ہلگام ونٹر فیسٹول 2018
ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تیاریوں کاجائزہ لیا
اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں پہلگام ونٹر فیسٹول 2018 کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جس کا انعقاد 17اور18فروری کو ہورہا ہے۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے انجینئروں اورآفیسروں نے شرکت کرکے فیسٹول کے احسن انعقاد کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقعہ پر سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ترقیاتی کمشنرکو دوروزہ ونٹر فیسٹول کے لئے تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایسی سات جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاںفیسٹول کے سلسلے میں سرگرمیاں ہوں گی۔محکمہ سیاحت،زراعت،باغبانی ،پھولبانی ،دستکاری اور ہینڈلوم اپنے سٹال قائم کریںگ ے۔جب کہ فیسٹول کے دنوں میں ثقافتی پروگراموںکا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو فیسٹول کامیاب بنانے کے لئے بہتر انتظامات یقینی بنانے پر زوردیا۔انہوںنے فیسٹول کے مقام پر بلا خلل پانی،بجلی اورصفائی ستھرائی کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
ریاست میں بیشتراضلاع انتہائی خطرناک زلزلہ زون میں واقع: حکومت
اشفاق سعید
جموں//ریاستی حکومت نے کہاہے کہ سرینگر ، گاندر بل ، بارہمولہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، اننت ناگ ، پلوامہ ، ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع زلزلے کیلئے انتہائی خطرے والے زون میں ہیں جبکہ جموں ، ادھمپور ، راجوری ، پونچھ ، ریاسی ، شوپیاں ، کولگام اور لیہہ و کرگل خطرے والے زون میں آتے ہیں ۔کانگریس کی خاتون رکن قانون ساز کونسل رانی بلوریہ کے سوال کے جواب میں محکمہ ڈئزاسٹر مینجمنٹ ، راحت و بازآبادکاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے بتایاکہ سرینگر ، گاندر بل ، بارہمولہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، اننت ناگ ، پلوامہ ، ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع زلزلے کیلئے انتہائی خطرے والے جبکہ جموں ، اودھمپور ، راجوری ، پونچھ ، ریاسی ، شوپیاں ، کولگام اور لیہہ و کرگل خطرے والے زون میں آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ قومی ورثے کی حفاظت کی خاطر بھی ہدایا ت جاری ہوئی ہیں ۔ وزیر کے مطابق محکمہ شہری ترقی و مکانات سے کہاگیاہے کہ عمارتوں کی اجازت کے وقت اس کا خیال رکھاجائے اور نیشنل بلڈنگ کوڈ ز 2016پر من و عن عمل کیاجائے ۔
کپوارہ اور بڈگام میں ترقیاتی کمشنروں کی میٹنگ
مہاشیوراتری کیلئے انتظامات کو حتمی شکل
کپوارہ+بڈگام//کپوارہ اور بڈگام اضلاع میں ضلع ترقیاتی کمشنروں نے مہاشیوراتری کیلئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں مہاشیوراتری کے احسن اورخوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔میٹنگ میں ایس ایس پی کپوارہ ،اے ڈی سی ہندوارہ اورمختلف محکموں کے آفیسران نے بھی شرکت کی اور تقریب کے احسن انعقاد کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ مہاشیوراتری کے سلسلے میںلوگوں بالخصوص پنڈت برادری کے لئے اشیأ خوردنی،کھانڈ،بالن،اخروٹ ،مچھلی ،ندرو اور مٹی کے تیل کے علاوہ پوجاسامگری بھی دستیاب رکھی جائے۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے نیو کانفرنس ہال بڈگام میںمنعقدہ اس میٹنگ میںمتعلقہ آفیسران کے علاوہ پنڈت برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے شیخ پورہ اوردیگر پنڈت بستیوں میں لازمی اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے مہاشیوراتری کے ایام کے دوران بجلی،پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے خوراک،رسدات اورامور صارفین محکمے کو مقامی لوگوں کے لئے مہاشیوراتری کے سلسلے میں کھانڈ،راشن اورچاول کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔دریں اثنأ پنڈت برادری نے ٹرانسپورٹ کے علاوہ کئی معاملات اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے انہیں یقین دہانی دی کہ وہ ان کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔
