علاقوں کے لوگ پی ایچ سی ملانو میں اکٹھا ہوئے اور ملانو ۔ کاہرہ۔ ٹھاٹھری سڑک پر ڈاکٹروں اورمشینوں کی کمی کو لیکر احتجا ج کر رہے تھے۔ ۔اس موقعہ پر محمد ندیم نے کہا کہ ریاستی سرکار کو ریاست میں طبی شعبہ میں بہتری لانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن دیہی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم ہونے میں ابھی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملانو ،کاہرہ ، بھلیسہ کے عوام نے مخلوط سرکار کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے سرکار سے پی ایچ سی ملانو میں ڈاکٹروں و نیم طبی عملے کی خالی اسامیان پُر کرنے کی اپیل کی ۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ موقعہ پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو سمجھا بجھا کر مطمئن کیا۔