بارہمولہ میں مارکیٹ چکنگ
غیر میعاری اشیائے خوردنی ضائع کی
فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ میں اشیائے خوردنی کے قیمتوں اور معیار کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ا یڈشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا کی سربراہی میں مارکیٹ چکنگ ٹیم نے بارہمولہ کے مختلف بازاروں میں کا دورہ کرکے خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کاروئی عمل میں لائی اور غیر معیاری اشیائے خوردنی کوضائع کیا ۔ اس دوران اے ڈی سی نے تاجران پر زوردیا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں بلکہ شرح کی فہرستوں کی نمائش کریں اس کے علاوہ اے ڈی سی نے خبردار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔
حاجن قصبے کے ڈرنیج پروجیکٹ پر کام جاری
جموں//شہری ترقی اور مکانات کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے ایوان میں محمد اکبر لون کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حاجن قصبے میں 2009-10سے سٹارم واٹر ڈرنیج سکیم اس وقت عملائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکیم کے ڈرنیج سیکشن پر 11.11کروڑ روپے تخمینہ لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران اس سکیم کے لئے 12لاکھ روپے منظور کئے گئے ۔ موصوفہ نے مزید کہا کہ بنیادی سکیم کے مکمل ہونے سے حاجن قصبے میں ڈرنیج کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
اننت ناگ میں پولیس کا عوامی دربار
سرینگر//اننت ناگ پولیس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن بجبہاڈہ میں پو لیس کمنٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگ کا انعقادکیا ۔لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے اننت ناگ پولیس نے ایس ایس پی الطاف احمد خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بجبہاڈہ رشید اکبر کی قیادت میں پولیس اسٹیشن بجبہاڈہ میں پولیس کمنٹی پارٹنرشپ گروپ(پی سی پی جی ) میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایچ او بجبہاڈہ کے علاوہ علاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے مسائل اُجاگر کئے ۔ایس ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچا یا جائے گا جبکہ پولیس سے منسلک مسائل کو تر جہی بنیادوں پر حل کئے جائیگے ۔میٹنگ میں منشیات ،قمار بازی،پالتھن کے خلاف مہم و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات جیت ہوئے لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات،قمار بازی ،پالتھن کے خلاف مہم و دیگر جرائم کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے سراہنا کی۔اس موقعے پر ایس ایچ او بجبہاڈہ نے لوگوں کو بروسہ دیا کہ پولیس لوگوں کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔
چیف ایگزیکیٹو کونسلر کرگل کی تعمیرات عامہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات
اہم ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر کیا گیا تبادلہ خیال
کرگل//چیرمین و چیف ایگزیکیٹو کونسلر کاچو احمد علی خان نے سول سیکریٹریٹ جموں میں تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اخترسے ملاقات کی ۔ اس دوران ضلع کرگل میں مختلف زیر تعمیر اہمیت کے حامل پروجکٹوں و دیگر کاموں کی عمل آوری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی۔ای۔سی موصوف نے اس موقع پر زوجیلہ ٹنل کی تعمیر کو مرکزی سرکار کی طرف سے منظوری دئے جانے پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے اس سلسلے میں ریاستی سرکار کی کاوشوں کیلئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ضلع میں کئی اہم سڑکوں ، آبپاشی کنالوں ، سرکاری عمارات کی تعمیر اور دیگر پروجکٹوں کے تحت مستقبل قریب میں عملائے جانے والے کاموں کو بروقت شروع کرائے جانے کے حوالے سے وزیر موصوف سے مداخلت کی اپیل کی۔ دریں اثناء سی۔ای۔سی موصوف نے کمشنر سیکریٹری برائے آبپاشی و فلڈ کنٹرول ایم۔ راجوسے بھی ملاقات کی جس دوران ضلع میں صحت عامہ اورآبپاشی و فلڈ کنٹرول کے تحت چل رہے کاموں کی عمل آوری سے جڑے کئی معاملات زیر غور آئے ۔ سی۔ای۔سی موصوف کے ہمراہ سپرانٹنڈنگ انجینر پی۔ڈبلیوڈی کرگل سرون سنگھ اور ایگزیکیٹو انجینرآر۔ اینڈ ۔بی سیکنڈ کرگل عبدالمطلب بھی موجود تھے۔
کرگل میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے 42.44کروڑ روپے مختص
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایوان میں اصغر علی کربلائی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرگل ضلع میں بجلی سے محروم بستیوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے اور انہیں بجلی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت 42.44کروڑ روپے مختص رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کام پی جی سی آئی ایل کمپنی کو سونپا گیا ہے۔
بدھل سڑک حادثہ پر وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
جموں //وزیرا علیٰ محبوبہ نے بدھل نوشہرہ میں ایک منی بس پیش آئے حادثے میں 3 مسافروں کے ہلاک اور 14 افراد کی زخمی ہونے گہر ے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثنا محبوبہ مفتی نے جموں کے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوںنے شدید طور زخمی افراد کو خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔
سلی کوٹ اور بلکوٹ اوڑی کے زمین مالکان
۔6برسوں سے معاوضہ سے محروم
اوڑی//اوڑی حدمتارکہ پر واقع گاوں سلی کوٹ اور بلکوٹ کے لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ 2012 میں محکمہ نے ان کے علاقہ سید پورہ سے ہتھلنگا سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا جو ایک سال قبل مکمل ہو گیا ہے مگر سڑک کی تعمیر کے دوران علاقے کے رہنے والے 1 درجن کے مزید مقامی لوگوں کی زمینیں اور درخت اس کی زد میں آئے مگر عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی محکمہ انہیں معاوضہ فراہم نہیں کررہا ہے اور لوگ کئی برسوں سے دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا اظہار تعزیت
سرینگر//ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل، چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون نے غلام نبی بٹ ساکنہ اولڈ ٹائون بارہمولہ کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہا رکرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