انقلاب ایران کی39ویں سالگرہ
اتحادالمسلمین اور پیروان ولایت کی مبارکباد
سرینگر //انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویںسالگرہ پر اتحادالمسلمین اور پیروان ولایت نے امت اسلامیہ بالخصوص ملت ایران کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری اور صدر مولانا مسرورعباس انصاری نے اپنے الگ الگ بیانات میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا ہے۔ مولانا عباس انصاری نے امام خمینیؒ کو تاریخ بشریت کا ایک عظیم قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بابصیرت قیادت کا ہی نتیجہ ہے کہ ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت زمین بوس ہوگئی اور سرزمین ایران پر اسلامی حکومت قائم ہوئی۔ادھر پیروان ولایت کے سربراہ مولاناقمی اور صدر مولانا صوفی نے کہا کہ11 فروری کا دن تاریخ بشریت میں ایک عظیم دن ہے جس دن سرزمین پر ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت اور تاناشاہی کا خاتمہ ہوگیا ۔مولانا قمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران امام خمینی ؒکی مرہون منت ہے جس نے سخت سے سخت ترین مشکلات و مصائب کا سامنا کیا لیکن اسلام و مسلمین کی سختیاں برداشت نہیں کی اور یزید وقت کے مقابلے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑا ہوکر ملت کو چنگیزیت سے نجات دلوادی ۔
ریاست میں دو ایف ایس ایل کام کر رہے ہیں:ہانجورہ
جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجور ہ نے سریندر موہن امبار دا ر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاست کے دو دارالخلافائی شہروں میں دو ایف ایس ایل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جموں صوبے میں 6 فیلڈ موبائیل یونٹ جبکہ کشمیر صوبے میں 8 فیلڈ موبائیل یونٹ کام کر رہے ہیں۔ا س دوران غلام نبی مونگا، قیصر جمشید لون اور رومیش اروڑہ نے ضمنا ت پوچھے۔
واٹر سپلائی سکیم چرسو پر کام شدو مد سے جاری: شام لال
جموں//پی ایچ ای کے وزیر شام لال چودھری نے آج مشتاق احمد کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم چرسو کے فلٹریشن پلانٹ پر 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اسے مارچ 2018 کے آخر تک مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چرسو کے دوسرے مرحلے کی ایک نئی سکیم بھی نبارڈ کے تحت پچھلے سال ہاتھ میں لی گئی تا کہ علاقے کی مختلف بستیوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوسکے۔
ایل ایم ڈی کی2017میں5052اداروں کیخلاف کاروائی
66.59لاکھ روپے جرمانہ وصول : ذوالفقار
جموں//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ایوان بالا میں نریش کمار گپتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل ایم ڈی نے 2017ء کے دوران 40861معائینہ کر کے 5052 اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور ان سے 66.59لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اس ادارے کو مستحکم کرنے اور اس کی تشکیل نو سے متعلق منصوبے پر غور کر رہی ہے تاکہ یہ محکمہ ریاست کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں بھی اپنی سرگرمیاں عمل لاسکیں۔سریندر کمار چودھری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ محکمہ پیٹرول پمپوں کا بھی متواتر طور معائینہ کرتا ہے اور اب تک ریاست بھر میں پیٹرول کی ملاوٹ کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔غلام نبی مونگا نے اس موقعہ پر ضمنی سوال پوچھا۔
پچھلے دو برسوں کے دوران بی اے ڈی پی کے کاموں پر
17.53 کروڑ روپے صرف ۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے قانون ساز اسمبلی میں ڈاکٹر دویندر کمار منیال کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران ریاست میں بی اے ڈی پی کے تحت بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر 17.53 کروڑ روپے صرف کئے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سانبہ میں 2015-16 اور 2016-17 کے دوران اس طرح کے 46 لاکھ روپے مالیت کے کام مکمل کئے جا چکے ہیں ۔
پلوامہ میں پینے کے پانی کی سپلائی کو بڑھاوا
اننت ناگ میں دو پی ایچ ای ڈویژن چالو: شام چودھری
جموں//پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے ایوانِ زیریں میں محمد خلیل بند کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ضلع میں موجودہ واٹر سپلائی سکیموں کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ نئی واٹر سپلائی سکیمیں وجود میں لانے کیلئے 15 نئے ڈی پی آر تیار کئے جا چکے ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ڈی پی آر فنڈنگ کیلئے متعلقہ ایجنسیوں کو بھیج دئیے گئے ہیں اور ان سکیموں کو لوگوں کے فائدے کیلئے تین برسوں کے دوران مکمل کیا جائے گا ۔ دریں اثناء انہوں نے ایوان میں عبدالرحیم راتھر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں اس وقت پی ایچ ای بجبہاڑہ اور پی ایچ ای ڈویژن قاضی گنڈ کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دو سب ڈویژنوں کے علاوہ خصوصی پی ایچ ای ڈویژن کلگام بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت کلگام اور دمہال ہانجی پورہ کے دو سب ڈویژن بھی کام کر رہے ہیں ۔
جے کے ایس پی ڈی سی کی از سر نو مالی تشکیل 2019-20تک کی جائے گی: آسیہ نقاش
جموں//بجلی کی وزیرمملکت آسیہ نقاش نے ایوان میں اشوک کھجوریہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جے کے ایس پی ڈی سی کی مالی تشکیل نو سے متعلق منصوبہ محکمہ خزانہ کو بھیج دیا گیا ہے اور یہ عمل 2019-20 تک مکمل ہونے کی توقع ہے تاکہ کارپوریشن کو قرضے سے پاک کرایا جاسکے وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ بجٹ فیصلوں کے مطابق کارپوریشن کو 4300کروڑ روپے مہیا ہوں گے ۔اس موقعہ پر سیف الدین بٹ نے ضمنی سوال بھی پوچھا۔
رام سو میں تحصیلدار دفتر کا قیام
مقامی رُکنِ اسمبلی کی رائے کو ملحوظ نظر : ویری
جموں//مال ، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے یہ معاملہ ایوان میں وقار رسول وانی کی طرف سے اجاگر کرنے کے بعد کہا کہ رام سو میں تحصیلدار آسامی وجود میں لانا ایک معاملہ ہے اور اس حوالے سے متعلقہ رُکنِ اسمبلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ۔
8851 ریفوجیوں کو 436.11
کروڑ روپے ریلیف فراہم :جاوید مصطفی
جموں//ریلیف ، باز آباد کاری اور تعمیر نو کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے قانون ساز اسمبلی میں بتایا کہ حکومت نے اب تک 8851 ریفوجیوں کو 436.11 کروڑ روپے کی رقم ریلیف کے طور پر تقسیم کی ۔ ست پال شرما کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 31 جنوری 2018تک محکمہ کے پاس ایسا کوئی کیس التوا میں نہیں تھا تا ہم 4 فروری 2018 تک محکمہ کو نئے 847 کیس وصول ہوئے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ31 جنوری 2017 تک مرکزی وزارت داخلہ کے پاس 2699 کیس التوا میں پڑے ہیں ۔
کنگن میں پانچ رسیونگ سٹیشن کا
قیام زیر عمل:ـ نائب وزیر اعلیٰ
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ حلقہ انتخاب کنگن میں پانچ رسیونگ سٹیشنوں پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی بدولت علاقے میں بجلی کی فراہمی میں کافی بہتری آ سکتی ہے ۔ میاں الطاف احمد کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کنگن میں خراب پڑے ٹرانسفارمروں اور بجلی کی سپلائی میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے
چیئرمین کا انتخاب 19؍ فروری
جموں//حکومت نے لداخ خود مختارپہاڑی ترقی کونسل لیہہ کے چیئرمین کے انتخاب کی تاریخ 19 ؍ فروری 2018ء نوٹیفائی کی ہے ۔